Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
40 verses
1اور داؔؤد رؔامہ کے نؔیوت سے بھاگا اور یُو نؔتن کے پاس جا کر کہنے لگا کہ مَیں نے کیا کیا ہے؟ میرا کیا گُناہ ہے؟ مَٰن نے تیرے باپ کے آگے کونسی تقصیر کی ہے جو وہ میری جان کا خواہں ہے؟۔
2اُس نے اُس سے ککہا کہ خُدا نہ کرے! تو مارا نہیں جائیگا ۔ دیکھ میرا باپ کوئی کام بڑا ہو یا چھوٹا نہیں کرتا جب تک اُسے مُجھ کو نہ بتائے پھر بھلا میرا باپ اِس بات کو کیوں مجھُ سے چھپائیگا؟ اَیسا نہیں ۔
3تب دؔاؤد نے قسم کھا کر کہا کہ تیرے باپ کو بخوبی معُلوم ہے کہ مُجھ پر تیرے کرم کی نظر ہے ۔ سو وہ سوچتا ہوگا کہ یوُنؔتن کو یہ معُلوم نہ ہو نہیں و وہ رنجیدہ ہوگا پر یقیناً خُداوند کی حیات اور تیری جان کی قسم کہ مجھُ میں اور مَوت میں صِرف ایک ہی قدم کا فاصِلہ ہے ۔
4تب یُونؔتن نے داؤد سے کہا جو کچھُ تیرا جی چاہتا ہو مَیں تیرے لئے وُہی کرُونگا۔
5داؔؤد نے یُونؔتن سے کہا کہ دیکھ کل نیا چاند ہے اور مجھے لازم ہے کہ بادشاہ کے ساتھ کھانے بیَٹھوں پر تُو مجھُے اِجازت دے کہ مَیں پرسوں شام تک مَیدان میں چُھپا رہوں ۔
6اگر مَیں تیرے باپ کو یاد آؤں تو کہنا کہ داؔؤد نے مجھُ سے بجد ہو کر رُخصت مانگی تاکہ وہ اپنے شہر بَیت الحم کو جائے اِسلئے کہ وہاں سارے گھرانے کی طرف سے سالانہ قُربانی ہے ۔
7اگر وہ کہے کہ اچھّا تو تیرے چاکر کی سلامتی ہے پر اگر وہ غُصے سے بھر جائے تو جان لینا کہ اپس نے بدی کی ٹھا ن لی ہے۔
8پس تُو اپنے خادِم کے ساتھ مِہر سے پیش آکیونکہ تُو نے اپنے خادِم کو اپنے ساتھ خُداوند کے عہد میں داخِل کر لیا ہے پر اگر مُجھ میں کُچھ بدی ہو تو تُو آپ ہی مجھے قتل کر ڈال ۔ تُو مُجھے اپنے باپ کے پاس کیوں پُہنچائے؟۔ (
9یُونؔتن نے کہا اَیسی بات کبھی نہ ہوگی۔ اگر مُجھے عِلم ہو تا کہ میرے باپ کا اِرادہ ہے کہ تُجھ سے بدی کرے تو کیا مَیں تُجھے خیر نہ کرتا ؟۔ 10 پھر د
10اؔؤد نے یُونؔتن سے کہا اگر تیرا باپ تجھےُ سخت جواب دے تو کَون مجھُے بتائیگا َ؟ ۔
11یُونؔتن نے داؔؤد سے کہا چل ہم مَیدان کو نِکل جائیں چُنانچہ وہ دونوں میدان کو چلے گئے۔
12تب یُونؔتن داؔؤد سے کہنے لگا خُداوند اِسؔرائیل کا خُدا گواہ رہے کہ جب مَیں کل یا پرسوں عنقریب اِسی وقت اپنے ب اپ کا بھید لُوں اور دیکھوں کہ داؔؤد کے لئے بھلائی ہے تو کیا مَیں اُسی وقت تیرے پاس کہلا نہ بھیجوُنگا اور تجھےُ نہ بتاؤنگا؟۔
