Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
21 verses
1اور داؤد نے اسرائیل کے سب اُمرا کو جو قبیلوں کے سردار تھے اور اُن فِیوقوں کے سرداروں کو جا باری باری بادشاہ کی خِدمت کرتے تھے اور ہزاروں ے سردارون اور سیَیکڑوں کے سرداروں اور بادشاہ کے اور اُسکے بیٹوں کے سب مال اور مویشی کے سرداروں اور خواجہ سراؤں اور بہادُروں بلکہ سب زبردست سُورماؤں کو یروشلیم میں اخھتا کیا ۔
2تب داؤد بادشاہ اپنے پاؤں پر اُٹھ کھڑا ہوا اور کہنے لگا اَے میرے بھائیوں اور میرے لوگو میری سُنو!میرے دِل میں تو تھا کہ خُداوند کے عہد کے صندُوق کے لئے آرامگاہ اور اپنے خُدا کے لئے پاؤں کی کُرسی بناؤں اور میَں نے اُسکے بنانے کی تیاری بھی کی۔
3پر خُدا نے مجھ سے کہا کہ تُو میرے نام کے لئے گھر نہیں بنانے پائیگا کیونکہ تُو جنگی مرد ہے اور تُو نے خُون بہایا ہے۔
4تو بھی خُداوند اِؔسرائیل کے خُد انے مجھے میرے باپ کے سارے گھرانے میں سے چُن لیا کہ میَں سدا اِؔسرائیل کا بادشاہ رہُوں کیونکہ اُ سنے یہُودا کو پیشوا ہونے کے لئےمنتخب کیا اور یُہوداہ کے گھرانے میں سے میرے باپ کے گھرانے کو چُنا ہے اور میرے باپ کے بیٹوں میں سے مجھے پسند کیا تا کہ مجھے سارے اِسرائیل کا بادشاہ بنائے۔
5اور میرے سب بیٹوں میں سے (کیونکہ خُداوند نے مجھے بہت سے بیٹے دِئے ہیں ) اُس نے میرے بیٹے سُلیمان کو پسند کیا تاکہ وہ اِسرائیل پر خُداوند کی سلطنت کے تخت پر بیٹھے۔
6اور اُس نے مجھ سے کہا کہ تیرا بیٹا سُلیمان میرے گھر اور میری بارگاہوں کو بنائیگا کیونکہ میں نے اُسے چن لیا ہے کہ وہ میرا بیٹا ہو اور میَں اُسکا باپ ہُونگا۔
7اور اگر وہ میرے حُکموں اور فرمانوں پر عمل کرنے میں ثابت قدم رہے جیسا آج کے دن ہے تو میَن اُسکی بادشاہ ی ہمیشہ تک قائِم رکھونگا۔
8پس اب سارے اِسرائیل یعنی خُداوند کی جماعت کے رُوبرُو اور ہمارے خُدا کے حُضُور تُم خُداوند اپنے خُدا کے سب حکُموں کو مانو اور اُنکے طالب ہو تا کہ تُم اِس اچھےّ ملک کے وارِث ہو اور اپسے اپنے بعد اپنی اَولاد کے واسطے ہمیشہ کے لئے میراث چھوڑ جاؤ۔
9اور تو اَے میرے بیٹے سُلیمان اپنے باپ کے خُدا کو پہچان اور پپورے دِل اور رُوح کی مسُتعدّی سے اُسکی عبادت کو کرکیونکہ خُداوند سب دِلوں کو جانچتا ہے اور جو کچُھ خیال میں آتا ہے اُسے پہچانتا ہے ۔ اگر تُو اُسے ڈھوُنڈے تو وہ تجھکو مل جائیگا اور اگر تُو اُسے ڈھونڈے تو وہ تجھکو مِل جائیگا اور اگر تُو اُسے چھوڑے تو وہ ہمیشہ کے ل۴ے تجھے ردّکردیگا۔
10سو ہوشیار ہو کیونکہ خُداوند نے تجھکو مقدِس کے ل۴ے ایک گھر بنانے کو چُنا ہے ۔ سو ہمّت باندھکر کام کر۔
11تب داؤد نے اپنے بہٹے سُلیمان کو ہیکل کے اُسارے اور اُسکے مکانوں اور خزانوں اور بالا خانوں اور اندر کی کوٹھریوں اور کفارہ گاہ کی جگہ کا نمونہ ۔
12اور اُن سب چیزوں یعنی خُداوند کے گھر کے صحنوں اور آس پاس کی کوٹھریوں اور خُدا کے مسکن کے خزانوں کا نموُنہ بھی دِیا جو اُسکو روُح سے مِلا تھا۔
13اور کاہنوں اور لاویوں کے فریقوں اور خُداوند کے مسکن کی عبادت کے سب کام اور خُداوند کے مسکن کی عبادت کے سب ظروُف کے لئے ۔
14یعنی سونے کے ظُروف کے واسطے سونا تو لکر ہر طرح کی خدمت کے سب ظرُوف کے لئے اور چاندی کے سب ظُروف کے واسطے چاندی تولکر ہر طرح کی خِدمت کے سب ظرُوف کے لئے ۔
15اور سونے کے شمعدانوں اور اُسکے چراغوں کے واسطے ایک ایک شمعدان اور اپسکے چراغوں کا سونا تولکر اور چاندی کے شمعادوں کے واسطے ایک ایک شمعدان اور اپسکے چراغوں کے لئے ہر شمعدان کے اِستعمال کے مطابق چاندی تولکر۔
16اور نذر کی روٹی کی میزوں کے واسطے ایک ایک میز کے لئے سونا تولکر ۔
17اور کانٹوں اور کٹوروں اور پیالوں کے لئے خالص سونا دیا اور سُنہلے پیالوں کے واسطے ایک ایک پیالے کے لئے تولکر اور چاندی کے پیالوں کے واسطے ایک ایک پیالے کے لئے تولکر۔
18اور بخوُر کی قُربان گاہ کے لئے چوکھا سونا تولکر اور رتھ کے نمونہ یعنی اُن کروبیوں کے لئے جو پر پھیلائے خُداوند کے عہد کے صنُدوق کو ڈھانکے ہُوئے تھے سونا دیا۔
19یہ سب یعنی اِس نمونہ کے سب کام خُداوند کے ہاتھ کی تحریر سے مجھے سمجہائے گئے ۔
20اور داؤد نے اپنے بیٹے سُلیمان سے کہا کہ ۃمّت باندھ اور حوَسلہ سے کام کر ۔ خوُف ننہ کر ۔ ہراسان نہ ہو کیونکہ خُداوند خُدا جو میرا خُدا ہے تیرے ساتھ ہے ۔ وہ تجھکو نہ چھوڑیگا اور نہ ترک کریگا جب تک خُداوند کے مسکن کی خدمت کا سارا کام تمام نہ ہو جائے ۔
21اور دیکھ کاہنوں اور لاویوں کے فریق خُدا کے مسکن کی ساری خِدمت کے لئے حاضر ہیں اور ہر قسم کی خِدمت کے لئے سب طرح کے کام میں ہر شخص جو ماہر ہے بخوشی تیرے ساتھ ہو جائیگا اورلشکر کے سردار اور سب لوگ بھی تیرے حُکم میں ہونگے۔