Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
44 verses
1پس سارا اِسرائیل نسب ناموں کےمُطابق جو اِسرائیل کے بادشاہوں کی کتاب میں درج ہیں گِنا گیا اور یہوداہ اپنے گُناہوں کے سبب سے اِسیر ہو کر بابل کو گیا۔
2اور وہ جو پہلے اپنی ملکیت اور اپنے شہروں میں بسے سو اِسرائیلی اور کاہن اور لاوی اور نتنیم تھے۔
3اور یروشلیم میں بنی یُہوداہ میں سے اور بنی بنیمین میں سے اور بنی افرائیم اور منسی میں سے یہ لوگ رہنے لگے یعنی۔
4عُوتی بن عمیہود بن عُمری بِن اِمری بن بانی جو فارص بن یہوداہ کی اَولاد میں سے تھا۔
5اور سیلانیوں میں سے عسایاہ جو پہلوٹھا تھا اور اُسکے بیٹے۔
6اور بنی زارح میں یعوایل اور اُنکے چھ سو نوے بھائی ۔
7اور بنی بنیمین میں سے سؔلو بن مُسلام بن ہُوداویاہ بن ہسینوآ۔
8اور ابنیاہ بن یروحام اور ایلا بن عُز ّی بن مِکری اور مُسلام بن سفطیاہ بن رعوایل بن ابنیاہ ۔
9اور اُنکے بھائی جو اپنے نسب ناموں کے مطابق نو چھپّن تھے ۔ یہ سب مرد اپنے اپنے آبائی خاندان کے مُطابق آبائی خاندانوں کے سردار تھے ۔
10اور کاہنوں میں سے یدعیاہ اور یُہویریب اور یکین ۔
11اور عزریاہ بن خلقیاہ بن مُسلام بن صدوق بن مرایوت بن اِخیطوب جو خُدا کے گھر کا ناظم تھا۔
12اور عدایاہ بن یرُوھام بن فشحُور بن ملکیاہ اور معسی بن عدیئیل بن یزیراہ بن مُسلام بن مسلمیت بن اِمیر ۔
13اور اُنکے بھائی اپنے آبائی خاندانوں کے رئیس ایک ہزار ساتھ سو ساٹھ تھے جو خُدا کے گھر کی خدمت کے کام کے لئے بڑے قابل آدمی تھے ۔
14اور لاویوں میں سے یہ تھے۔ سمعیاہ بن حسوب بن عزریقام بن حسبیاہ بنی مراری میں سے ۔
15اور بقبقر حرش اور جلال اور متنیاہ بن میکاہ بن زِکری بن آسف۔
16اور عبدیاہ بن سمعیاء بن جلال بن یدُوتون اور برکیاہ بن آسابن القانہ جو نطُوفاتیوں کے دیہات میں بس گئے تھے ۔
17اور دربانوں میں سے سلوم اور عقوب اور طلموُن اور اِخیمان اور اُنکے بھائی ۔ سلوم سردار تھا ۔
18وہ اب تک شاہی پھاٹک پر مشرق کی طرف رہے۔ بنی لاوی کی چھاؤنی کے دربان یہی تھے ۔
19اور سلوم بن قورے بن ابی آسف بن قورح اور اُسکے آبائی خاندان کے بھائی یعنی قورحی خدمت کی کارگُزاری پر تعینات تھے اور خیمہ کے پھاٹکوں کے نگہبان تھے۔ اُنکے باپ دادا خُداوند کی لشکر گاہ پر تعینات اور مدخل کے نگہبان تھے۔
20اور جیخاس بن اِلیعزر ا،س سے پیشتر اُنکا سردار تھا اور خُداوند اُسکے ساتھ تھا۔
21ذکریاہ بن مسلمیاہ خَیمئہ اِجتماع کے دروازہ کے نگہبان تھا۔
22یہ سب جو پھاٹکوں کے دربان ہونے کو چُنے گئے دو سَو بارہ تھے۔ یہ جنکو داؤد اور سموؔایل غیب بین نے اِنکے منصب پر مُقرر کیا تھا اپنے نسب نامہ کے مطُابق اپنے اپنے گاؤں میں گِنے گئے تھے ۔
