Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
30 verses
1اب داؤد بڈھا اور عمر رسیدہ ہوگیا تھا۔ سو اُس نے اپنے بیٹے سُلیمان کو اِؔسرائیل کا بادشاہ بنایا۔
2اور اُس نے اِسرائیل کے سب سرداروں کو کاہنوں اور لاویوں سمیت اِکٹھا کیا ۔
3اور تیس برس کے اور اپس سے زیادہ عمر کے لاوی گِنے گئے اور اُنکی گنتی ایک ایک آدمی کو شُمار کرکے اڑتیس ہزار تھی۔
4اِن میں سے چوبیس ہزار خُداوند کے گھر کے کام کی نگرانی پر مقُررّ ہؤئے اور چھ ہزار سردار اور منصِف تھے۔
5اور چار ہزار دربان تھے اور چارہزار اُن سازوں سے کُداوند کی تعریف کرتے تھے جنکو میں نے یعنی داؤد نے مدح سرائی کے لئے بنایا تھا۔
6اور داؤد نے اُنکو جیرسون قِہات اور مِراری نام بنی لاوی کے فریقوں میں تقسیم کیا۔
7جیرسونیوں میں سے یہ تھے ۔ لعدان اور سمعی ۔
8لعدان کے بیٹے ۔ سردار یحی ایل اور زیتام اور یُوایل ۔ یہ تین تھے۔
9سِمعی کے بیٹے سلومیت اور ھزی ایل اور ہاران یہ تین تھے یہ لعدان کے آبائی خاندانون کے سردار تھے۔
10اور سمِعی کے بیٹے یحت ۔ زِینا اور بعوُس اور بریعہ یہ چاروں سمعی کے بیٹے تھے۔
11اوّل یحت تھا اور زیزا دُوسرا اور یعُوس اور بریعہ کے بیٹے بُہت نہ تھے ۔ اِس سبب سے وہ ایک ہی آبائی خاندان میں گِنے گئے۔
12اور قِہات کے بیٹے عمرام ۔ اِضہار حبرون اور عُز ّ ایل ۔ یہ چار تھے۔
13عمرام کے بیٹے ہارُون اور موُسیٰ تھے اور ہاروُن الگ کیا گیا تا کہ وہ ااور اُسکے بیٹے ہمیشہ پاکترین چیزوں کی تقدیس کیا کریں اور سدا خُداوند کے آگے بخور جالائیں اور اُسکی خدمت کریں اور اُسکا نام لیکر برکت دیں۔
14رہا مردِ خُدا موُسیٰ سو اُسکے بیٹے لاوی کے قبیلہ میں گِنے گئے ۔
15اور موسیٰ کے یبٹے جیرسوم اور الیعزر تھے۔
16اور جیرسوم کا بیٹا سُبوایل سردار تھا۔ ۰
17) اور اِلیعزر کا بیٹا رجیاہ سردار تھا اور اِلیعزر کے اَور بیٹے نہ تھے پر رحبیاہ کے بہت سے بیٹے تھے۔
18اِضہار کا بیٹا سلوُمیت سردار تھا۔
19حبرون کے بیٹوں میں اوّل یریا۔ امریاہ دپسرا ۔ یحزیایل تیرا اور یقمعام چَوتھا تھا۔
20عُز ّی ایل کے بیٹوں میں اوّل میکاہ سردار اور یسیاہ دُوسرا تھا۔
21مِراری کے بیٹے محلی اور موُشی اور محلی کے بیٹے اِلیعزر اور قِیس تھے ۔
22اور اِلیعزر مر گیا اور اُسکے کوئی بیٹا نہ تھا فقط ببیٹیاں تھیں اور اُنکے بھائی قیِس کے بیٹوں نے اُن سے بیاہ کیا۔
23موُشی کے بیٹے محلی اور عیدر اور یریموت یہ تین تھے۔
24لاوی کے بیٹے یہی تھے جو اپنے اپنے آبائی خاندان کے مُطابق تھے۔ اُنکے آبائی خاندانوں کے سردار جَیسا وہ نام بنام ایک ایک کرکے گِنے گئے یہی ہیں ۔ وہ بیس برس اور اُس سے اُوپر کی عمر سے خُداوند کے گھر کی خِدمت کا کام کرتے تھے ۔
25کیونکہ داؤد نے کہا کہ خُداوند اِؔسرائیل کے خُدا نے اپنے لوگوں کو آرام دیا ہے اور وہ ابد تک یروشلیم میں سُکونت کریگا ۔
26اور لاویوں کو بھی مسکن اور اُسکی خدمت کے سب ظُروف کو پھر کبھی اُٹھانا نہ پڑیگا۔
27کیونکہ داؤد کی پچھلی باتوں کے موُافق بنی لاوی جو بیس برس اور اُس سے زیادہ عمر کے تھے گنِے گئے ۔
28کیونکہ اُنکا کام یہ تھا کہ خُداوند کے گھر کی خِدمت کے وقت صحنوں اور کوٹھریوں میں اور سب مُقدس چیزوں کے پاک کرنے میں یعنی خُدا کے گھر کی خِدمت کے کام میں بنی ہارُون کی مدد کریں ۔ اور نذر کی روٹی کا اور مَیدہ کی نذر کی قُربانی کا خواہ وہ بے خمیری روٹیوں یا توے پر کی پکی ہُوئی چیزوں یا تلی ہوُئی چیزوں کی ہو اور ہر طرح کے تول اور ناپ کا کام کریں ۔
30اور ہر صُبح اور شام کو کھڑے ہو کر خُداوند کے حُضوُر پُوری تعداد میں سب سوختنی قُربانیاں اُس قاعدہ کے مُطابق جو اُنکے بارے میں ہے چڑھایا کریں ۔
32اور خُداوند کے گھر کی خِدمت کو انجام دینے کے لئے خَیمہ اجتماع کی حِفاظت اور مقدِس کی نگرانی اور اپنے بھائی بنی ہارون کی اِطاعت کریں ۔