Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
31 verses
1پھر داؤد اور لشکر کے سرداروں نے آسف اور ہیمان اور یدوتون کے بیٹوں میں سے بعضوں کو خِدمت کے لئے الگ کیا۔ تاکہ وہ بربط اور سِتار اور جھانجھ سے نُبوت کریں اور جو اُس کام کو کرتے تھے اُنکا شمار اُنکی خِدمت کے مُطابق یہ تھا۔
2آسف کے بیٹوں میں سے زکور۔ یُوسف ۔ نتنیاہ اور اسریلا۔ آسف کے یہ بیٹے آسف کے ماتحت تھے جو بادشاہ کے حکم کے مطابق نُبوت کرتا تھا۔
3یدُوتون سے بنی یدُوتون ۔ سوجدلیاہ ۔ ضری اور یسعیاہ حبیاہ اور متِتیاہ ۔ یہ چھ اپنے باپ یدُوتون کے ماتحت تھے جو بربط لئے رہتااور خُداوند کی شُکرگذاری اور حمد کرتا ہؤا نبوت کرتا تھا۔
4رہاہمان ۔ سو ہیمان کے بیٹے بُقیاہ ۔ متنیاہ ۔ عُش ّی ایل ۔ سبُوایل ۔ یریموت ۔ حنانیاہ ۔ حنانی ۔ اِلیاتہ ۔ حّدالتی ۔ رُوممتی عزر۔ ٰسبقاشہ ۔ ملوُّتی ۔ ہوتیر اور محازیوت ۔
5یہ سب ہیمان کے بیٹے تھے جو خُدا کی باتوں میں سِینگ بلند کرنے کے لئے بادشاہ کا غیب بین تھااور خُدا نے ہیمان کو چودہ بیٹے اور تین بیٹیاں دی تھیں ۔
6یہ سب خُداوند کے گھر میں گیت گانے کے لئے اپنے باپ کے ماتحت تھے اور جھانجھ اور سِتار اور بربط سے خُدا کے گھر کی خِدمت کرتے تھے اور آسف اور یدُوتون اور ہمیان بادشاہ کے حکم کے تابع تھے۔
7اور اُنکے بھائیوں سمیت جو خُداوند کی مدح سرائی کی تعلیم پاچُکے تھے یعنی وہ سب جو مشاّق تھے اُنکا شمار دو سَو اٹھاسی تھا۔
8اوراُنہوں نے کیا چھوٹے کیا بڑھے کیا اُستاد کیا شاگرد ایک ہی بریقہ سے اپنی اپنی خِدمت کے لئے قرعہ ڈالا۔
9پہلی چٹھی آسف کی یوُسف کو ملی ۔ دُوسری جدلیاہ کو اور اُسکے بھائی اور بیٹے اُس سمیت بارہ تھے۔
10تیسری زکور کو اور اُسکے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
11چَوتھی یضری کو۔ اُسکے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
12پانچویں نتنیاہ کو۔ اُسکے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
13چھٹی بقّیاہ کو ۔ اُسکے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
14ساتویں یسری لاہ کو۔ اُسکے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
15آتھویں یسعیاہ کو ۔ اُسکے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
16نویں متنیاہ کو ۔ اُسکے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
17دسویں سمعی کو۔ اُسکے بیٹے اور بائی اُس سمیت بارہ تھے۔
18گیارھویں عزرایل کو۔ اُسکے بایٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
19بارھویں حبیاہ کو ۔ اپسکے بیٹ اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
20تیرھویں سبُوایل کو۔ اُسکے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے ۔ ۰
21چَودھویں متِتیاہ کو ۔ اُسکے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
22پندرھویں یریموت کو ۔ اُسکے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
23سولھویں ھنانیاہ کو ۔ اُسکے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
24سترھویں یسبقاشہ کو ۔ اُسکے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
25اٹھارھویں حنانی کو۔ اُسکے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
26اُنیسویں ملوتی کو۔ اُسکے بیٹےا اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
27بیسویں اِلیاتہ کو ۔ اُسکے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
28اکیسویں ہَوتیر کو ۔ اُسکے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
29بائیسویں جدّالتی کو ۔ اُسکے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
30تیئیسویں محازیوت کو۔ اُسکے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
31چوَبیسویں رُوممتی عزر کو اُسکے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