Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
19 verses
1اور داؤد نے کہا یہی خُداوند خُدا کا گھر اور یہی اِسؔرائیل کی سوختنی قُربانی کا مذبح ہے۔
2اور داؤد نے حُکم دیا کہ اُن پردیسیوں کو جو اِؔسرائیل کے مُلک میں تھے جمع کریں اور اُس نے سنگتراش مقُرر کئےِ کہ خُدا کے گھر کے بنانے کے لئے پتھر کاٹ کر گھڑیں ۔
3اور داؤد نے دروازوں کے کواڑوں کی کِیلوں اور قبضوں کے لئے بہت سا لوہا اور اِتنا پیتل کہ تول سے باہر تھا۔
4اور دیوار کے بے شمار لٹھے تیار کئے کیونکہ صیدانی اور صُوری دیوار کے لٹھے کثرت سے داؤد کے پاس لاتے تھے۔
5اور داؤد نے کہا کہ میرا بیٹا سُلیمان لڑکا اور نا تجربہ کار ہے اور ضرور ہے کہ وہ گھر جو خُداوند کے ل۴ے بنایا جائے نہایت عظیم اُلشان ہو اور سب ملکوں میں اُسکا نام اور شہرت ہو۔ سو میں اُسکےلئےِ تیاری کرؤنگا۔ چُنانچہ داؤد نے اپنے مرنے سے پہلے بہت تیاری کی۔
6تب اُس نے اپنے بیٹے سُلیمان کو بُلایا اور اُسے تاکید کی کہ خُداوند اِؔسرائیل کے خُدا کے لئے ایک گھر بنائے۔
7اور داؤد نے اپنے بیٹے سُلیمان سے کہا یہ تو خُود میرے دِل میں تھا کہ خُداوند اپنے خُدا کے نام کے ل۴ے ایک گھر بناؤں ۔
8لیکن خُداوند کا کلام مجھے پُہنچا کہ تُو نے بہت خُونریزی کی ہے اور بڑی بڑی لڑائیاں لڑا ہے ۔ سو تُو میرے نام کے لئے گھر نہ بنانا کیونکہ تُو نے زمین پر میرے سامنے بہت خُون بہایا ہے۔
9دیکھ تجھ سے ایک بیٹا پیدا ہوگا۔ وہ مردِ صُلح ہوگا اور میں اپسے چاروں طرف کے سب دُشمنوں سے امن بخشونگا۔ کیونکہ سُلیمان اُسکا نام ہوگا اور میں اپسکے ایّام میں اِسرائیل کو امن و امان بخشونگا۔
10وہ میرا بیٹا ہوگا اور میں اُسکا باپ ہُونگا اورمیں اِسرائیل پر اُسکی سلطنت کا تخت ابد تک قائیم رکھونگا۔
11اب اَے میرے بیٹے خُداوند تیرے ساتھ رہے اور تُو اِقبالمند ہو اور خُداوند اپنے خُدا کا گھر بنا جیسا اُس نے تیرے حق میں فرمایا ہے۔
12اب خُداوند تجھے عقل و دانائی بخشے اور اِؔسرائیل کی بابت تیری ہدایت کرے تاکہ تُو خُداوند اپنے خُدا کی شریعت کو مانتا رہے۔
13تب تُو اِقبالمند ہوگا بشرطیکہ تُو اُن آئیں اور احکام پر جو خُداوند نے موُسیٰ کو اِؔسرائیل کے لئے دِئے اِحتیاط کرکے عمل کرے ۔ سو ہمّت باندھ اور حَوصلہ رکھ ۔ خوف نہ کر ۔ ہراسان نہ ہو۔
14دیکھ میں نے مشقت سے خُداوند کے گھر کے ل۴ے ایک لاکھ قنطار سونا اور دس لاکھ قِنطار چاندی اور بے اندازہ پیتل اور لوہا تیا کیا ہے کیونکہ وہ کثرت سے ہے اور لکڑی اور پتھر بھی میں نے تیا کئے ہیں اور تُو اُنکو اَور بڑھا سکتا ہے۔
15اور بُہت سے کاریگر پتھر اور لکڑی کے کاٹنے اور تراشنے والے اور سب طرح کے ہُنر مند جو قِسم قِسم کے کام میں ماہر ہیں تیرے پاس ہیں ۔
16سونے اور چاندی اور پیتل اورلوہے کا کچھ حِساب نہیں ہے ۔ سو اُٹھ اور کام میں لگ جا اور خُداوند تیرے ساتھ رہے۔
17اِسکے علاوہ داؤد نے اِسرائیل کے سب سرداروں کو اپنے بیٹے سُلیمان کی مدد کا حُکم دیا اور کہا۔
18کیا خُداوند تُمہارا خُدا تمہارے ساتھ نہیں ہے؟ اور کیا اُس نے تُمکو چاروں طرف چَین نہیں دِیا ہے ؟ کیونکہ اُس نے اِس مُلک کے باشِندوں کو میرے ہاتھ میں کردیا ہے اور ُملک خُداوند اور اُسکے لوگوں کے آگے مغلوُب ہُؤا ہے۔
19سو اب تُم اپنے دِل کو اور اپنی جان کو خُداوند اپنے خُدا کی تلاش میں لگاؤ اور اُٹھو اور خُداوند خُدا کا مقدِس بناؤ تاکہ تُم خُداوند کے عہد کے صنُدوق کو اور خُدا کے پاک برتنوں کو اُس گھر میں جو خُداوند کے نام کا بنیگا لے آؤ۔