Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
81 verses
1بنی لاوی جَیرسون قِہؔات اور مرارؔی ہیں ۔
2اور بنی قہات عمرام اور اضہار اور حُبرون اور عُزّیؔ ایل ۔
3اور عمرؔام کی اَولاد ۔ ہارُون اور موُسیؔ اور مؔریم اور بنی ہارُون ۔ ندؔب اور ابیہو اِلیعزر اور اِتمر۔
4اِلیعؔزر سے فینحاس پَیدا ہُوا اور فینحاس سے ابیسُوّ پیدا ہوا ۔
5بُقیّ پَیدا ہُوا اور بُقؔی سے عُزّیؔ پَیدا ہُوا ۔
6اور عُزّی سے زراخیاہ پیدا ہوا اور زراخیاہ سے مِایوت پیدا ہُوا ۔
7مِرایوت سے امریاہ پیدا ہُوا اور امریاہ سے اخیطوب پیدا ہُوا۔
8اور اخیطوب سے صدوُق پیدا ہُوا اور صُدوق سے اخیمعض پیدا ہوا ۔
9اور اخیمعض سے عزریاہ پیدا ہُوا اور عزریاہ سے یُوحنان پیدا ہوا ۔
10اور یُوحنان سے عزریاہ پیدا ہوا ( یہ وہ ہے جو اُس ہیکل میں جسے سُلیمان نے یروشلیم میں بنایا تھا کاہین تھا)۔
11اور عزریاؔہ سے امریاہ پیدا ہوا اور امریاہ سے اخیطوب پیدا ہوا ۔
12اور اخیطوب سے صدوُق پیدا ہُوا اور صدُوق سے سلوم پیدا ہوُا ۔
13اور سلوم سے خلقیاہ پیدا ہوا اور خلقیاہ سے عزریاہ پیدا ہوا ۔
14اور عزریاہ سے سِرایاہ پیدا ہُوا اور سرِایا ہ سے یہوصؔدق پیدا ہُوا ۔
15اور جب خُداوند نے نبوُکدنضر کے ہاتھ سے یہوُداہ اور یروشلیم کو جلاوطن کرایا تو یُہوصدق بھی اِسیر ہوگیا ۔
16بنی لاوی ۔ جیرسوم ۔ قہات اور مراری ہیں ۔
17اور جیرسوم کے بیٹوں کے نام یہ ہیں ۔ لِبنی اور سمعی ۔
18اور بنی قِہات عمرام اور اِضہار اور حبرُون اور عُزی ایل تھے۔
19مراری کے بیٹے یہ ہیں ۔ محلی اور موُشی اور لویوں کے گھرانے اُنکے آبائی خاندانوں کے مُطابق یہ ہیں ۔
20جیرسوم سے اُسکا بیٹا لِبنی ۔ لِبنی کا بیٹا یحت۔
21یحتَ کا بیٹا زِمہّ ۔ زِمہّ کا بیٹا یُوآخ ۔ یُوآخ کا بیٹا عِیدُو ۔ عِیدوُ کا بیٹا زاؔرح ۔ زاؔرح کا بیٹا یترؔی
22بنی قِہات ۔ قِہات کا بیٹا عمینداب ۔ عمینداب کا بیٹا قررح۔ قررح کا بیٹا اِسیر ۔
23اِسیّر کا بیٹا اِلقانہ ۔ اِلقانہ کا بیٹا ابی آسف ۔ ابی آسف کا بیٹا اِسیر ۔
24اِسیر کا بیٹا تحتؔ تحتؔ کا بیٹا اُوری ایل ۔ اُوریؔایل کا بیٹا عُزیاہ ۔ عُزؔیاہ کا بیٹا ساؤلؔ ۔
25اور اِلقانہ کے بیٹے یہ ہیں ۔ عماسؔی اور اخیموت۔
26رہا اِلقانہ سو اِلقانہ کے بیٹے یہ ہیں یعنی اُسکا بیٹا صُوفی ۔ صُوفی کا بیٹا نحت۔
27نحت کا بیٹا اِلیاب ۔ اِلیاب کا بیٹا یروحام یروحام کا بیٹا اِلقانہ۔
28سؔموئیل کے بیٹوں میں پہلوٹھا یُوایل دُوسرا ابیاہ۔
29بنی مِراری یہ ہیں ۔ محلیؔ ۔ مؔحلی کا بیٹا لِبنی ۔ لِبنی کا بیٹا سمِعی ۔ سمِعی کا بیٹا عُزّہ۔
