Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
26 verses
1اور جب داؤد اپنے محل میں رہنے لگا تو اُس نے ناتنؔ نبی سے کہا میَں تو دیوارکے محل میں رہتا ہپوں پر خُداوند نے عہد کا صندوق خَیمہ میں ہے ۔
2ناتن نے داؤد سے کہا کہ جو کچھ تیرے دل میں ہے سو کر کیونکہ خُدا تیرے ساتھ ہے۔
3اور اُسی رات اَیسا ہُوا کہ خُدا کا کلام ناتن پر ناِزل ہوا کہ ۔ جا کر میرے بندہ داؤد سے کہہ کہ خُداوند کُوں فرماتا ہے کہ تُو میرے رہنے کے لئے گھر نہ بنانا ۔
5کیونکہ جب سے میَں بنی اِسرائیل کو نِکال لایا آج کے دن تک میں نے کسی گھر مین سُکونت نہیں کی بلکہ خَیمہ بہ خَیمہ اور مسکن بہ مسکن پھرتا رہا ہوُں۔
6اُن جگہوں میں جہاں جہاں میں سارے اِسرائیل کے ساتھ پھرتا رہا کیا میِں نے اِسرائیلی قاضیوں میں سے جنکو میں نے حکم کیا تھا کہ میرے لوگوں کی گلہ بانی کریں کسی سے ایک حرف بھی کہا کہ تُم نے میرے لئے دیودار کا گھر کیوں نہیں بنایا؟۔
7پس تپو میرے بندہ داؔؤد سے یُوں کہنا کہ رب الافواج یوں فرماتا ہے کہ میَں نے تجھے بھیڑ سالے میں سے جب تُو بھیڑ بکریوں کے پیچھے پیچھے چلتا تھا لیا تا کہ تُو میری قَوم ا،سرائیل کا پیشوا ہو۔
8اور جہاں کہیں تو گیا میَں تیرے ساتھ رہا اور تیرے سب دُشمنوں کو تیرے سامنے سے کاٹ ڈالا ہے اور مَیں رُوی زمین کے بڑے بڑے آدمیوں کے نام کی مانند تیرا نام کردُونگا ۔
9اور میں اپنی قوم اسراؑیل کے ایک جگہ ٹھہراؤ نگا اور اُنکو قائیم کر دُونگا تا کہ اپنی جگہ بسے رہیں اور پھر ہٹائے نہ جائیں اور نہ شرارت کے فرزند پھر اُنکو دُکھ دینے پائینگے جَیسا شروع میں ہُوا۔
10اور اپس وقت بھی جب میں نے حکم دیا کہ میری قوم اِسرائیل پر قاضی مقُرر ہوں اور میَں تیرے سب دُشمنوں کو مغلوب کروُنگا۔ ماسِوا ا،سکے میَں تجھے بتاتا ہوں کہ خُداوند تیرے لئے ایک گھر بنائیگا ۔
11اور جب تیرے دِن پورے ہوجائینگے تاکہ تو اپنے باپ دادا کے ساتھ مِل جانے کو چلا جائے تو میں تیرے بعدتیری نسل کو تیرے بیٹوں میں سے برپا کروُنگا اور اُسکی سلطنت کو قائیم کرُونگا۔
12وہ میرے لئے گھر بنائیگا اور میَں اُسکا تخت ہمیشہ کے لئے قائم کرُونگا۔
13میں اُسکا باپ ہُونگا اور وہ میرا بیٹا ہوگا اور میں اپنی شفقت اُس پر سے نہیں ہٹاؤنگا جَیسے میں نے اُس پر سے نہیں ہٹاؤنگا جَیسے میں نے اُس پر سے جو تجھ سے پہلے تھا ہٹالی۔
14بلکہ میں اُسکو اپنے گھر میں اور اپنی مملکت میں ابد تک قائِم رکھونگا اور اُسکا تخت ابد تک ثابت رہیگا۔
15سو ناتن نے اِن سب باتوں اور اس ساری رویا کے مُطابق اَیسا ہی داؤد سے کہا ۔
16تب داؤد بادشاہ اندر جاکر خُداوند کے حُضُور بیٹھا اور کہنے لگا اَے خُداوند خُدا میں کون ہوُں اور میرا گھرانا کیا ہے کہ تو نے مجھکو یہاں تک پُہنچایا؟۔
17اور یہ اَے خُدا تیری نظر میں چھوتی بات تھی بلکہ تُو نے تو اپنے بندہ کے گھر کے حق میں آیندہ بہت دِنوں کا ذکر کیا ہے اور تُو نے اَے خُداوند خُدا مجھے اَیسا مانا کہ گویا میں بڑا منزلت والا آدمی ہُوں ۔
18بھلا داؤد تجھ سے اُس اِکرام کی نسبِت جو تیرے خادِم کا ہُوا اور کہا کہے؟ کیونکہ تپو اپنے بندہ کو جانتا ہے۔
19اَے خُداوند تُو نے اپنے بندہ کی خاطِر اپنی ہی مرضی سے اِن بڑے بڑے کاموں کو ظاہر کرنے کے لئے اتنی بڑی بات کی۔
20اَے خُداوند کو ئی تیری مانند نہیں اور تیرے سِوا جسے ہم نے اپنے کانوں سے سُنا ہے اَور کوئی خُدا نہیں ۔
21اور رُویِ زمین پر تیری قوم اِسرائیل کی طرح اور کوَنسی قوم ہے جسے خُدا نے جا کر اپنی اُمت بنانے کو آپ چُھڑایا تاکہ تپو اپنی اُمت کے سامنے سے جسے تُو نے مصرِ سے خلاصی بخشی قَوموں کو دُور کر کے بڑے اور مہیب کاموں سے اپنا نام کرے؟۔
22کیونکہ تُو نے اپنی قوم اِسرائیل کو ہمیشہ کے لئے اپنی قوم ٹھہرایا ہے اور تو آپ اَے خُداوند اُنکا خُدا ہوا ہے۔
23اور اب اَے خُداوند وہ بات جو تُو نے اپنے بندہ کے حق میں اور اُسکے گھرانے کے حق میں فرمائی ابد تک ثابت رہے اور جَیسا تُو نے کہا ہے وَیسا ہی کر۔
24اور تیرا نام ابد تک قائِم اور بُزرگ ہو تا کہ کہا جائے کہ ربُّ الافواج اِسرا ئیک کا خُدا ہے بلکہ وہ اِسرائیل ہی کے لئے خُدا ہے اور تیرے بندہ داؤد کا گھرانا تیرے حُضُور قائِم رہے۔
25کیونکہ تُو نے اَے میرے خُدا اپنے بندہ پر ظاہر کیا ہے کہ تُو اُسکے ل۴ے ایک گھر بنائیگا ۔ سو تیرے بندہ کو تیرے حُضُور دُعا کرنے کا حَوصلہ ہُوا ۔
26اور اَے خُداوند تُو ہی خُدا ہے اور تُو نے اپنے بندہ سے اِس بھلائی کا وعدہ کیا۔
27اور تجھے پسند آیا کہ تُو اپنے بندہ کے گھرانے کو برکت بخشے تاکہ وہ ابد تک تیرے حُضُور پایدار رہے کیونکہ تُو اَے خُداوند! برکت دے چُکا ہے ۔ سو وہ ابد تک مُبارک ہے۔