Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
28 verses
1اور ایسا ہوا کہ جب سُلیامن خُداوند کا گھر اور شاہی محل بنا چُکا اور جو کچھ سُلیمان کرنا چاہتا تھا وہ سب ختم ہو گیا ۔
2تو خُداوند سُلیمان کو دوسری باز دکھائی دیا جیسے وہ جبعون میں دکھائی دیا تھا ۔
3اور خُداوند نے اُس سے کہا مَیں نے تیری دعا اور مُناجات جو تُو نے میرے حضور کی ہے سُن لی اور اِس گھر میں جسے تُو نے بنایا ہے اپنا نام ہمیشہ تک رکھنے کے لیے میں نے اُسے مقدس کِیا اور میری آنکھیں اور میرا دل سدا وہاں لگے رہیں گے ۔
4اب رہا تُو ۔ سو اگر تُو جیسے تیرا باپ داود چلا ویسے ہی میرے حضور خلوصِ دل اور راستی سے چلکر اُس سب کے مطابق جو میں نے تُجھے فرمایا عمل کرے اور میرے آئین اور احکام کو مانے ۔
5تو مَیں تیری سلطنت کا تخت اسرائیل کے اوپر ہمیشہ قائم رکھونگا جیسا میں نے تیرے باپ دادا سے وعدہ کیا اور کہا کہ تیری نسل میں اسرائیل کے تخت پر بیٹھنے کے لیے آدمی کی کمی نہ ہو گی ۔
6لیکن تُم ہو یا تمہاری اولاد ۔ اگر تُم میری پیروی سے برگشتہ ہو جاو اور میرے احکام اور آئین کو جو میں نے تمہارے آگے رکھے ہیں نہ مانو بلکہ جا کر اور معبودوں کی عبادت کرنے اور اُنکو سجدہ کرنے لگو ۔
7تو میں اسرائیل کو اُس مُلک سے جو میں نے اُنکو دیا ہے کاٹ ڈالونگا اور اُس گھر کو جسے میں نے اپنے نام کے لیے مُقدس کِیا ہے اپنی نظر سے دُور کر دوُنگا اور اسرائیل سب قوموں میں ضرب المثل اور انگشت نُما ہوگا۔
8اور اگرچہ یہ گھر ایسا ممتاز ہے تو بھی ہر یک جو اِسکے پاس سے گذریگا حیران ہو گا اور سُسکاریگا اور وہ کہیں گے کہ خُداوند نے اِس مُلک اور اِس گھر سے ایسا کیوں کیا ؟
9تب وہ جواب دیں گے اِس لیے کہ اُنہوں نے خُداوند اپنے خُدا کو جو اُنکے باپ دادا کو مُلکِ مصر سے نکال لایا ترک کیا اور غیر معبودوں کو تھام کر اُنکو سجدہ کرنے اور اُنکی پرستش کرنے لگے۔ اِسی لیے خُداوند نے اُن پر یہ ساری مصیبت نازل کی ۔
10اور بیس برس کے بعد جن میں سُلیمان نے وہ دونوں گھر یعنی خُداوند کا گھر اور شاہی محل بنائے ایسا ہوا کہ ۔
11چونکہ صور کے بادشاہ حیرام نے سُلیمان کے لیے دیودار کی اور صنوبر کی لکڑی اور سونا اُسکی مرضی کے مطابق مہیا کیا تھا اِس لیے سُلیمان بادشاہ نے گلیل کے مُلک میں بیس شیر حیرام کو دئیے ۔
12اور حیرام اُن شہروں کو جو سُلیمان نے اُسے دیے تھے دیکھنے کے لیے صور سے نِکلا پر وہ اُسے پسند نہ آئے۔
13سو اُس نے کہا اے میرے بھائی یہ کیا شہر ہیں جو تُو نے مجھے دیے ؟ اور اُس نے اُنکا نام کُبول کا مُلک رکھا جو آج تک چلا آتا ہے ۔
14اور حیرام نے بادشاہ کے پاس ایک سو بیس قنطار سونا بھیجا۔
15اور سُلیمان نے جو بیگاری لگائے تو اِسی لیے کہ وہ خُداوند کے گھر اور اپنے محل کو اور مِلو اور یروشلیم کی شہر پناہ اور حصور اور مجدو اور جزر کو بنائے ۔
16اور مصر کے بادشاہ فرعون نے چڑھائی کر کے جزر کو سر کر کے اُسے آگ سے پھونک دیا تھا اور اُن کنعانیوں کو جو اُس شہر میں بسے ہوئے تھے قتل کر کے اُسے اپنی بیٹی کو جو سُلیمان کی بیوی تھی جہیز میں دے دیا تھا ۔
17سو سُلیمان نے جزر اور بیت حورون اسفل کو ۔
18اور بعلات اور بیابان کے تمر کو بنایا جو مُلک کے اندر ہیں ۔
19اور ذخیروں کے سب شہروں کو جو سُلیمان کے پاس تھے اور اپنے رتھوں کے لیے شہروں کو اور جو کچھ سُلیمان نے اپنی مرضی سے یروشلیم میں اور لُبنان میں اور اپنی مملکت کی ساری زمین میں بنانا چاہا بنایا ۔
20اور وہ سب لوگ جو اموریوں اور حتیوں اور فرزیوں اور حویوں اور یبوسیوں میں سے باقی رہے گئے تھے اور بنی اسرائیل میں سے نہ تھے ۔
21سو اُنکی اولاد کو جو انکے بعد مُلک میں باقی رہی جنکو بنی اسرائیل پورے طور پر نابود نہ کر سکے سُلیمان نے غُلام بنا کر بیگار میں لگایا جیسا آج تک ہے ۔
22لیکن سُلیمان نے بنی اسرائیل میں سے کسی کو غُلام نہ بنایا بلکہ وہ اُس کے جنگی مرد اور مُلازم اور اُمرا اور فوجی سردار اور اُسکے رتھوں اور سواروں کے حاکم تھے ۔
23اور وہ خاص منصبدار جو سُلیان کے کام پر مقرر تھے پانچ سو پچاس تھے ۔ یہ اُن لوگوں پر جو کام بنا رہے تھے سردار تھے ۔
24اور فرعون کی بیٹی داود کے شہر سے اپنے اُس محل میں جو سُلیمان نے اُس کے لیے بنیا تھا آئی تب سُلیمان نے مِلوّ کو تعمیر کیا ۔
25اور سُلیمان سال میں تین بار اُس مذبح ہر جو اُس نے خُداوند کے لیے بنایا تھا سوختنی قُربانیاں اور سلامتی کے ذبیحے گُزرانتا تھا اور اُنکے ساتھ اُس مذبح پر جو خُداوند کے آگے تھا بخور جلاتا تھا ۔ اِس طرح اُس نے اُس گھر کو تمام کیا ۔
26پھر سُلیمان بادشاہ نے عصیون جابر میں جو ادوم کے مُلک میں بحرِ قُلزم کے کنارےے ایلوت کے پاس ہے جہازوں کا بیڑا بنایا ۔
27اور حیرام نے اپنے مُلازم سُلیمان کے مُلازموں کے ساتھ اُس بیڑے میں بھیجے۔ وہ ملاح تھے جو سُمندر سے واقف تھے ۔
28اور وہ اوفیرر کو گئے اور وہاں سے چار سو بیس قنطار سونا لیکر اُسے سُلیمان بادشاہ کے پاس لائے۔