30عُزہ کا بیٹا سِمعؔا ۔ سِمعاؔ کا بیٹا حجیّاہ ۔ حجیاہ کا بیٹا عسؔایاہ۔
31وہ جنکو داؔؤد نے صندُوق کے ٹھکاناپانے کے بعد خُداوند کے گھر میں گھانے کے کام پر مقُررّ کیا یہ ہیں ۔
32اور وہ جب تک سُلیمان یروشلیم میں خُداوند کا گھر بنوانہ نہ چُکا گیت گا گا کر خیمہء اجتماع کے مسکن کے سامنے خدمت کرتے رہے اور اپنی اپنی باری کے مُوافقِ اپنے کام پر حاضر رہے اور اپنی اپنی باری کے موافِق اپنے کام پر حاضر رہتے تھے ۔
33اور جو حاضِر رہتے تھے وہ اور اُنکے بیٹے یہ ہیں ۔ قِہاتیوں کی اَولاد میں سے ہیمان گویابن یُوایل بن سمؔوُئیل ۔
34بن اِلقانہ بن یروحام ۔ بِن اِلی ایل بن نُوح ۔
35بن صُوف بن اِلقانہ بن محت بن عماسی ۔
36بن اِلقانہ بن یُوایل بن عزریاہ بن صفنیاہ ۔
37بِن تحت بِن اؔسیر بن ابی آسف بن قورح ۔
38بن اِضہار بن قِہات بن لاوی بن اِسرؔائیل ۔
39اور اُسکا بھائی آسف جو اُسکے دہنے کھڑا ہوتا تھا یعنی آسف بن برکیاہ بِن سمؔعا۔
40بِن میکائیل بن بعسیاہ بن ملکیاہ۔
41بن اتنی بن زارح بن عدایاہ ۔
42بن اَیتان بن زِمہ بن سمِعی ۔
43بن یحت بن جیرسوم بن لاوی ۔
44اور بنی مراری اُنکے بھائی بائیں ہاتھ کھڑے ہوتے تھے یعنی اَیتان بن قِیسی بن عبدی بن مُلوک ۔
45بن حسبیاہ بن امصیاہ بن خِلقیاہ ۔
46بن امصؔی بن بانی بن سامر۔
47بن مؔحلی بن موُشی بن مراری بن لاویؔ۔
48اور اُنکے بھائی لاؔوی بیت اللہ کے مسکن کی ساری خِدمت پر مُقرر تھے۔
49لیکن ہاؔروُن اور اُکسے بیتے سو ختنی قُربانی کے مذبح اور بخور کی قُربانگاہ دونوں پر پاکترین مکان کی ساری خدمت کو انجام دینے اور اِسؔرائیل کے ل۴ے کفارہ دینے کے لئے جیسا جَیسا خُدا کے بندہ موُسیٰؔ نے حُکم کیا تھا قُربانی چڑھاتے تھے۔
50اور بنی ہارُون یہ ہیں ۔ ہارُون کا بیٹا اِلیؑزر ۔ الیعزر کا بیٹا فینحاس فینحاس کا بیٹا ابیسُوع ۔
51بُقیؔ ۔ بقُی کا بیٹا عُزی۔ عُزی کا بیٹا زراخیاہ ۔
52زراکیاہ کا بیٹا مِرایوت ۔ مرایوت کا بیٹا امرؔیاہ ۔ امریاہ کا بیٹا اخیطوب ۔
53اخیطوب کا بیٹا صدوُق ۔ صدوق کا بیٹا اخیمعض۔
54اور اُنکی حُدود میں اُنکی چھاؤنیوں کےمُطابق اُنکی سکونت گاہیں یہ ہیں ۔ بنی ہارُون میں سےقِہاتیوں کے خاندانوں کو جنکا قُرعہ اوّل نِکلا۔
55اُنہوں نے یُہوداہ کی زمیں میں حُبرون اور اُسکی نواحی کو دِیا ۔
56لیکن اُس شہر کے کھیت اور اُسکے دیہات یفنہّ کے بیٹے کالبِ کو دِئے ۔
57اور بنی ہارُون کو اُنہوں نے پناہ کے شہر دِئے اور حبرُون اور لبِناہ بھی اور اُسکی نواحی اور یتیر اور اِستموع اور اُسکی نواحی ۔
