Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
29 verses
1اور اُنہوں نے داؔؤد کو خبر دی کہ دیکھ فلِستی قعؔیلہ سے لڑ رہے ہیں اور کھلیہانوں کو لُوٹ رہے ہیں ۔
2تب داؔؤد نے خُداوند سے پُوچھا کہ کیا مَیں جاؤں اور اُن فلِستیوں کو مارُوں ؟ خُداوند نے داؔؤد کو فرمایا جا فلِستیوں کو مار اور قعؔیلہ کو بچا۔
3اور داؔؤد کے لوگوں نے اُس سے کہا کہ دیکھ ہم تو یہیں یہُؔوداہ میں ڈرتے ہیں ۔ پس ہم قعیلؔہ کو جا کر فلِستی لشکروں کا سامنا کریں تو کِتنا زِیادہ نہ ڈر لگیگا۔؟۔
4تب داؔؤد نے خُداوند سے پھر سوال کیا۔ خُداوند نے جواب دِیا کہ اُٹھ قؔعیلہ کو جا کیونکہ میں فَلسِتیوں کو تیرے ہاتھ میں کر دُونگا ۔
5سو داؔؤد اور اُسکے لوگ قعیلہؔ کو گؑے اور فلِسِتیوں سے لڑے اور اُنکی مواشی لے آئے اور اُنکو بڑی خُونریزی کے ساتھ قتل کیا۔ یُوں داؔؤد نے قعیلیوں کو بچایا۔
6اَخؔیملک کا بیٹا ابؔی یاتر داؔؤد کے پاس قعؔیلہ کو بھاگا تو اُسکے ہاتھ میں ایک افُود تھا جِسے وہ ساتھ لے گیا تھا۔
7اور سؔاؤل کو خبر ہُوئی کہ داؔؤد قعؔیلہ میں آیا ہے سو ساؔؤل کہنے لگا کہ خُدا نے اُسے میرے ہاتھ میں کر دِیا کیونکہ وہ جو اَیسے شہر میں گھُسا ہے جس میں پھاٹک اور اڑبنگے ہیں تو قید ہوگیا ہے ۔
8اور ساؔؤل نے جنگ کے لئے اپنے سارے لشکر کو بُلا لیا تاکہ قعؔیلہ میں جا کر داؔؤد اور اُسکے لوگوں کو گھیر لے۔
9اور داؔؤد کو معلوُم ہو گیا کہ ساؔؤل اُسکے خلاف بدی کی تدبیریں کر رہا ہے ۔ سو اُس نے ابؔی یاتر کاہن سے کہا کہ افُود یہاں لے آ۔
10اور داؔؤد نے کہا اَے خُداوند اِسرؔائیل کے خُدا تیرے بندہ نے یہ قطعی سُنا ہے کہ ساؔؤل قعیؔلہ کو آنا چاہتا ہے تاکہ میرے سبب سے شہر کو غارت کردے۔
11سو کیا قعؔیلہ کے لوگ مجھُ کو اُسکے حوالہ کر دینگے؟ کیا ساؔؤل جَیسا تیرے بندہ نے سُنا ہے آئیگا؟ اَے خُداوند اِؔسرائیل کے خُدا میں تیری مِنت کرتا ہوُں کہ تُو اپنے بندہ کو بتا دے۔ خُداوند نے کہا وہ آئیگا۔
12تب داؔؤد نے کہا کہ کیا قعؔیلہ کے لوگ مجھے اور میرے لوگوں کو ساؔؤل کے حوالہ کردینگے ؟ خُداوند نے کہا وہ تجھے حوالہ کری دینگے۔
13داؔؤ د اور اُسکے لوگ جو قریباً چھ سَو تھے اُٹھ کر قعؔیلہ سے نِکل گئے اور جہاں کہیں جا سکے چال دِئے اور ساآل کو خبر مِلی کہ داؔؤد قِعیؔلہ سے نِکل گیا۔ پس وہ جانے سے باز رہا۔
14اور داؔؤد نے بیابان کے قلعوں میں سُکوُنت کی اور دشتِ زِؔیف کے کو ہستانی ملُک میں رہا اور ساؔؤل ہر روز اُسکی تلاش میں رہا پر خُدا نے اُسکو اُسکے ہاتھ میں حوالہ نہ کیا ۔
