Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
24 verses
1اور سؔاؤل نے اپنے بیٹے یُونؔتن اور اپنے سب خادِموں سے کہا کہ داؔؤد کو مار ڈالو۔
2لیکن سؔاؤل کا بیٹا یُونؔتن داؔؤد سے بہت خُوش تھا۔ سو یُونؔتن نے داؔؤد سے کہا میرا باپ تیرے قتل کی فِکر میں ہے اَسِلئے تُو صبح کو اپنا خیال کرکھنا اور کِسی پوشیدہ جگہ میں چھپے رہنا ۔
3اور مَیں باہر جا کر اُس مَیدان میں جہاں تُو ہوگا اپنے باپ کے پاس کھڑا ہُونگا اور اپنے باپ سے تیری بابت گُفتگو کرُونگا اور اگر مجھُے کُچھ معُلوم ہو جائے تو تُجھے بتا دُونگا۔
4اور یُونؔتن نے اپنے باپ ساؔؤل سے داؔؤد کی تعریف کی اور کہا کہ بادشاہ اپنے خادِم داؔؤد سے بدی نہ کرے کیونکہ اُس نے تیرا کچھُ گُناہ نہیں کیا بلکہ تیرے لئے اُسکے کام بت اچھّے رہے ہیں ۔
5کیونکہ اُس نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھّی اور اُس فِلستی کو قتل کیا اور خُداوند نے سب اِسرائیلیوں کے لئے بڑی فتح کرائی۔ تُو نے یہ دیکھا اور خُوش ہُؤا ۔ پس تُو کِس لئے داؔؤد کو بے سبب قتل کرکے بےگُناہ کے خُون کا مجرم بننا چاہتا ہے؟۔
6اور ساؔؤل نے یوُنؔتن کی بات سُنی اور ساؔؤل نے قسم کھا کر کہا کہ خُداوند کی حیات کی قسم ہے وہ مارا نہیں جائیگا ۔
7اور یوُنؔتن نے داؔؤد کو بُلایا اور اُس نے وہ سب باتیں اُسکو بتا ئیں اور یُونؔتن داؔؤد کو ساؔؤل کے پاس لایا اور وہ پہلے کی طرح اپسکے پاس رہنے لگا۔
8اور پِھر جنگ ہُوئی اور داؔؤد نِکلا اور فلِستِیوں سے لڑا اور بڑی خُونریزی کے ساتھ اُنکو قتل کیا اور وہ اُسکے سامنے سے بھاگے۔
9اور خُداوند کی طرف سے ایک بُری رُوح ساؔؤل پر جب وہ اپنے گھر میں اپنا بھالا اپنے ہاتھ میں لئے بیٹھا تھا چڑھی اور داؔؤد ہاتھ سے بجا رہا تھا ۔
10اور ساؔؤل نے چاہا کہ داؔؤد کو دِیوار کے ساتھ بھالے چھیدے پر وہ سؔاؤل کے آگے سے ہٹ گیا اور بھالا دیوار میں جا گُھسا اور داؔؤد بھاگا اور اپس رات بچ گیا۔
11اور ساؔؤل نے داؤد کے گھر پر قاصِد بھیجے کہ اُسکی تاک میں رہیں اور صُبح کو اُسے مار ڈالیں ۔ سو داؔؤد کی بیوی مؔیکل نے اُس سے کہا اگر آج کی رات تُو اپنی جان نہ بچائے تو کل مارا جائیگا۔
12اور مؔیکل نے داؔؤد سے کو کھڑکی سے اُتار دِیا ۔ سو وہ چل دیا اور بھاگ کر بچ گیا ۔
13اور مؔیکل نے ایک بُت کو لیکر پلنگ پر لٹا دیا اور بکریوں کے بال کا تکیہ سر ہانے رکھ کر اُسے کپڑوں سے ڈھانک دِیا ۔
14اور جب سؔاؤل نے داؔؤد کے پکڑنے کو قاصِد بھیجے تو وہ کہنے لگی کہ وہ بیمار ہے ۔
15اور ساؔؤل نے ہر کاروں کو بھیجا کہ داؔؤد کو دیکھیں اور کہا کہ اُسے پلنگ سمیت میرے پاس لاؤ کہ مَیں اُسے قتل کرُوں ۔
16اور جب وہ قاصِد اندر آئے دیکھا کہ پلنگ پر بُت پڑا ہے اور اُسکے سرہانے بکریوں کے بال کا تکیہ ہے ۔
17تب ساؔؤل نے مؔیکل سے کہا کہ تُو نے مجھُ سے کیون اَیسی دغا کی اور میرے دُشمن کو اَیسا جانے دِیا کہ وہ بچ نِکلا؟ مؔیکل نے ساؔؤل کو جواب دیا کہ وہ مجھُ سے کہنے لگا مجھُے جانے دے۔ مَیں کیوں تجھے مار ڈالُوں ؟۔
18اور داؔؤدبھاگ کر بچ نِکلا اور رؔامہ میں سؔموئیل کے پاس آکر جو کچھُ ساؔؤل نے اُس سے کیا تھا سب اُسکو بتایا۔ تب وہ اور سموئیل دونوں نیؔوت میں جا کر رہنے لگے ۔
19اور ساؔؤل ک�� خبر مِلی کہ داؔؤد رامؔہ کے بیچ نیؔوت میں ہے ۔
20اور ساؔؤل نے داؔؤد کو پکڑنے کو قاصِد بھیجے اور اُنہوں نے جو دیکھا کہ نبیوں کا مجمع نُبوت کر رہا ہے اور سؔموئیل اُنکا پیشوا بنا کھڑا ہے تو خُدا کی رُو ح ساؔؤل کے قاصِدوں پر نازِل ہوئی اور وہ بھی نُبوُّت کرنے لگے۔
21اور جب سؔاؤل جب ساؔؤل تک یہ خبر پہُنچی تو اُس نے اَور قاصِد بھیجے اور وہ بھی نُبُّوت کرنے لگے اور ساؔؤل نے پھر تیسری بار اَور قاصِد بھیجے اور وہ بھی نُبوُّت کنرے لگے ۔
22تب وہ آپ رؔامہ کو چلا اور اُس بڑے کُوئیں پر جو سؔیکو میں ہے پُہنچکر پُوچھنے لگا کہ سؔموئیل اور داؔؤد کہاں ہیں ؟ اور کِسی نے کہا کہ دیکھ وہ راؔمہ کے بیچ نیوؔت میں ہیں ۔
23تب وہ اُدھر رؔامہ کے نیؔوت کی طرف چلا اور خُدا کی رُوح اُس پر بھی نازِل ہُوئی اور وہ چلتے چلتے نُبوُّت کرتا ہُؤا راؔمہ کے نیوؔت میں پُہنچا ۔
24اور اُس نے بھی اپنے کپرے اُتارے اور وہ بھی سؔموئیل کے آگے نُبوُّت کرنے لگا اور اُس سارے دِن اور ساری رات ننگا پڑا رہا ۔ اَسِلئے یہ کہاوت چلی کیا ساؔؤل بھی نبیوں میں ہے؟۔