Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
30 verses
1اور بنی ہارُون کے فریق یہ تھے ۔ ہارُون کے بیٹے ندب ۔ ابیہو۔ اِلیعزر اور اِتمر تھے ۔
2اور ندب اور ابیہو اپنے باپ سے پلے مر گئے اور اُنکے اَولاد نہ تھی سو اِلیعزر اور اِتمر نے کہانت کا کام کیا ۔
3اور داؤد نے اِلیعزر کے بیٹوں میں سے صدُوق اور اِتمر کے بیٹوں میں سے اخیؔ ملک کو اُنکی خِدمت کی ترتیب کے مُطابق تقسیم کیا۔
4اور اِتمر کے بیٹوں سے زیادہ اِلیعزر کے بیٹوں میں رئیس مِلے اور اِس طرح سے وہ تقسیم کئے گئے کہ الیعزر کے بیٹوں میں آبائی خاندانوں کے سولہ سردار تھے اور ا،تمر کے بیٹوں میں سے آبائی خاندانوں کے مُطابق آٹھ ۔
5اِس طرح قُرعہ ڈالکر اور باہم غلط ملط ہو کر وہ تقسیم ہُوئے کیونکہ مقدِس کے سردار اور خُدا کے سردار بنی اِلیعزر اور بنی اِتمر دونوں میں سے تھے ۔
6اور نتنی ایل مُنشی کے بیٹے سمعیاہ نے جو لاویوں میں تھا اُنکے ناموں کو بادشاہ اور امیروں اور صدُوق کاہن اور اخی ملک بن ابایتر اور کاہنوں اور لاویوں کے آبائی خاندانوں کے سرداروں کے سامنے لکھا ۔ جب اِلیعزر کا ایک ؤبائی خاندان لیا گیا تو اِتمر کا بھی ایل آبائی خاندان لیا گیا۔
7اور پہلی چٹھی یُہویریب کی نِکلی ۔ دُوسری یدعیاہ کی۔
8تیسری حارِم کی چَوتھی شعوریم کی۔
9پانچویں ملکیاہ کی ۔ چٹھی میامین کی۔
10ساتویں ہقوض کی ۔ آٹھویں ابیاہ کی ۔
11نویں یشوع کی ۔ دسویں سِکانیاہ کی ۔
12گیارھویں اِلیاسِب کی ۔ بارھویں یقیم کی۔
13تیرھویں خُفّاء کی ۔ چوَدھویں یسباب کی ۔
14پندرھویں بلجاہ کی ۔ سولھویں اِّمیر کی ۔
15سترھویں حزیر کی۔ اٹھارھویں فضیض کی۔
16اُنیسویں فتحیاہ کی بیسویں یحزرقیل کی۔
17اِکیسویں یاکن کی ۔ بائیسویں جمول کی۔
18تیُیسویں دِلایاہ کی۔ چَوبیسویں معزیاہ کی ۔
19یہ اُنکی خِدمت کی ترتیب تھھی تاکہ وہ خُداوند کے گھر میں اُس قانون کے مطابق آئیں جو اُنکو اُنکے باپ ہارُون کی معرفت وَیسا ہی مِلا جَیسا خُداوند اِؔسرائیل کے خُدا نے اُسے حُکم کیا تھا۔
20باقی بنی لاوی میں سے عمرام کے بیٹوں میں سے سُوبائیل ۔ سُوبائیل کے بیٹوں میں سے یہدیاہ ۔
21رہا رجیاہ ۔ سو رجیاہ کے بیٹوں میں سے پہلا یسّیاہ ۔ اِضہاریوں میں سے سلوُموت بنی سُلوموت میں سے یحت ۔
23او ر بنی حبرُون میں یریاہ پہلا ۔ امریاہ دُوسرا ۔ یحزری ایل تیسرا یقمعام چَوتھا۔
24بنی عُز ّی ایل میں سے میکاہ بنی میکاہ میں سے سمِیر ۔
25میکاہ کا بھائی یّسیاہ بنی یسّیاہ میں سے زکریاہ ۔
26مراری کے بیٹے محلی اور موشی ۔ بنی یعزیاہ میں سے بنو۔
27رہے بنی مِراری ۔ سو یعزیاہ سے بنو اور سُوہم اور زکور اور عبری۔
28محلی سے الیعزر جسکے کوئی بیٹا نہ تھا ۔
29قِیس سے قیس کا بیٹا یرحمیئیل ۔
30اور موُسی کے بیٹے محلی اور عیدر اور یریموت ۔ لاویوں کی اَولاد اپنے آبائی خاندانوں کے مُطابق یہی تھی۔
31اُنہوں نے بھی اپنے بھائی بنی ہارُون کی ��رح داؤد بادشاہ اور صدُوق اور اخی مُلک اور کاہنوں اور لاویوں کے آبائی خاندانوں کے سرداروں کے سامنے اپنا اپنا قرُعہ ڈالا یعنی سردار کے آبائی خاندانوں کا جو حق تھا وُہی اُسکے چھوٹے بھا۴ی کے خاندانوں کا تھا۔