Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
28 verses
1اور داؤد نے داؤد کے شہر میں اپنے لئے محل بنائے اور خُدا کے صندوُق کے لئے ایک جگہ تیار کر کے اُسکے لئے ایک خیمہ کھڑا کیا ۔
2تب داؤد نے کہا کہ لاویوں کے سِوا اَور کسی کو خُدا کے صندوُق کو اُٹھا نا نہیں چاہیے کیونکہ خُداوند نے اُن ہی کو چُنا ہے کہ خُدا کے صندُوق کو اُٹھائیں اور ہمیشہ اپسکی خدِِمت کریں ۔
3اور داؤد نے سارے اِسرائیل کو یروشلیم میں جمع کیا تاکہ خُداوند کے صندُوق کو اُس جگہ جو اُس نے اُسکے لیے تیار کی تھی لے آئیں ۔
4اور داؤد نے بنی ہارُون کو اور لاویوں کو اِکٹھا کیا۔
5یعنی بنی قِہات میں سے اُوری ایل سردار اور اُسکے ایک سَوبیس بھائیوں کو۔
6بنی جیرسوم میں سے یوایل سردار اور اپسکے ایک سَو تیس بھائیوں کو ۔
8بنی الیصفن میں سے سمعیاہ سردار اور اُسکے دو سَو بھائیوں کو۔
9بنی جبروُن میں سے الی ایل سردار اور اُسکے اسّی بھاءیوں کو ۔
10بنی عُز ّایل میں سے عمینداب سردار اور اُسکے ایک سو بارہ بھائیوں کو ۔
11اور داؤد نے صدوق اور ابیاتر کاہنوں کو اور اُوری ایل اور عسایاہ اور یوایل اور سمعیاہ اور الی ایل اور عمینداب لاویوں کو بُلایا ۔
12اور اُن سے کہا کہ تُم لاویوں کے آبائی خاندانوں کے سردار ہو۔ تُم اپنے آپ کو پاک کرو ۔ تُم بھی اور تُمہارے بھائی بھی تاکہ تُم خُداوند اِسرائیل کے خُدا کے صندُوق کو اُس جگہ جو میَں نے اُسکے لئے تیاّر کی ہے لاسکو۔
13کیونکہ جب تُم نے پہلی بار اُسے نہ اُٹھایا تو خُداوند ہمارا خُدا ہم پو ٹُوٹ پڑا کیونکہ ہم آئین کے مطابق اُسکے طالب نہیں ہُوئے تھے۔
14تب کاہنوں اور لاویوں نے خپداوند ا،سرائیل کے خُدا کے صندُوق کو لانے کے لانے کے لئے اپنے آپ کو پاک کیِا ۔
15اور بنی لاوی نے خُدا کے صندُوق کو جَیسا موسیٰ نے خُدواند کے کلام کے موافق حُکم کیا تھا چوبو سے اپنے کندھوں پر اُٹھا لیا۔
16اور داؤد نے لاویوں کے سرداروں کو فرمایا کہ اپنے بھائیوں میں سے گانے والوں کو مقُرر کریں کہ موُسیقی کے ساز یعنی ستار اور بربط اور جھانجھ بجاءیں اور آواز بلند کرکے خُوشی سے گائیں۔
17سو لاویوں نے ہیمان بن یوایل کو مُقرر کیا اور اپسکے بھائیوں میں سے آسف بن برکیاہ کو اور اُنکے بھائیوں میں سے بنی مرِراری میں سے ایتان بن قوسِیاہ کو
18اور اُنکے ساتھ اُنکے دُوسرے درجہ کے بھائیوں یعنی زکریاہ بین اور یعزیئیل اور سمیرا موت اور یحیئیل اور غنیّ اور اِلیاب اور بنیاہ اور معسیاہ اور متِتیاہ اور اِلفلہوُ اور مقِنیاہ اور عوبید ادوم اور یعی ایل کو جو دربان تھے ۔
19پس گانے والے ہیمان ۔ آسف اور ایتان مقُرر ہُوئے کہ پیتل کی جھانجھوں کو زور سے بجائیں۔
20اور زکریاہ اور عزیئیل اور سمیراموت اور یحیئیل اور غنیّ اور اِلیاب اور معسیاہ اور بنیاہ ستار کو علاموت راگ پر چھیڑیں ۔
21اور متِتیاہ اور الفلہو اور مقنیاہ اور عوبیدادوم اور یعیئیل اور عززیاہ شمونیت راگ پر ستار بجائیں ۔
22اور کنانیاہ لاویوں کا سردار گیت پر مقُرر تھا۔ وہ گیت سکھاتا تھا کوینکہ وہ بڑا ہی ماہر تھا۔
23اوربرکیاہ اور القانہ صندُوق کے دربانن تھے۔
24اور شبنیاہ اور یُہوسفط اور نتنئیل اور عماسی اور زکریاہ اور بنایاہ اور الیعزر کاہنن خُدا کے صندوق کے آگے آگے نرسِنگے پھُونکتے جاتے تھے اور عوبیدادوم اور یحیاہ صندُوق کے دربان تھے۔
25سو داؤد اور اِسرائیل کے بُزرگ اور ہزاروں کے سردار روانہ ہوئے کہ خُداوند کے عہد کے صندوق کو عوبیدادوم کے گھر سے خُوشی مناتے ہُوئے لائیں ۔
26اور اَیسا ہوا کہ جب خُدا نے اُن لاویوں کی جو خُداوند کے عہد کے صندوُق کو اُٹھائے ہوئے تھے مدد کی تو اُنہوں نے سات بَیل اور ست مینڈھے قُربان کئے۔
27اور داؤد اور سب لاوی جو صندوُق کو اُٹھائے ہُوئے تھے اور گانے والے اور گانے والوں کے ساتھ کنانیاہ جو گانے میں اُستاد تھا کتانی پَیراہنوں سے مُلبس تھے اور داؤد کتان کا افود بھی پہنے تھا۔
28یوُںسب اِسرائیلی نعرہ مارتے اور نرسنگوںاور تُراہیوں اور جھانجھوں کی آواز کے ساتھ سِتار اور بربط کو زور سے بجاتے ہپوئے خُداوند کے عہد کے صندوق کو لائے۔
29اور ایسا ہوا کہ جب خُداوند کے عہد کا صندوق داؤد کے شہر میں پُہنچا تو ساؤل کی بیٹی میکل نے کھڑکی میں سے جھانک کر داؤد بادشاہ کو خُوب ناچتے کوُدتے دیکھا اور اُس نے اپنے دِل میں اُسکو حقیر جانا۔