15اور داؔؤد نے دیکھا کہ ساؔؤل اُسکی جان لینے کو نِکلا ہے۔ اُس وقت داؔؤد دشتِ زِیؔف کے بن میں تھا۔
16اور ساؔؤل کا بیٹا یُونتؔن اُٹھ کر داؔؤد کے پاس بن میں گیا اور خُدا میں اُسکا ہاتھ مضبوط کیا۔
17اُس نے اُس سے کہا تُو مت ڈر کیونکہ تُو میرے باپ ساؔؤل کے ہاتھ میں نہیں پڑیگا اور توُ اسرائیل کا بادشاہ ہو گا اور مَیں تجھ سے دُوسرے درجہ پر ہُونگا۔ یہ میرے باپ ساؔؤل کو بھی معلوُم ہے۔
18اور اُن دونوں نے خُداوند کے آگے عہد و پَیمان کیا اور داؔؤد بن میں ٹھہرا رہا اور یوُ نتؔن اپنے گھر کو گیا۔
19تب زِؔیف کے لوگ جِبؔعہ میں ساؔؤل کے پاس جاکر کہنے لگے کیا داؔؤد ہمارے درمیان کوہِ جِکیؔلہ کے بن کے قلعوں میں دشت کے جنُوب کی طرف چھپا نہیں ہے ؟۔
20سو اب بادشاہ تیرے دِل کو جر بڑی آرزُو آنے کی ہے اُسکے مُطابق آ اور اُسکو بادشاہ کے ہاتھ میں حوالہ کرنا ہمارا ذِمّہ رہا۔
21تب ساؔؤل نے کہا خُداوند کی طرف سے تُم مبارک ہو کیونککہ تُم نے مجھُ پر رحم کیا۔
22سو اب ذرا جا کر سب کچھُ اَور پکّا کر لو اور اُسکی جگہ کو دیکھ کر جان لو کہ اُسکا ٹھِکانا کہاں ہے اور کِس نے اُسے ہہاں دیکھا ہے کیونکہ مجھُ سے کہا گیا ہے کہ وہ بڑی چالاکی سے کام کرتا ہے۔
23سو تُم دیکھ بھال کر جہاں جہاں وہ چھِپا کرتا ہے اُن ٹِھکانوں کا پتا لگا کر ضرُور میرے پاس پھر آؤ اور مَیں تمہارے ساتھ چلونگا اور اگر وہ اِس مُلک میں کہیں بھی ہو تو میں اُسے یؔہُوداہ کے ہزاروں ہزار میں سے ڈُھونڈنِکالوُنگا۔
24سو وہ اُٹھے اور ساؔؤل سے پیشتر زِؔیف کے گئے لیکن داؔؤد اور اُسکے لوگ مؔعُون کے بیابان میں تھے جو دشت کے جنُوب کی طرف مَیدان میں تھا ۔
25اور ساؔؤل اور اُسکے لوگ اُسکی تلاش میں نِکلے اور داؔؤد کو خبر پُہنچی ۔ سو وہ چٹان پر سے اُتر آیا اور مؔعُون کے بیابان میں رہنے لگا اور ساؔؤل نے یہ سُنکر مؔعُون کے بیابان میں داؔؤد کا پیچھا کیا۔
26اور ساؔؤل پہاڑ کی اِس طرف اور داؔؤد اور اُسکے لوگ پہاڑ کی اُس طرف چل رہے تھے اور داؔؤد ساؔؤل کے خَوف سے نکل جانے کی جلدی کر رہا تھا اَسلئے کہ ساؔؤل اور اُسکے لوگوں نے داؔؤد کو اور اُسکے لوگوں کو پکڑنے کے لئے گھیر لیا تھا۔
27لیکن ایک قاصِد نے آکر ساؔؤل سے کہا کہ جلدی چل کیونکہ فِلستِیوں نے مُلک پر حملہ کیا ہے۔
28سو ساؔؤل داؔؤد کا پیچھا چھوڑ کر فلِستیوں کا مُقابلہ کرنے کو گیا اِسلئے اُنہوں نے اپس جگہ کا نام سلعِ ہّمخؔلیوت رکھّا ۔
29اور داؔؤد وہاں سے چلا گیا اور عَیؔن جدی کے قلؑوں میں رہنے لگا۔