Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
39 verses
1اور بنی اِشکار یہ ہیں ۔ تولع اور فُوّہ اور یسُوب اور سمرون یہ چاروں ۔ ۰
2اور بنی تولع ۔ عُز ّی اور رِفاؔیاہ اور بری ایل اور نجمی اور ابسام اور سموایل جو تولع یعنی اپنے آبائی خاندانوں کے سردار تھے۔ وہ اپنے زمانہ میں زبردست سُورما تھے اور داؔؤد کے ایّام میں اُنکا شُمار بائیس ہزار چھ سَو تھا۔
3اور عُز ّی کا بیٹا اِز راخیاہ تھا اور اِز راخیاہ کے بیٹے یہ ہیں ۔ میکائیل اور عبدیاہ اور یُوایل اور یسّیاہ ۔ یہ پانچوں ۔ یہ سب کے سب سردار تھے۔
4اور اُنکے ساتھ اپنی اپنی پُشت اور اپنے اپنے آبائی خاندان کے مُطابق جنگی لشکر کے دَل تھے جن میں چھتیس ہزار جوان تھے کیونکہ اُنکے ہاں بہت سی بیویاں اور بیٹے تھے۔
5اور اُنکے بھائی اشکار کے سب گھرانوں میں زبردست سُورما تھے اور نسب نامہ کے حِساب کے مُطابق کُل ستاسی ہزار تھے۔
6بنی بینمین یہ ہیں ۔ بالع اور بکر اور یدیعیل ۔ یہ تینوں ۔
7اور بنی بالع اِصبوُن اور عُز ّ ی اور عُز ّی ایل اور یریموت اور عیری ۔ یہ پانچوں ۔ یہ اپنے آبائی خاندانوں کے سردار اور زبردست سُورما تھے اور نسب نامہ کے حساب کے مطابق بائیس ہزار چونتیس تھے۔
8اور بنی بکر یہ ہیں ۔ زمیرہ اور یُوآس اور اِلیعزر اور الیوعینی اور عُمری اور یریموت اور ابیاہ اور ینتوت اور علامت یہ سب بکر کے بیٹے تھے۔
9اِنکی نسل کے لوگ نسب نامہ کے مُطابق بیس ہزار دو سو زبردست سُورما اور اپنے آبائی خاندانوں کے سردار تھے ۔
10اور یدعؔ ایل کا بیٹا بلحان تھا اور بنی بلحان یہ ہیں ۔ یعوس اور بنیمین اور اہُود اور کنعانہ اور زیتان اور ترسیس اور اخی سحر ۔ یہ سب یدع ایل کے بیٹے جو اپنے آبائی خاندانوں کے سردار اور زبردست سوُرما تھے سترہ ہزار دو سَو تھے جو لشکر کے ساتھ جنگ پر جانے کے لائق تھے۔
12اور سُقیم اور حقیم عیِر ؔ کے بیٹے اور حشیم اِحیر کا بیٹاتھا۔
13بنی نفتالی یہ ہیں ۔ یحصی ؔ ایل اور جوُنی اور یصراور سلوم بنی بلہہ۔
14بنی منسیّ یہ ہیں اسری ایل جو اُسکی بیوی کے بطن سے تھا (اُسکی ارامی حرم سے جلعاد کا باپ مِکیر پیدا ہُوا۔
15اور مکیر نے حُفیم اور سُفیم کی بہن کو جسکا نام معکہ تھا بیاہ لیا) اور دُوسرے کا نام صِلافحاد تھا اور صِلافحاد کے پاس بیٹیاں تھیں۔
16اور مکیر کی بیوی معکہ کے ایک بیٹا ہُوا اور اُس نے اُسکا نام فرس رکھا ّ اور اُسکے بھائی کا نام شرس تھا اور اُسکے بیٹے اَولام اور رقم تھے ۔
