Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
29 verses
1اور داؤد بادشاہ نے ساری جماعت سے کہا کہ خُدا نے فقط میرے بیٹے سُلیمان کوچُنا ہے اور وہ ہنوز لڑکا اور ناتجربہ کار ہے اور کام بڑا ہے کیونکہ وہ محل اِنسان کے لئے نہیں بلکہ خُداوند خُدا کے لئے ہے ۔
2اور مین نے تو اپنے مقدور بھر اپنے خُدا کی ہیکل کے لئے سونے کی چیزوں کے لئے سونا اور چاندی کی چیزوں کے لئے چاندی اور پیتل کی چیزوں کے لئے پیتل ۔ لوہے کی چیزوں کے لئے لوہا اور لکڑی کی چیزوں کے لئے لکڑی اور عقیق اور جڑاؤ پتھر اور پچیّ کے کام کے لئے رنگ برنگ کے پتھر اور ہر قسم کے بیش قِیمت جواہر اور بہت ساسنگ ِ مرمر تیار کیا ہے ۔
3اور چُونکہ مجھے اپنے خُدا کے گھر کی لوَ لگی ہے اور میرے پاس سونے اور چانی کا میرا اپنا خزانہ ہے ۔ سو میں اُسکو بھی اُن سب چیزوں کے علاوہ جو مین نے اُس مقُدس ہیکل کے لئے تیار کی ہیں اپنے خُدا کے گھر کے لئے دیتا ہُوں ۔
4یعنی تین ہزار قنطار سونا جو اوفیر کا سونا ہے اور سات ہزار قِنطار خالص چاندی عمارتوں کی دیوارون پر منڈھنے کے لئے۔
5اور کاریگروں کے ہاتھ کے ہر قِسم کے کام کے لئے سونے کی چیزوں کے واسطے سونا اور چاندی کی چیزوں کے واسطے چانی ہے ۔ پس کَون تیار ہے کہ اپنی خُوشی سے اپنے آپ کو آج خُداوند کے لئے مخصوص کرے ؟۔ تب آبائی خاندانوں کے سرداروں اور اِسرائیل کے قبیلوں سرداروں اور ہزاروں اور سَیکڑوں کے سرداروں اور شاہی کام کے ناظموں نے اپنی خُوشی سے تیار ہو کر۔
7خُدا کے گھر کے کام کے لئے سونا پانچ ہزار قنِطار اور دس ہزار دِرہم اور چاندی دس ہزار قنطار اور لوہا ایک لاکھ قِنطار دِیا ۔
8اور جنکے پاس جواہر تھے اُنہوں نے اُنکو جیرسونی یحیئیل کے ہاتھ میں خُداوند کے گھر کے خزانہ کے لئے دے ڈالا۔
9تب لوگ شادمان ہُوئے اِسلئے کہ اُنہوں نے اپنی خُوشی سے دِیا کیونکہ اُنہوں نے پُورے دِل سے رضا مندی سے خُداوند کے لئے دیا تھا اور داؤد بادشاہ بھی نہایت شادمان ہُؤا ۔
10پس داؤد نے ساری جماعت کے آگے خُداوند کا شُکر کیا اور داؤد کہنے لگا اَے خُداوند ہمارے باپ ا،سرائیل کے خُدا توُ ابدُالآباد مُبارک ہو۔
11اَے خُداوند عظمت اور قُدرت اور جلال اور غلبہ اور حشمت تیرے ہی لئے ہیں کیونکہ سب کچھ جو آسمان اور زمین میں ہے تیرا ہے ۔ اَے خُداوند بادشاہی تیری ہے اور تُوہی بحثیت سردار سبھوں سے ممتُاز ہے ۔
12اور دَولت اور عزت تیری طرف سے آتی ہیں اور تُقو سبھوں پر حکومت کرتا ہے اور تیرے ہاتھ میں قُدرت اور توانائی ہیں اور سرفراز کرنا اور سبھوں کو زور بخشنا تیرے ہاتھ میں ہے ۔
13اور اب اَے ہمارے خُدا ہم تیرا شُکر اور تیرے جلالی نام کی تعریف کرتے ہیں ۔
14پر میَں کوَن اور میرے لوگوں کی حقیقت کیا کہ ہم اِس طرح سے خوشی خُوشی نزرانہ دینے کے قابل ہوں ؟ کیونکہ سب چیزیں تیری طرف سے ملتی ہیں اور تیری ہی چیزوں میں سے ہن نے تجھے دیا ہے۔
