Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
19 verses
1اِسکے بعد اَیسا ہوا کہ بنی عمُّون کا بادشاہ ناھس مرگیا اور اپسکا بیٹا اُسکی جگہ سلطنت کرنے لگا۔
2تب داؤد نے کہا کہ میں ناحس کے بیٹے حنون کے ساتھ نیکی کروُنگا کیونکہ اُسکے باپ نے میرے ساتھ نیکی کی ۔ پس داؤد نے قاصِد بھیجے تا کہ اُسکے باپ کے بارے میں اُسے تسلّی دیں ۔
3پر بنی عمُّون کے امیِروں نے حنوُن سے کہا کیا تیرا خیال ہے کہ داؤد تیرے باپ کی عزّت کرتا ہے جو اُس نے تیرے پاس تسلّی دینے والے بھیجے ہیں ؟ کیا اپسکے خادم تیرے مُلک کا ھال دریافت کرنے اور اپسے تباہ کرنے اور بھید لینے نہیں آئے؟۔
4تب حُنون نے داؤد کے خادِموں کو پکڑا اور اُنکی داڑھی مونچھیں مُندواکر اُنکی آدھی پوشاک اُن کے سُرینوں تک کٹوا ڈالی اور اُنکو روانہ کر دیا۔
5تب بعضوں نے جا کر داؤد کو بتایا کہ اُن آدمیوں سے کیسا سلوک کیا گیا۔ سو اُس نے اُنکے ا،ستقبال کو لوگ بھیجے اِسلئے کہ وہ نہایت شرماتے تھے اور بادشاہ نے کہا کہ جب تک تُمہاری داڑھیاں نہ بڑھ جائیں یریُحو میں ٹھہرے رہو۔ ا،سکے بعد لوَٹ آنا۔
6جب بنی عُمّون نے دیکھا کہ وہ داؤد کے حُضُور نفرت انگیز ہوگئے ہیں تو حنوُن اور بنی عمُون نے مسوپتامیہ اور ارام معکہ اور ضوبیاہ سے رتھوں اور سواروں کو کرایہ کرنے کے لئے ایک ہزار قنطار چاندی بھیجی ۔
7سو اُنہوں نے بتیس ہزار رتھوں اور معکہ کے بادشاہ اور مِیدبا کے سامنے خَیمہ زن ہوگئے اوربنی عمون اپنے اپنے شہر سے جمع ہوئے اور لڑنے کو آئے ۔
8جب داؤد نے یہ سُنا تو اُس نے یُوآب اور سُورماؤد کے سارے لشکر کو بھیجا ۔
9تب بنی عُمّون نے نِکلکر شہر کے پھاٹک پر لڑائی کے ل۴ے صف باندھی اور وہ بادشاہ جو آئے تھے ۔
10جب یُوآب نے دیکھا کہ اُسکے آگے اور پیچھے لڑائی کے لئے صف بندھی ہے تو اُس نے سب اِسرائیل کے خاص لوگوں میں سے آدمی چُن لئے اور ارامیوں کے مُقابل اُنکی صف آرائی کی۔
11اور باقی لوگوں کو اپنے بھائی ابی شے کے سُپرد اپنی صف باندھی۔
12اور اُس نے کہا کہ اگر ارامی مُجھ پر غالبِ آئیں تو تُو میری کمک کرنا اور اگر بنی عُمّون تجھ پر غالب آئیں تو میں تیری کُمک کرؤنگا۔
13سو ہمّت باندھو اور آؤ ہم اپنی قَوم اور اپنے خُدا کے شہروں کی خاطرِ مردانگی کریں اور خُداوند جو کچھ اُسے بھلا معلوم ہو کرے۔
14پس یُوآب اپنے لوگوں سمیت ارامیوں سے لڑنے کو آگے بڑھا اور وہ اُسکے سامنے بھاگے ۔
15جب بنی عمُوننے ارامیوں کو بھاگتے دیکھا تو وہ بھی اپسکے بھائی ابی شے کے سامنے سے بھاگ کر شہر میں گھُس گئے۔ تب یُوآب یروشلیم کو لَوٹ آیا۔
16جب ارامیوں نے دیکھا کہ اُنہوں نے بنی اِسرائیل سے شکست کھائی تو اُنہوں نے قاصِد بھیجکر دریایِ فرات کے پار کے ارامیوںکو بُلوایا اور ہدرعزر کا سَپہ سالار سوفک اُنکا سردار تھا۔
17اور ا،سکی خبر داؤد کو مِلی تب وہ سارے اِسرائیل کو جمع کرکے یردن کے پار گیا اور اُنکے قریب پُہنچا اور اُنکے مُقابل صف باندھی ۔ سو جب داؤد نے ارامیوں کے مُقابلہ میں جنگ کے لئے صف باندھی تو وہ اُس سے لڑے۔
18اور ارامی اِسرائیل کے سامنے سے بھاگے اور داؤد نے ارامیوں کےسات ہزار رتھوں کو سواروں اور چالیس ہزار پیادوں کو مارا اور لشکر کے سردار سوفک کو قتل کیا۔
19جب ہدرعزر کے ��ُلازِموں نے دیکھا کہ وہ ا،سرائیل سے ہار گئے تو وہ داؤد سے صُلھ کرکے اُسکے مُطیع ہو گؑے اور ارامی بنی عمُّون کی کُمک پر پھر کبھی راضی نہ ہُؤئے۔