Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
37 verses
1یہ وہ ہیں جو صِقلاج میں داؤد کے پاس آئے جب کہ وہ ہنوز قیس کے بیٹے ساؔؤل کے سبب سے چھپا رہتا تھا اور وہ اُن سُورماؤں میں تھے جو لڑائی میں اُسکے مددگار تھے ۔ اُنکے پاس کمانیں تھیں اور وہ فلاخن سے پتھر مارتے اور کمانن سے تیر چلاتے وقت دہنتے اور بائیں دونوں ہاتھوں کو کام میں لاسکتے تھے اور سؔاؤل کے بینمینی بھائیوں میں سے تھے۔
3اخیعزر سردار تھا۔ پھر یوآس بنی سماعہ جبعاتی اور یزئیل اور فلط جو عزماوت کے بیٹے تھے اور براکہ اور یاہُو عنتوتی۔ اور اسماعیہ جبعُونی جو تیسوں میں سُورما اور اُن تیسوں کا سردار تھا اور یرمیاہ اور یحزیئیل اور یُو حنان اور یُوزباد جد یراتی ۔
5اِلعوزی اور یریموت اور بعلیاہ اور سمریاہ اور سفطیاہ کرونی۔
6القانہ اور یسیاہ اور عزرایل اور یُوعزر اور یسوُبعام جو قُرحی تھے۔
7اور یُو عیلؔہ اور زیدیاہ جو یروھام جُدوری کے بیٹے تھے ۔
8اور جّدیوں میں سے بہتیرے الگ ہو کر بیابان کے قلعہ میں داؤد کے پاس آگئے ۔ وہ زبردست سُورما اور جنگ آموختہ لوگ تھے جو ڈھال اور برچھی کا اِستعمال جانتے تھے اُنکی صُورتیں اَیسی تھیں جَیسی شیروں کی صُورتیں اور وہ پہاڑوں پر کی ہرنیوں کی مانند تیز روَتھے ۔
9اوّل عؔزر تھا۔ عبدیاہ دُوسرا ۔ اِلیاب تیسرا ۔
10مِسمنہ چَوتھا یرمیاہ پانچواں ۔ عثی چھٹا ۔ الی ایل ساتواں۔
11یُوحنان آٹھواں ۔ اِلزباد نواں ۔
12یرمیاں دسواں ۔ مکبانی گیارحواں۔
14یہ بنی جد میں سے سر لشکر تھے۔ اِن میں سب سے چھوٹا سوَ کے برابر اور سب سے بڑا ہزار کے برابر تھا۔
15یہ وہ ہیں جو پہلے مہینے میں یردن کے پار گئے جب اُسکے سب کنارے ڈوبے ہُوئے تھے اور اُنہوں نے وادیوں کے سب لوگوں کو مشرق اور مغرب کے طرف بھگا دیا ۔
16اور بنی بینمین اور یہوُداہ میں سے کچھ لوگ قلعہ میں داؔؤد کے پاس آئے ۔ تب داؤد اُنکے اِستقبال کو نِکلا اور اُن سے کہنے لگا اگر تُم نیک نیتّی سے میری مدد کے لئے میرے پاس آئے ۔
17تب داؤد اُنکے اِستقبال کو نِکلا اور اُن سے کہنے لگا اگر تُم نیک نیتی سے میری مدد کے لئے میرے پاس آئے ہو تو میرا دِل تُم سے مِلا رہیگا پر اگر مجھے میرے دُشمنوں کے ہاتھ میں پکڑوانے آئے ہو حالانکہ میرا ہاتھ ظُلم سے پاک ہے تو ہمارے باپ دادا کا خُدا یہ دیکھے اور ملامت کرے۔
18تب رپوح عماسی پر نازِل ہُوئی جو اُن تیِسوں کا سردار تھا اور وہ کہنے لگا ہم تیرے ہیں اَے داؤد اور ہم تیری طرف ہیں اَے یسؔیّ کے بیٹے ! سلامتی تیری سلامتی اور تیرے مددگارون کی سلامتی ہو! کیونکہ تیرا خُدا تیری مدد کرتا ہے۔ تب داؔؤد نے اُنکو قبُول کیا اور اُنکو فوج کے سردار بنایا ۔
19اور منسّیؔ میں سے کچھ لوگ داؔؤد سے مِل گئے جب وہ ساؔؤل کے مُقابل جنگ کے لئے فلِستیوں کے ساتھ نِکلا ۔ پر اُنہوں نے اُنکی مدد نہ کی کیونکہ فلِستیوں کے اُمرا نے صلاح کرکے اُسے لوَٹا دیا اور کہنے لگے کہ وہ ہمارے سر کاٹکر اپنے آقا ساؔؤل سے جا ملیگا۔