15کیونکہ ہم تیرے آگے پردیسی اور مُسافرِ ہیں جَیسے ہامرے سب باپ دادا تھے۔ ہمارے دِن رُویِ زمین پر سایہ کی طرح ہیں اور قیام نصیب نہیں ۔
16اَے خُداوند ہمارے خُدا یہ سارا ذخیرہ جو ہم نے تیار کیا ہے کہ تیرے پاک نام کے لئے ایک گھر بنائیں تیرے ہی ہاتھ سے مِلا ہے اور سب تیرا ہی ہے ۔
17اَے میرے خُدا میں یہ بھی جانتا ہوُں کہ تُو دِل کو جانچتا ہے اور راستی میں تیری خُوشنودی ہے ۔ میں نے تو اپنے دِل کی راستی سے یہ سب کچھ رضا مندی سے دِیا اور مجھے تیرے لوگوں کو جو یہاں حاضر ہیں تیرے حُضُور خُوشی خُوشی دیتے دیکھکر مسرت حاصل ہوُئی ۔
18اَے خُداوند ہمارے باپ دادا ابرہام اِضحاق اور اِسرائیل کے خُدا اپنے لوگوں کے دِل کے خیال اور تصّوُر میں یہ بات سدا جامئے رکھ اور اُنکے دِل کو اپنی جانب مُستعّد کر۔
19اور میرے بیٹے سُلیمان کو اَیسا کامِل دِل عطا کر کہ وہ تیرے حُکموں اور شہادتوں اور آئین کو مانے اور اِن سب باتوں پر عمل کرے اور اُس ہیکل کو بنائے جسکے ل۴ے میں نے تیاری کی ہے۔
20پھر داؤد نے ساری جماعت سے کہا اب اپنے خُداوند خُدا کو مُبارک کہو ۔ تب ساری جماعت نے خُداوند اپنے باپ دادا کے خُدا کو مُبارک کہا اور سر جُھکا کر اُنہوں نے خُداوند اور بادشاہ کے آگے سجدہ کیا۔
21اور دُوسرے دِن خُداوند کے لئے ذبیحوں کو ذبح کیا اور خُداوند کے لئے سوختنی قُربانیاں چڑھائیں یعنی ایک ہزار بَیل اور ایک ہزار مینڈے اور ایک ہزار بّرے مع اُنکے تپاونوں کے چڑھائے اور بکثرت قُربانیاں کیں جو سارے اِؔسرائیل کے لئے تھیں ۔
22اور اُنہوں نے اُس دِن نہایت شادمانی کے ساتھ خُداوند کے آگے کھایا پیا اور اُنہوں نے دُوسری بار داؤد کے بیٹے سُلیمان کو بادشاہ بنا کر اُسکو خُداوند کی طرف سے پیشوا ہونے اور صدُوق کو کاہن ہونے کے لئے مسح کیا۔
23تب سُلیمان خُداوند کے تخت پر اپنے باپ داؤد کی جگہ بادشاہ ہو کر بیٹھا اور اِقبالمند ہُؤا اور سارا اِؔسرائیل اُس کا مُطِیع ہُوئے ۔
24اور سب اُمرا اور بہادُر اور داؤدؔ بادشاہ کے سب بیتے بھی سُلیمان بادشاہ کے مُطیع ہوُئے ۔
25اور خُداوند نے سارے اِؔسراؑیل کی نظر میں سُلیمان کو نہایت سرفراز کیا اور اُسے اَیسا شاہانہ دبدبہ عنایت کیا جو اُس سے پہلے اِؔسرائیل میں کِسی بادشاہ کو نصیب نہ ہُؤا تھا۔
26اور داؤد بن یسّی نے سارے اِؔسرائیل پر سلطنت کی ۔
27اور وہ عرصہ جس میں اُس نے اِسرائیل پر سلطنت کی چالیس برس کا تھا ۔ اُس نے حبرون میں سات برس اور یروشلیم میں تینتیس برس سلطنت کی۔
28اور اُس نے نہایت بُڑھاپے میں خُوب عُمر رسِیدہ اور دَولت و عز ّت سے آسوُدہ ہو کر وفات پائی اور اُسکا بیٹا سُلیمان اُسکی جگہ بادشاہ ہُؤا ۔
29اور داؤد بادشاہ کے کام شُروع سے آخرِ تک سب کے سب سموؔایل غیب بین کی توارِیخ میں اور ناتن نبی کی توارِیخ میں اور جادؔغیب بین کی توارِیخ میں ۔
30یعنی اُس کی ساری حُکومت اور زور اور جو زمانے اُس پر اور اِؔسرائیل پر اور زمین کی سب مملکتوں پر گُزرے سب اُن میں لکھے ہیں ۔