58اور حَیلان اور اُسکی نواحی اور دؔبیر اور اُسکی نواحی ۔
59اور عسن اور اُسکی نواحی اور بیَت شمس اور اُسکی نواحی۔
60اور بینمین کے قبیلہ میں سے جبع اور اُسکی نواحی ۔ اُنکے گھرانوں کے سب شہر تیرہ تھے۔
61اور باقی بنی قِہات کو آدھے قبیلہ میں سے دس شہر قُرعہ ڈالکر دِئے گئے۔
62اور جیرسوم کے بیٹوں کو اُنکے گھرانوں کے مُوافِق اِشکار کے قبیلہ اور آشر کے قبیلہ اور نفتالی کے قبیلہ اور منسیّ کے قبیلہ سے جو بسن میں تھا تیرہ شہر مِلے ۔
63مِراری کے بیٹوں کو اُنکے گھرانوں کے مُوافِق رُوپن کے قبیلہ اور جد کے قبیلہ اور زبُولون کے قبیلہ میں سے بارہ شہر قُرعہ ڈالکر دِئے گءے۔
64سو بنی اِسرائیل نے لاویوں کو وہ شہر اُنکی نواحی سیمت دِئے۔
65اور اُنہوں نے بنی یُہوداہ کے قبیلہ اور بنی شمعون کے قبیلہ اور بنی بینمین کے قبیلہ میں سے یہ شہر جنکے نام مذکوُرہ ہُوئے قُرعہ ڈالکر دِئے۔
66اور بنی قِہات کے بعض خاندانوں کے پاس اُنکی سرحدّوں کے شہر افرؔائیم کے قبیلہ میں سے تھے ۔
67اور اُنہوں نے اُنکو پناہ کے شہر دِئے یعنی افراؔئیم کے کوہستانی مُلک میں سِکمؔ اور اُسکی نواحی اور جزر بھی اور اُسکی نواحی ۔
68اور یقمعام اور اُسکی نواحی اور بیت حُورون اور اُسکی نواحی ۔
69اور ایلوُن اور اُسکی نواحی اور جاتؔ رِموّن اور اُسکی نواحی دی ۔
70اور منسّی کے آدھے قبیلہ میں سے عانیر اور اُسکی نواحی کو ملی ۔
71بنی جیرسوم کو منسّی کے آدھے قبیلہ کے خاندان میں سے جولان اور اُسکی نواحی یسن میں اور عستارات اور اُسکی نواحی ۔
72اور اِشکار کے قبیلہ میں سے قادِس اور اُسکی نواحی ۔ دابرات اور اُسکی نواحی ۔
73اور رامات اور اُسکی نواحی اور عانیم اور اُسکی نواحی۔
74اور آشر کے قبیلہ میں سے مسل اور اُسکی نواحی اور عبدون اور اُسکی نواحی ۔
75اور حقوق اور اُسکی نواحی اور رحوب اور اُسکی نواحی۔
76اور نفتالی کے قبیلہ میں سے قادِس اور اُسکی نواحی گلیل میں اور ھمون اور اپسکی نواحی اور قریتائیم اور اُسکی نواحی مِلی۔
77باقی لاویوں یعنی بنی مراری کو زبولون کے قبیلہ میں سے رِموّن اور اُسکی نواحی اور تبور اور اُسکی نواحی ۔
78یریحوُ کے نزدیک یردن کے پار یعنی یردن کی مشرق کی طرف رُوبن کے قبیلہ میں سے بیابان میں بصر اور اُسکی نواحی اور یہصؔہ اور اُسکی نواحی ۔
79اور قدیملت اور اُسکی نواحی اور مفعت اور اُسکی نواحی ۔
80اور جد کے قبیلہ میں سے رامات اور اُسکی نواحی جلعاد میں اور محنایم اور اُسکی نواحی۔
81اور حسبون اور اُسکی نواحی اور لیعزیر اور اُسکی نواحی ملی۔