20جب وہ صِقلاج کو جا رہا تھا منسّی میں سے عدنہ اور یُوزیاد اور یدی عیل اور میکا یل اور یوزیادہ اور الیہوؔ اور ضِلتی جو بنی منسیّ میں ہزاروں کے سردا تھ اُس سے مِل گئے۔
21اُنہوں نے غارتگروں کے چھتے کے مُقابلہ میں داؤد کی مدد کی کیوننکہ وہ سب زبردست سُورما اور لشکر کے سردار تھے ۔
22بلکہ روز بروز لوگ داؔؤد کے پاس اُسکی مدد کو آتے گئے یہاں تک کہ خُدا کی فَوج کی مانند ایک بڑی فَوج تیار ہوگئیّ۔
23اور جو لوگ جنگ کے لئے ہتھیار باند ھکر حُبرون میں داؔؤد کے پاس آئے تا کہ خُداوند کی بات کے موُافق ساؔؤل کی مملکت کو اُسکی طرف مُنتقل کریں اُنکا شماریہ ہے ۔
24بنی یہوُداہ چھ ہزار آٹھ سو جو سِپر اور نیزہ لئے ہُوئے جنگ کے لئے مسلح تھے ۔
25بنی شمعون میں سے جنگ کے لئے سات ہزار ایک سَو زبردست سُورما ۔
26بنی لاوی میں سے چار ہزار چھ سَو ۔
27اور یہویدع ہارُونیوں کا سردار تھا اور اُسکے ساتھ تین ہزار سات سَو تھے۔
28اور صؔدوق ایک جوان سُورما اور اُسکے آبائی گھرانے کے بائیس سردار ۔
29اور ساؔؤل کے بھائی بنی بنیمین میں سے تین ہزار ہکین اُس وقت تک اُنکا بہت بڑا حصّہ ساؔؤل کے گھرانے کا طرفدار تھا۔
30اور بنی افرائیم میں سے بیس ہزار آٹھ س۔و زبردست سُورما جو اپنے آبائی خاندانوں میں نامی آدمی تھے۔
31اور منسّی کے آدھے قِبیلہ سے اٹھارہ ہزار جنکے نام بتائے گئے تھے کہ آکر داؤد کو بادشاہ بنائیں ۔
32اور بنی اِشکار میں سے اَیسے لوگ جو زمانہ کو سمجھتے اور جانتے تھے کہ اِسراؔئیل کو کیا کرنا مپناسِب ہے اُنکے سردار دو سَو تھے اور اُنکے سب بھائی اُنکے حُکم میں تھے۔
33اور زبوُ لوُن میں سے اَیسے لوگ جو میدان میں جانے اور ہر قسم کے جنگی آلات کے ساتھ معرکہ آرائی کے قابل تھے پچاس ہزار ۔ یہ صف آرائی کرنا جانتے تھے اور دو دِلے نہ تھے۔
34اور نفتالی میں سے ایک ہزار سردار اور اُنکے ساتھ سَینتیس ہزار ڈھالیں اور بھالے لئے ہُوئے ۔
35اور دانیوں میں سے اتھا۴یس ہزار چھ سَو معرکہ آرائی کرنے والے ۔
36اور آشر میں سے چالیس ہزار جو میدان میں جانے اور معرکہ آرائی کے قابل تھے۔
37اور یردن کے پار کے رُوبینیوں اور جدّیوں اور منسیّ کے آدھے قبیلہ میں سے ایل لاکھ بیس ہزار جنکے ساتھ لڑائی کے لئے ہر قسم کے جنگی آلات تھے۔
38یہ سب جنگی مرد جو معرکہ آرائی کر سکتے تھے خُلوصِ دَک سے حبرُون کو آئے تا کہ داؔؤد کو سارے اِسؔرائیل کا بادشاہ بنائیں اور باقی سب اِسرائیلی بھی داؔؤد کو بادشاہ بنانے پر مُتفّق تھے۔
39اور وہ وہاں داؔؤد کے ساتھ تین دِن تک ٹھہرے اور کھاتے پیتے رہے کیونکہ اُنکے بھائیوں نے اُنکے لئے تیاری کی تھی۔
40ماسِوا اِنکے جو اُنکے قریب کے تھے بلکہ اِشکار اور زبُولون اور نفتالی تک کے لوگ گدھوں اور اُونٹوں اور خچّروں اور بَیلوں پر روٹیاں اور میدہ کی بنی ہُوئی کھانے کی چیزیں اور انجیر کی ٹکیاں ۔ اور کشمش کے گچھے اور مَے اور تیل لادے ہوئے اور بَیل اور بھیڑ بکریاں اِفراط سے لائے ۔ اِسلئے کہ اِسرائیل میں خُوشی تھی۔