13خُداوند یونؔتن سے اَیسا ہی بلکہ اِس سے بھی زِیادہ کرے اگر میرے با کی یہی مرضی ہو کہ تجھُ سے بدی کرے اور مَٰن تجھےُ نہ بتاؤں اور تجھے رُخصت نہ کر دُوں تاکہ تُو سلامت چلا جائے اور خُداوند تیرے ساتھ رہے جَیسا وہ میرے باپ کے ساتھ رہا۔
14اور صِرف یہی نہیں کہ جب تک مَیں جیتا رہُوں تب ہی تک تو مجھُ پر خُداوند کا ساکرم کرے تا کہ مَیں مر نہ جاؤں۔
15بلکہ میرے گھرانے سے بھی کبھی اپنے کرم کو باز نہ رکھنا اور جب خُداوند تیرے دُشمنوں میں سے ایک ایک کو زمین پر نیست و نابوُد کر ڈالے تب بھی اَیسا ہی کرنا ۔
16سو یُونؔتن نے داؔؤد کے کاندان سے عہد کیا اور کہا کہ خُداوند داؔؤد کے دُشمنوں سے اِنتقام لے۔
17اور یُونؔتن نے داؔؤد کو اپس محبّت کے سبب سے جو اُسکو اُس سے تھی دو بارہ قسم کِھلائی کیونکہ وہ اُس سے اپنی جان کے برابر محبّت رکھتا تھا ۔ (۱۸) تب یُونؔتن نے داؔؤد سے کہا کہ کل نیا چاند ہے اور تُو یاد آئیگا کیونکہ تیری جگہ خالی رہیگی ۔
19اور اپنے تِین دِن ٹھہرنے کے بعد تُو جلد جا کر اپس جگہ آ جانا جہاں تُو اُس کام کے دِن چھپا تھا اور اُس پتّھر کے نزدیک رہنا جسکا نام اؔزل ہے۔
20اور میں اُس طرف تین تیر اِس طرح چلاؤنگا گو یا نِشانہ مارتا ہُوں ۔
21اور یکھ مَیں اُس وقت چھو کرے کو بھیجونگا کہ جا تِیروں کو ڈُھونڈلے آ ۔ سو اگر مَیں چھوکرے سے کہوں کہ دیکھ تِیر اِس طرف ہیں تو تُو اُنکو اُٹھا کر لے آنا کیونکہ خُدوند کی حیات کی قِسم تیرے لئے سلامتی ہو گی نہ کہ نُقصان ۔
22پر اگر مَیں چھوکرے سے یُوں کہُوں کہ دیکھ تیر تیری اُس طرف ہیں تو تُو اپنی راہ لینا کیونکہ خُداوند نے تجھے رُخصت کیا ہے۔
23رہا وہ مُعاملہ جِسکا چرچا تُو نے اور مَیں نے کیا ہے سو دیکھ خُداوند ابد تک میرے اور تیرے درمیان رہے!۔
24پس داؔؤد مَیدان میں جا چھپا اور جب نیا چاند ہُؤا تو بادشاہ کھانا کھانے بَیٹھا ۔
25اور بادشاہ اپنے دستُور کے مُوافِق اپنی مسند یعنی اُسی مسند پر جو دیوار کے برابر تھی بَیٹھا اور یُونؔتن کھڑا ہوا اور ابؔنیر ساؔؤل کے پہلومیں بَیٹھا اور داؔؤد کی جگہ خالی رہی۔ لیکن اُس روز سؔاؤل نے کُچھ نہ ککہا کیونکہ اُس نے گُمان کیا کہ اُسے کُچھ ہو گیا ہوگا وہ ناپاک ہو گا۔ وہ ضُرور ناپاک ہی ہوگا۔
27اور نئے چاند کے بعد دُوسرے دِن داؔؤد کی جگہ پھر خالی رہی ۔ تب ساؔؤل نے اپنے بیتے یُونؔتن سے کہ اکہ کیا سبب ہے کہ یسؔیّ کا بیٹا نہ تو کل کھانے پر آیا نہ آج آیا ہے؟۔
28تب یُونؔتن نے ساؔؤل کو جواب دیا کہ داؔؤد نے مجھ سے بجد ہو کر بَیت لحم جانے کی رُخصت مانگی ۔