23سو وہ اور اُنکے بیٹے خُدوند کے گھر یعنی مسکن کے گھر کے پھاٹکوں کی نگرانی باری باری سے کرتے تھے۔
24اور دربان چاروں طرف تھے یعنی مشرق مِغرب ۔ شمال اور جنوب لہ طرف۔
25اور اُنکے بھائی جو اپنے اپنے گاؤں میں تھے اُنکو سات ساتھ دِن کے بعد نوبت بہ نوبت اُنکے ساتھ رہنے کو آنا پڑتا تھا ۔
26کیونکہ چاروں سردار دربان جولاوی تھے خاص منصب پر مامور تھے اور خُدا کے گھر کی کوٹھریوں اور خزانوں پر مقُرر تھے۔
27اور وہ خُدا کے گھر کے آس پاس رہا کرتے تھے کیونکہ اُسکی نگہبانی اُنکے سُپرد تھی اور ہر صبح کو اُسے کھولنا اُنکے ذِمّے تھا۔
28اور اُن میں سے بعض کی تحویل میں عبادت کے برتن تھے کیونکہ وہ اُنکو گِن کر اندر لاتے اور گِن کر نکالتے تھے۔
29اور بعض اُن سے اساب اور مقَدس کے سب ظُروف اور میَدہ اور مَے اور تیل اور لُبان اور خُوشبودار مصالح پر مقُرر تھے۔
30اور کاہنوں کے بیٹوں میں سے بعض خوُ شبودار مصلاح کا تیل تیّار کرتے تھے۔
31اور لاویوں میں سے ایک شخص متّتیاہ جو قُرحی سلوم کا پہلوٹھا تھا اُن چیزوں پر خاص طوَرپر مقرر تھا جو توے پر پکائی جاتی تھیں ۔
32اور اُنکے بعض بائی جو قہاتیوں کی اَولاد میں سے تھے نذر کی روتی پر تعینات تھے کہ ہر سبت کو اُسے تیار کریں ۔
33اور یہ وہ گانے والے ہیں جو لاویوں کے آبائی خاندانوں کے سردار تھے اور کوٹھریوں میں رہتے اور اَور خدمت سے معذور تھے کیونکہ وہ دِن رات اپنے کام میں مشغول رہتے تھے۔
34یہ اپنی اپنی پُشت میں لاویوں کے آبائی خاندانوں کے سردار اور رئیس تھے اور یروشلیم میں رہتے تھے۔
35اور جبعُون میں جبُعون کا باپ یعی ؔ ایل رہتا تھا جسکی بیوی کا نام معکہ تھا۔
36اور اُسکا پہلوٹھا بیٹا عبدون اور صُور اور قیس اور بعل اور نیر اور ندب۔
37اور جُدور اور اخُیور اور زکرِیاہ اور مقلوت ۔
38مقلوت سے سمعام پیدا ہوا اور وہ بھی اپنے بھائیوں کے ساتھ یروشلیم میں اپنے بھائیوں کے سامنے رہتے تھے۔
39اور نیر سے قیِس پیدا ہُوا اور قیسؔ سے ساؔؤل پیدا ہُوا اور ساؔؤل سے یُونتن اور ملکیشوع اور ابینداب اور اِشبعل پیدا ہوئے ۔
40اور یُونتن کا بیٹا مریبؔبعل تھا اور میریؔببعل سے میکاؔہ پیدا ہوا۔
41اور میؔکاہ کے بیٹے فیِتون اور ملک اور تحریع اور آخز تھے ۔
42اور آخزؔ سے یعرہ پیدا ہُوا اور یعرہ سے علمت اور عزماوت اور زِمری پیدا ہُوئے اور زِمری سے موؔضا پیدا ہُوا۔
43اور موؔضا سے بنعہ پیدا ہُوا۔ بنعہ کا بیٹا رفایاہ ۔ رفایاہ کا بیٹا االیعسؔہ ۔ الؔیعسہ کا بیٹا اصیل۔
44اور اِصیل کے چھ بیٹے تھے اور یہ اُنکے نام ہیں ۔ عزریقام۔ بوکرُو اور اِسمعیل اور سغریاہ اور عبدیاہ اور حنان ۔ یہ بنی اصیل تھے۔