Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
14 verses
1اور داؔؤد نے اُن سرداروں سے جو ہزار ہزار اور سَو سَو پر تھے یعنی ہر ایک سر لشکر سے صلاح لی۔
2اور داؔؤد نے اِسرائیل کی ساری جماعت سے کہا کہ اگر تُمکو اچھا لگے اور خُداوند ہمارے خُدا کی مرضی ہو تو آؤہم ہر جگہ ا،سراؔ۴یل کے سارے مُلک میں اپنے باقی بھائیوں کے جنکے ساتھ کاہن اور لاوی بھی اپنے نواحی دار شہروں میں رہتے ہیں کہالا بھیجیں تاکہ وہ ہمارے پاس جمع ہوں۔
3اور ہم اپنے خُدا کی صندوُق پھر اپنے پاس لے آئیں کیونکہ ہم سؔؤل کے اّیام میں اُسکے طالب نہ ہُوئے۔
4تب ساری جماعت بول اُٹھی کہ ہم اَیسا ہی کرینگے کیونکہ یہ بات سب لوگوں کی نِگاہ میں ٹھیک تھی۔
5تب داؔؤد نے مصرِ کی ندی سیحور سے حمات کے مدخل تک کے سارے اِسرائیل کو جمع کیا تا کہ خُدا کے صندُوق کو قریت یعریم سے لے آئیں ۔
6اور داؤد اور سارا ا،سراؔئیل بعلہ کو یعنی قریت یعریم کو جو یہوُداہ میں ہے گؑے تا کہ خُدا کے صندُوق کو وہاں سے لے آئیں جو کرُوبیوں پر بیٹھنے ولا خُداوند ہے اور اِس نام سے پُکارا جاتا ہے۔
7اور وہ خُدا کے صندُوق کو ایک نئی گاڑی پر رکھکر ابینداب کے گھر سے باہر نکال لائے اور عُز ّا اور اخیُو گاڑی کو ہانک رہے تھے ۔
8اور داؤد اور سارا ا،سرائیل خُدا کے آگے بڑے زور سے گیت گاتے اور بربط اور سِتار اور دف اور جھانجھ اور تُرہی بجاتے چلے آتے تھے ۔
9اور جب وہ کِیدوُن کے کھلیہان پر پُہنچے تو عُز ّا نے صندوُق کے تھامنے کو اپنا ہاتھ بڑھایا کیونکہ بَیلوں نے ٹھوکر کھائی تھی ۔
10تب خُداوند کا قہر عُز ّا پر بھڑکا اور اُس نے اُسکو مار ڈالا اِسلئے کہ اُس نے اپنا ہاتھ صندوُق پر بڑھایا تھا اور وہ وہیں خُدا کے حُضور مر گیا ۔
11تب داؤد اُداس ہوا اِسلئے کہ خُداوند عُز ّا پر ٹوٹ پڑا اور اُس نے اُس مقام کا نام پرضّ عُز ّا رکھا جو آج تک ہے ۔
12اور داؔؤد اُس دِن خُدا سے ڈر گیا اور کہنے لگا کہ مَیں خُدا کے صندوق کو اپنے ہاں کیونکر لاؤں ؟۔
13سو داؔؤد صندُوق کو اپنے ہاں داؔؤد کے شہر میں نہ لایا بلکہ اُسے باہر ہی باہر جاتی عوبیدادوم کے گھر میں لے گیا۔
14سو خُدا کا صندُوق عوبیدادوم کے گھر انے کے ساتھ اُسکے گھر میں تین مہینے تک رہا اور خُداوند نے عوبیدادوُم کے گھر اور اُسکی سب چیزوں کو برکت دی۔