29وہ کہنے لگا مَیں تیر مِنت کرتا ہوں مُجھے جانے دے کیونکہ شہر میں ہمارے گھرانے کا ذبیحہ ہے اور میرے بھائی نے مجھے حُکم کیا ہے کہ حاضر رہُوں ۔ اب اگر مجھُ پر تیرے کرم کی نظر ہے تو مجھُے جانے دے کہ اپنے بھائیوں کو دیکُھوں ۔ اِسی لئے وہ بادشاہ کے دسترخوان پر حاضر نہیں ہُؤا۔
30تب سؔاؤل کا غُصہ یُونؔتن پر بھڑکا اور اُس نے اپس سے کہا اَے کجرفتار چنڈالن کے بیٹے کیا میَں نہیں جانتا کہ تُو نے اپنی شرمِندگی اور اپنی ماں کی برہنگی کی شرمندگی کے لئے یؔسیّ کے بیٹے کو چُن لِیا ہے؟۔
31کیونکہ یسؔیّ کا یہ بیٹا رُوی زمین پر زِندہ ہے نہ تو تجھُ کو قیام ہوگا نہ تیری سلطنت کو۔ ا،سلئے ابھی لوگ بھیج کر اُسے میرے پاس لا کیونکہ اُسکا مر نا ضرور ہے۔
32تب یُونؔتن نے اپنے باپ ساؔؤل کو جواب دیا وہ کیوں مارا جائے؟ اُس نے کیا کا ہے؟۔
33تب ساؔؤل نے بھالا پھینکا کہ اُسے مارے ۔ اِس سے یُونؔتن جان گیا کہ اُسکے باپ نے داؔؤد کے قتک کا پُورا اِرادہ کیا ہے ۔
34سو یُونؔتن بڑے غُصہّ میں دستر خوان پر سے اُٹھ گیا اور مِہینہ کے اُس دُوسرے دِن کچھُ کھانا نہ کھایا کیونکہ وہ داؔؤد کے لئے رنجیدہ تھا اِ سلئے کہ اپسکے باپ نے اُسے رَسوا کیا۔
35اور صُبح کو یُونؔتن اُسی وقت جو دؔاؤد کے ساتھ ٹھہرا تھا مَیدان کو گیا اور ایک چھوکرا اُسکے ساتھ تھا۔
36اور اُس نے اپنے چھوکرے کو حُکم کیا کہ دَوڑا اور یہ تَیر جو میں چلاتا ہُوں ڈُھونڈ لا اور جب وہ لڑکا چَوڑا جا رہا تھا تو اپس نے ا۔یسا تِیر لگایا جو اُس سے آگے گیا۔
37اور جب وہ چھوکرا اُس تِیر کی جگہ پُہنچا جِسے یُونؔتن نے چلایا تھا تو یُونؔتن نے چھوکرے کے پیچھے پُکار کر کہا کیا وہ تیِر تیری اپس طرف نہیں ؟۔
38اور یُونؔتن اُ س چھوکرے کے پیچھے چلایا۔ تیز جا ! جلدی کر ً ٹھہرمت ! سو یُونؔتن کے چھوکرے نے تِیروں کو جمع کیا اور اپنے آقا کے پاس لَوٹا ۔
39پر اُس چھوکرے کو کُچھ معلوم نہ ہُؤا ۔ فقط داؔؤد اور یُونؔتن ہی اِسکا بھید جانتے تھے۔
40پھر یُونؔتن نے اپنے ہتھیا اُس چھوکرے کو چِئے اور اپس سے کہا اِنکو شہر کو لے جا۔
41جُوں ہی وہ چھوکرا چلا گیا داؔؤد جُنوب کی طر نِکلا اور زمین پر اَوندھا ہو کر تین بار سجدہ کیا اور اُنہوں نے آپس میں ایک دُوسرے کو چُوما اور باہم روئے پر داؔؤد بہت رویا۔
42اور یُونؔتن نے داؔؤد سے کہا کہ سلامت چلا جا کیونکہ ہم دونوں نے خُداوند کے نام کی قسم کھا کر کہا ہے کہ خُداوند میرے اور تیرے درمیان اور میری اور تیری نسل کے درمیان ابد تک رہے ۔ سو وہ اُٹھ کر روانہ ہُؤا اور یُونؔتن شہر میں چلا گیا۔