Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
17 verses
1اور صُور کے بادشاہ ھیرام نے داؤد کے پاس ایلچی اور اُسکے واسطے محّل بنانے کے ل۴ے دیودار کے لٹھے اور راجج اور بڑھئی بھیجے ۔
2اور داؤد جان گیا کہ خُداوند نے اُسے بنی اِسرائیل کا بادشاہ بنا کر قائیم کر دیا ہے کیونکہ اُسکی سلطنت اُسکے اِسرائیلی لوگوں کو خاطر مُمتاز کی گئی تھی۔
3اور داؤد نے یروشلیم میں اَور عَورتیں بیاہ لیں اور اُس سے اَور بیٹے بیٹیاں پَیدا ہوُئے ۔
4اور اُسکے اُن بچوں کے نام جو یروشلیم میں پیدا ہوئے یہ ہیں ۔ سمّوع اور سوباب اور ناتن اور سُلیمان ۔
5اور اِبحار اور اِلسوع اور الفالط ۔
6اور نَوحہ اور نفج اور یفیعہ ۔
7اور السیمع اور بعلیدع اور الیفالط۔
8اور جب فلسِتیوں نے سُنا کہ داؤد ممسوُح ہو کر سارے اِسراؔئیل کا بادشاہ بنا ہے تو سب فلِستی داؤد کی تلاش میں چڑھ آئے اور داؤد یہ سُنکر اُنکے مُقابلہ کو نِکلا۔
9اور فلسِتیوں نے آکر رفائیم کی وادی میں دھاوا مارا۔
10تب داؔؤد نے خُدا سے سوال کیا کیا میں فلسِتیوں پر چڑھ جاؤں؟ کیا تُو اُنکو میرے ہاتھ میں کردیگا؟ خُداوند نے اُسے فرمایا چڑھ جا کیونکہ مَیں اُنکو تیرے ہاتھ میں کر دُونگا۔
11سو وہ بعل پر اضیم میں آئے اور داؤد نے وہیں اُنکو مارا اور داؤد نے کہا خُدا نے میرے ہاتھ سے میرے دُشمنوں کو اَیسا چیرا جَیسے پانی چاک چاک ہو جاتا ہے۔ اِس سبب سے اُنہوں نے اُس مقام کا نام بعل پر اضیم رکھاّ ۔
12اور سہ اپنے بُتوں کو وہاں چھوڑ گئے اور وہ داؔؤد کے حُکم سے آگ میں جلادِؑے گئے۔
13اور فلستیوں نے پھر اُس وادی میں دھاوا مارا۔
14اور داؤد نے پھر خُدا سے سوال کیا اور خُدا نے اُس سے کہا کہ تُو اُنکا پیچھا نہ کر بلکہ اُنکے پاس سے کترا کر نِکل جا اور تُوت کے پیڑوں کے سامنے سے اُن پر حملہ کر۔
15اور جب تُو تُوت کے درکتوں کی پُھنگیوں پر چلنے کی سی آواز سُنے تب لڑائی کو نِکلنا کیونکہ خُدا تیرے آگے آگے فلِستیوں کے لشکر کو مارنے کے لئے نِکلا ہے۔
16اور داؤد نے جَیسا خُدا نے اُسے فرمایا تھا کیا اور اُنہوں نے فلِستیوں کی فَوج کو جبعون سے جزر تک قتل کیا۔
17اور داؤد کی شُہرت سب مُلکوں میں پھیل گئی اور خُداوند نے سب قوموں پر اُسکا خُوف بٹھا دیا۔