Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
7 verses
1پھر نئے سال کے شروع میں جب بادشاہ جنگ کے لئے نکِلتے ہیں یُوآب نے زبردست لشکر لے جا کر بنی عمُّون کے مُلک کو اُجاڑ ڈالا اور آکر ربّہ کو گھیر لیا لیکن داؤد یروشلیم میں رہ گیا تھا اور یُوآب نے ربّہ کو سر کرکے اپسے ڈھا دِیا۔
2اور داؤد نے اُنکے بادشاہ کے تاج کو اُسکے سر پر سے اُتار لیا اور اُسکا وزن ایک قِنطار سونا پایا اور اُس میں بیش قیمت جواہر جڑے تھے۔ سو وہ داؤد کے سر پر رکھاّ گیا اور وہ اُس شہر میں سے بہت سا لوُٹ کا مال نِکال لایا۔
3اور اُسنے اُن لوگوں کو جو اُس میں تھے باہر نکالکر اروں اور لوہے کے ہینگوں اور کُلہاڑوں سے کاٹا اور داؤد نے بنی عمُّون کے سب شہروں سے اَیسا ہی کیا۔ تب داؤد اور سب لوگ یروشلیم کو لوَٹ آئے۔ اِسکے بعد جزر میں فلِستیوں سے جنگ ہُوئی ۔ تب حُوساتی سِبکی نے سّفی کو جو پہلوان کے بیٹوں میں سے ایک تھا قتل کیا اور فلِستی مغلوُب ہوئے ۔
5اور فلِستیوں سے پھر جنگ ہوُئی ۔ تب یعُور کے بیٹے الحنان نے جاتی جُولیت کے بھائی لحمی کو جسکے بھالے کی چھڑ جُلا ہے کے شہتیر کے برابر تھی مار ڈالا۔
6پھر جات میں ایک ا۔ور جنگ ہپوئی جہاں ایک بڑا قد آوار آدمی تھا جسکے چ۔وبیس اُنگلیا ں یعنی ہاتھوں میں چھ چھ اور پاؤں میں چھ چھ تھیں اور وہ بھی اُسی پہلوان کا بیٹاتھا ۔
7جب اُس نے اِسرا۴یل کی فضیحت کی تو داؤد کے بھائی سمعی کے بیٹے یُونتن نے اُسکو مار ڈالا۔
8یہ جات میں اپسی پہلوان سے پَیدا ہُوئے تھے اور داؤد اور اُسکے کادِموں کے ہاتھ سے قتل ہُوئے۔