Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
32 verses
1دربانوں کے فریق یہ تھے۔ قورحیوں میں مسلمیاہ بن قورے جو بنی آسف میں سے تھا۔
2اور مسلمیاہ کے ہاں بیٹے تھے۔ زکریاہ پہلوٹھا ۔ یدی عیل دُوسرا۔ زبدیاہ تیسرا۔ یتنیایل چَوتھا۔
3عیلام پانچوان ۔ یُہوھانان چھٹا ۔ الیہوعینی ساتوں تھا۔
4اور عوبیدادُوم کے ہاں بیٹے تھے۔ سمعیاہ پہلوٹھا ۔ یُہوزباد دُوسرا۔ یُوآخ تیشرا اور سکار چَوتھا اور نتنی ایل پانچواں ۔
5عمیّ ایل چھٹا ۔ اِشکار ساتوں ۔ فعُلتی آٹھواں کیونکہ خُدا نے اُسے برکت بخشی تھی۔
6اور اُسکے بیٹے سمعیاہ کے ہاں بھی بیٹے پیدا ہُوئے جو اپنے آبائی خاندان پر سرداری کرتے تھے کیونکہ وہ زبردست سوُرما تھے۔
7سمعیاہ کے بیٹے عُتنی اور رفایل اور عوبید اور اِلزباد جنکے بھائی الیہواور سماکیاہ سُورما تھے۔
8یہ سب عوبیدادوم کی اَولاد میں سے تھے ۔ وہ اور اُنکے بیٹے اور اُنکے بھائی خِدمت کے لئے قُوت کے اِعتبار سے قابل آدمی تھے۔ یُوں عوبیدادومی باسٹھ تھے۔
9اور مسلمیاہ کے بیٹے اور بھائی اٹھارہ سُورما تھے۔
10اور بنی مِراری میں سے حُوسہ کے ہاں بیٹے تھے۔ سِمری سردار تھا (وہ پہلوٹھا تو نہ تھا پر اُسکے باپ نے اُسے سردار بنادیا تھا) ۔
11دُوسرا خِلقیاہ تیسرا طبلیاہ۔ چَوتھا زکریاہ ۔ حُوسہ کے سب بیٹے اور بھائی تیرہ تھے ۔
12اِن ہی میں سے یعنی سرداروں میں سے دربانوں کے فریق تھے جنکا ذِمہ اپنے بھائیوں کی طرح خُداوند کے گھر میں خِدمت کرنے کا تھا۔
13اور اُنہوں نے کیا چھوٹے کیا بڑے اپنے اپنے آبائی خاندان کے موافِق ہر ایک پھاٹک کے لئے قُرعہ ڈالا۔
14پھر اُسکے بیٹے زکریاہ کے لئے جو بھی جو عقلمند صلاح کار تھا قُرعہ ڈالا گیا اور اُسکا قُرعہ شِمال کی طرف کا نِکلا ۔
15عوبیدادوم کے لئے جنوب کی طرف کا تھا اور اُسکے بیٹوں کے لئے توشہ خانہ کا۔
16سُفیم اور حُسہؔ کے لئے مغرب کی طرف سلکت کے پھاٹک کے نذدیک کا جہاں سے اُونچی سڑک اُوپر جاتی ہے اَیسا کہ آمنے سامنے ہو کر پہرا دیں ۔
17مشرق کی طرف چھ لاوی تھے ۔ شمال کی طرف ہر روز چارأجنوب کی طرف ہر روز چار اور توشہ خانہ کے پاس دو دو۔
18مغرب کی طرف پربار کے واسطے چار تو اُنچی سڑک پر اور د و پربار کے لئے ۔
19بنی قورحی اور بنی مِراری میں سے دربانوں کے فریق یہی تھے۔
20اور لاویوں میں سے اخیاہ خُدا کے گھر کےخزانوں اور نذر کی چیزوں کے خزانوں پر مقُرر تھا۔
21بنی لعدان ۔ سولعدان کے خاندان کے جیرسونیوں کے بیٹے جو اُن آبائی خاندانوں کے سردار تھے جو جیرسونی لعدان سے تعلق رکھتے تھے یہ تھے ۔ یحی ایل۔
22اور یحی ایلی کے بیٹے زَیتام اور اُسکا بھائی یوایل خُداوند کےگھر کے خزانوں پر تھے۔
23عمرامیوں ۔ اِضہاریوں ۔ حبروُنیوں اور عُز ّ ی ایلیوں میں سے۔
24سبُوایل بن جیرسوم بِن موُسیٰ بیت المال پر مُختار تھا۔
25اور اُسکے بھائی اِلیعزر کی طرف سے اُسکا بیٹا رجیاہ ۔ رجیاہ کا بیٹا یسعیاہ ۔ یسعیاہ کا بیٹا یُورام ۔ یُورام کا بیٹا زکری۔ زِکری کا بیٹا سلومیت۔
26یہ سلومیت اور اپسکے بھائی نذر کی ہوئی چیزوں کے سب کزانوں پر مقُرر تھے جنکو داؤد بادشاہ اور آبائی خاندانوں کے سرداروں اور ہزاروں اور سَیکڑوں کے سرداروں اور لشکر کے سرداروں نے نذرکیا تھا۔
27لڑائیوں کی لوُٹ میں سے اُنہوں نے خُداوند کے گھر کی مرمّت کے لئے کچھ نذر کیا تھا۔
28اور سموایل غیب بین اور ساؤل بِن قیِس اور ابنیر بن نیر اور یُوآب بن ضرویاہ کی ساری نذر ۔ غرض جو کچھ کِسی نے نذر کیا تھا وہ سب سلومیت اور اُسکے بھائیوں کے ہاتھ میں سُپرد تھا۔
29اِضہاریوں میں سے کنانیاہ اور اُسکے بیٹے اِسرائیلیوں پر باہر کے کام کے لئے حاکم اور قاضی تھے۔
30حبرونیوں میں سے حسبیاہ اور اپسکے بھائی ایک ہزار سات س۔و سُورما مغرب کی طرف یردن پار کے اِسرائیلیوں کی نگرانی کی خاطِر کپداوند کے سب کام اور بادشاہ کی خدمت کے لئے تعینات تھے ۔
31حبرُونیوں میں یریاہ حبرُونیوں کا ُنکے آبائی خاندانوں کے نسبوں کے موُافقِ سردار تھا۔ داؤد کی سلطنت کے چالیسویں برس میں وہ ڈھُونڈنِکالے گئے اور جلعاد کے یعزیر میں اُنکے درمیان زبردست سُورما مِلے۔
32اور اُکے بھائی دو ہزار سات سَو سُورما اور آبائی خاندانوں کے سردار تھے جنکو داؤد بادشاہ نے رُوبینیوں اور جدّیوں اور منسیٰکے آدھے قبیلہ پر خُدا کے ہر ایک کام اور شاہی معاملات کے لئے سردار بنایا۔