Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
32 verses
1اور بنی اِسرائیل اپنے شُمار کے موافِق یعنی آبائی خاندانوں کے رئیس اور ہزاروں اور سَیکڑوں کے سردار اور اُنکے منصبدار جو اُن فریقوں کے ہرامر میں بادشاہ کی خدمت کرتے تھے جو سال کے سب مہینوں میں ماہ بماہ آتے اور رُخصت ہوتے تھے۔ ہرفریق پر یُسوبعام بن زبدی ایل تھا اور اُسکے فریق میں چوبیس ہزار تھے۔
3وہ بنی فارص میں سے تھا اور پہلے مہینے کے لشکر کے سب سرداروں کا رئیس تھا۔
4اور دُوسرے مہینے کے فریق پر دُود ؔے اخوحی تھا اور اُسکے فریق میں مقلوت بھی سردار تھا اور اُسکے فریق میں چوبیس ہزار تھے۔
5تیسرے مہینے کے لشکر کا خاص تیسرا سردار یہویدع کاہن کا بیٹا بنایہ تھا اور اُسکے فریق میں چوبیس ہزار تھے۔
6یہ وہ بنیاہ ہے جو تیسوں میں زبردست اور اُن تیسوں کے اُوپر تھا۔ اُسی کے فریق میں اپسک ابیٹا عمیزباد بھی تھا۔
7چوَتھے مہینے کے لئے یُوآب کا بھائی عساہیل تھا اور اُسکے پیچھے اُسکا بیٹا زبدیاہ تھا اور اُسکے فریق میں چوبیس ہزار تھے۔
8پانچویں مہینے کے پانچواں سردار سمہُوت اِزراخی تھا اور اُسکے فریق میں چوبیس ہزار تھے۔
9چھٹے مہینے کے لئے چھٹا سردار تقوعی عقیس کا بیٹا عیرا تھا اور اُسکے فریق میں چوبیس ہزار تھے۔
10ساتویں مہینے کے لئے ساتواں سردار بنی افرائیم میں سے فلوُنی خلص تھا اور اُسکے فرِیق میں چوبیس ہزار تھے ۔
11نویں مہینے کے لئے نواں سردار بنیمینیوں میں سے عنتوتی ابیعزر تھا اور اُسکے فریق میں چوبیس ہزار تھے۔
13دسویں مہینے کے لئے دسوان سردار زارحیوں میں سے نطوفاتی مہری تھا اور اپسکے فریق میں چوبیس ہزار تھے۔
14گیارھیوں مہینے کے ل۴ے گیارھواں سردار بنی اِفرائیم میں سے فَرعاتونی بنایاہ تھا اور اُسکے فریق میں چوبیس ہزار تھے ۔
15بارھویں مہِینے کے لئے بارھواں سردار غتنی ایلیوں میں سے نطوفانی خلدی تھا اور اُسکے فریق میں سے چوبیس ہزارتھے۔
16اور اِسرائیل کے قبیلوں پر رُوبینیوں کا سردار الیعزر بن زِکری تھا۔ شمعونیوں کا سفطیاہ بن معکہ ۔
17لاویوں کا حسبیاہ بن قموایل ہارُونیوں کا صدُوق۔
18یہُوداہ کا الیہُو جو داؤد کے بھائیوں میں سے تھا۔ ا،شکار کا عمُری بن میکاایل ۔
19زبُولوُن کا اِسماعیاہ بن عبدیاہ نفتالی کا یریموت بن عزری ایل ۔
20بنی افرائیم کاہوسِیع بن عزازیاہ ۔ منسّی کے آدھے قبیلہ کا یُوایل بن فِدایاہ۔
21جلعاد مین منسی کے آدھے قبیلہ کا عیدُوبن زکریاہ ۔ بنیمین کا یعسی ایل بن ابنیر۔
22دان کا عزرایل بن یروحام ۔ یہ اِسرائیل کے قبیلوں کے سردار تھے۔
23پر داؤد نے اُنکا شُمار نہیں کیا تھا جو بیس برس یا کم عمر کے تھے کیونکہ خُداوند نے کہا تھا کہ میں اِسرائیل کو آسمان کے تاروں کی مانند بڑھاؤنگا۔
24ضرویاہ کے بیٹے یُوآب نے گننا تو شروع کیا پر ختم نہیں کیا تھا کہ اِتنے میں اِؔسرائیل پر قہر نازل ہُؤا اور نہ وہ تعداد داؤد بادشاہ کی توارِیخی تعدادوں میں درج ہوئی۔
25اور شاہی خزانوں پر عزماوت بن عدی ایل مقُرر تھا اور کھیتوں اور شہروں اور گاؤں اور قلعوں کے خزان��ں پر یہوُنتن بِن عُز ّیاہ تھا۔
26اور کاشتکاری کے لئے کھیتوں میں کام کرنے والوں پر عزری بن کُلوب تھا۔
27اور انگورُستانوں پر سمعی راماتی تھا اور مَے کے ذکیروں کے لئے انگورستانوں کی پیداوار پر زبدی شفمی تھا۔
28اور زیتون کے باغوں اور گوُلر کے درختوں پر جو نشیب کے میدانوں میں تھے بعل حنان جدری تھا اور یُوآس تیل کے گوداموں پر۔
29اور گائے بیل کے گلوں پر جو شارون میں چرتے تھے س،طری شارونی تھا اور سافط بِن عدلی گائے بیل کے اُن گلوں پر تھا جو وادیوں میں تھے۔
30اور اُونٹوں پر اِسماعیلی اوہل تھا اور گھدوں پر یحدیاہ مرونوتی تھا۔
31اور بھیڑ بکری کے ریوڑوں پر یازیز ہاجری تھا۔ یہ سب داؤد بادشاہ کے مال پر مقُرر تھے ۔
32اور داؤد کا چچا یوُنتین مُشیر اور دانشمند اور منسی تھا اور یحی ایل حکمونی شہزادوں کے ساتھ رہتا تھا۔
33اور اخیتفل بادشاہ کا مُشیر تھا اور حپسی ارکی بادشاہ کا دوست تھا۔
34اور اخیتفل سے نیچے یہویدع بن بنایا اور ابیاتر تھے اور شاہی فوج کا سپِہ سالار یُوآب تھا۔