Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
17 verses
1اِسکے بعد یوں ہوا کہ داؤد نے فلسِتیوں کو مارا اور اُنکو مغلوب کیا اور جات کو اپس کے قصبوں سمیت فلِستیوں کے ہاتھ سے لیا۔
2اور اُس نے موآب کو مارا اور موآبی داؤد کے مُطیع ہو گئے اور ہدئے لائے ۔
3اور داؤد نے ضوباہ کے بادشاہ ہدرعزر کو بھی جب وہ اپنی سلطنت دریایِ فرات تک قائم کرنے گیا حمات میں مار لیا۔
4اور داؤد نے اُس سے ایک ہزار رتھ اور سات ہزار سوار اور بیس ہزار پیادے لے لئے اور اپس نے رتھوں کے سب گھوڑوں کی کونچیں کٹوادیں پر اُن میں سے ایک سو رتھوں کے لئے گھوڑے بچا لیئے۔
5اور جب دمشق کے ارامی ضوباہ کے بادشاہ ہدرعزر کی مدد کرنے کو آئے تو داؤد نے ارامیوں میں سے بائیس ہزار آدمی قتل کئے۔
6تب داؤد نے دمشق کے ارام میں سپاہیوں کی چوکیاں بٹھائیں اور ارامی داؤد کے مُطیع ہوگئے اور ہدئے لائے اور جہاں کہیں داؤد جاتا خُداوند اُسے فتح بخشتا تھا۔
7اور داؤد بدر عزر کے نوکروں کی سونے کی ڈھالیں لیکر اُنکو یروشلیم میں لایا۔
8اور بدرعزر کے شہروں طبخت اور کُونؔ سے داؤد بہت ساپیتل لایا جس سے سُلیمان نے پیتل کا بڑا حَوض اور سُتون اور پیتل کے برتن بنائے۔
9اور جب حمات کے بادشاہ توعؔ و نے سُنا کہ داؤد نے ضوباہ کے بادشاہ ہدرعزر کا سارا لشکر ما رلیا۔
10تو اُس نے اپنے بیٹے ہدُورام کو داؤد بادشاہ کے پاس بھیجا تا کہ اُسے سلام کرے اور مُبارکباد دے اِسلئے کہ اُس نے نجگ کرکے ہدر عزر کو مارا (کیونکہ ہدرعزر توعوُ سے لڑا کرتا تھا) اور ہر طرح کے سونے اور چاندی اور پیتل کے برتن اُسکے ساتھ تھے۔
11اِنکو بھی داؤد بادشاہ نے اُس چاندی اور سونے کے ساتھ جو اپس نے اَور سب قَوموں یعنی اُدوم اور موآب اور بنی عُمّون اور فلِستیوں اور عمالیق سے لیا تھا خُداوند کو نذر کیا۔
12اور ابی شے بن ضرُویا نے وادی ِ شور میں اٹھارہ ہزار دُومیوں کو مارا۔
13اور اُ س نے ادُوم میں سِپاہیوں کو چَوکیاں بٹھائیں اور سب ادُومی داؤد کے مُطیع ہوگؑے اور جہاں کہیں داؤد جاتا خُداوند اپسے فتح بخشتا تھا۔
14سو داؤؔد سارے اِسرائیل پر سلطنت کرنے لگا اور اپنی ساری رعیّت کے ساتھ عدل و اِنصاف کرتا تھا۔
15اور یُوآب بن ضرُویاہ لشکر کا سردار تھا یہُوسفط بن اخِیلود موّرخ تھا۔
16اور صدوُق بن اِخیطوب اور ابیملک بن ابیاتر کاہن تھے اور شوشامُشی تھا۔
17اور بنیاہ بن یہویدع کریتیوں اور فلیتیوں پر تھا اور داؤد کے بیٹے بادشاہ کے خاص مُصاحِب تھے۔