17اور اَولام کا بیٹا بدان تھا ۔ یہ جلعاد بن مِکیر بن منسیّ کے بیٹے تھے۔
18اور اُسکی بہن ہمنولکت سے اِشہود اور ابیعزر اور محلہ پیدا ہُوئے۔
19اور بنی سِمیدع یہ ہیں ۔ اخیان اور سکمِ اور لقحی اور انیعام ۔
20اور بنی افرائیم یہ ہیں ۔ سُوتلح ۔ سُوتلح کا بیٹا برد ۔ برد کا بیٹا تحت ۔ تھت کا بیٹا ِلیعدہ ۔ اِلیعدہ کا بیٹا تحت۔
21تحت کا بیٹا زؔبد ۔ زبؔد کا بیٹا سوُتلح تھا اور عؔزر اور ا،لیعد بھی جنکو جات کے لوگوں نے جو اُس مُلک میں پَیدا ہوئے تھے مار ڈالا کیونکہ وہ اُنکی مواشی لے جانے کو اُتر آئے تھے ۔
22اور اُنکا باپ اِفرائیم بہت دِنوں تک ماتم کرتا رہا اور اُسکے بھائی اُسے تسلی دینے ��و آئے۔
23اور وہ اپنی بیوی کے پاس گیا اور وہ حاملہ ہُوئی اور اُسکے ایک بیٹا ہوا اور افرائیم نے اُسکا نام بریعہ رکھاّ کیونکہ اُسکے گھر پر آفت آئی تھی۔
24(اور اُسکی بیٹی سراہ تھی جس نے نشیب اور فراز کے بیت حوردن اور عُز ّ ن سراہ کو بنایا)۔
25اور اُسکا بیٹا رفح اور رسف بھی اور اُسکا بیٹا تلاح اور تلاح کا بیٹا تحن۔
26تھن کا بیٹا لعدان ۔ لعدان کا بیٹا عمیہود ۔ عمیہود کا بیٹا الیسمع ۔
27الیسمع کا بیٹا نون ۔ نون کا بیٹا یہوسُوع۔
28اور اُنکی بلکیت اور بستیاں یہ تھیں ۔ بیت ایل اور اُسکے دیہات اور مشرق کی طرف نعران اور مغرب کی طرف جزر اور اُسکے دیہات اور سکم بھی اور اُسکے دیہات عؔز ّ ہ اور اُسکے دیہات تک۔
29اور بنی منسّی کی حدود کے پاس بیت شان اور اپسکے دیہات ۔ دؔور اور اُسکے دیہات تھے ۔ اِن میں یُوسُف بن اِسرائیل کے بیٹے رہتے تھے ۔
30بنی آشر یہ ہیں ۔ یمنا اور اِسواہ اور اسوی اور بریعہ اور اُنکی بہن سرح ۔
31اور بریعہ کے بیٹے حبر اور برزاویت کا باپ ملکی ؔ ایل تھے ۔
32اور ھبر سے یفلیط اور سومر اور خوتام اور اُنکی بہن سؔوع پیدا ہُوئے ۔
33اور بنی یفلیط فاساک اور بمہال اور عسوات ۔ یہ بنی یفلیط ہیں ۔
34اور بنی سامراخی اور روہجہ اور یحبہ اور ارام تھے۔
35اور اُسکے بھائی ہیلم کے بیٹے صوفھ اور امنع اور سلس اور عمل تھے۔
36اور بنی صوفح سوح اور حرنفر اور سُوعل اور بیری اور اِفرا ۔
37بصر اور ہُود اور سما اور سلسہ اور اِتران اور بیرا تھے۔
38اور بنی یتر ۔ یفُنہ ّ اور فِسفاہ اور ارا تھے۔
39اور بنی عُلہ ارخ اور حنی ایل اور رضیاہ تھے ۔
40یہ سب بنی آشر اپنے آبائی خاندانوں کے رئیس ۔ چیدہ اور زبردست سُورما اور اِمیروں کے سردار تھے۔ اُن میں سے جو اپنے نسب نامہ کے مُطابق جنگ کرنے کے لائق تھے وہ شُمار میں چھبیس ہزار جوان تھے۔