Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
23 verses
1اور داؔؤد وہاں سے چلا اور عدُؔلاّم کے مغارے میں بھاگ آیا اور اُسکے بھائی اور اُسکے باپ کا سارا گھرانا یہ سُنکر اُسکے پاس وہاں پُہنچا ۔
2اور سب کنگا ل اور سب قرضدار اور سب بِگڑے دِل اُسکے پاس جمع ہُوئے اور وہ اُنکا سردار بنا اور اُسکے ساتھ قریباً چار سَو آدمی ہوگئے ۔
3اور وہاں سے داؔؤد موؔآب کے مَصؔفاہ کو گیا اور مؔوآب کے بادشاہ سے کہا میرے ماں باپ کو ذرا یہیں آکر اپنے ہاں رہنے دے جب تک کہ مُجھے معلوُم نہو ہو کہ خُدا میرے لئے کیا کریگا۔
4اور اُنکو شاہ ِ موؔآب کے سامنے لے ۔ آیا سو وہ جب تک دؔاؤد گڑھ میں رہا اُسی کے ساتھ رہے۔
5تب جاؔدنبی نے داؔؤد سے کہا اِس گڑھ میں مت رہ۔ روانہ اور یؔہُوداہ کے مُلک میں جا۔ سو داؔؤد روانہ ہُؤا اور حاؔرث کے بن میں چلا گیا۔
6اور ساؔؤ نے سُنا کہ داؔؤد اور اُسکے ساتھِیوں کا پتہ لگا اور ساؔؤل اُس وقت راؔمہ کے جِبعؔہ میں جھاؤُ کے درخت کے نیچے اپنا بھالا اپنے ہاتھ میں لئے بَیٹھا تھا اور اُسکے خادِم اُسکے چَوگرد کھڑے تھے۔
7تب ساؔؤل نے اپنے خادِموں سے جو اُسکے چَوگرد کھڑے تھے کہا سُنو تو اَے بِینمینیو! کیا یؔسّی کا بیٹا تُم میں سے ہر ایک کو کھیت اور تاکِستان دیگا اور تُم سب کو ہزاروں اور سَیکڑ وں کا سردار بنائیگا۔
8جو تُم سب نے میرے خلاف سازش کی ہے اور جب میرا بیٹا یؔسّی کے بیٹے سے عہدوپیماں کرتا ہے تو تپم میں سے کوئی مجھُ پر ظاہر نہیں کرتا اور تُم میں کوئی نہیں جو میرے لئے غمگین ہو اور مجھے بتائے کہ میرے بیٹے نے میرے نوکر کو میرے خلاف گھات لگانے کو اُبھارا ہے جَیسا آج کے دِن ہے؟۔
9تب ادومی دؔوئیگ نے جو ساؔؤل کے خادموں کے برابر کھڑا تھا جواب دیا کہ مَیں نے یؔسّی کے بیٹے کو نؔوب میں اؔخیطوب کے بیٹے اخؔیملک کاہن کے پاس آتے دیکھا۔
10اور اُس نے اُسکے لئے خُداوند سے سوال کیا اور اُسے زادِ راہ دِیا اور فلِستی جولؔیت کی تلوار دی۔
11تب بادشاہ نے اؔخیطوب کے بیٹے اِخؔیملک کاہن کو اور اُسکے باپ کو سارے گھرانے کی یعنی اُن کاہنوں کو جو نؔوب میں تھے بُلوا بھیجا اور وہ سب بادشاہ کے پاس حاضِر ہُوئے ۔
12اور ساؔؤل نے کہا اَے اِؔخیطوب کے بیٹے توُ سُن! اُس نے کہا اَے میرے مالِک مَیں حاضر ہُوں۔
13اور ساؔؤل نے اُس سے کہا کہ تُم نے یعنی تُو نے اور یؔسّی کے بیٹے نے کیوں میرے خِلاف سازِش کی ہے کہ تُو نے اُسے روٹی اور تلوار دی اور اُسکے لئے خُدا سے سوال کِیا تا کہ وہ میرے برخلاف اُٹھ کر گھات لگائے جَیسا آج کے دِن ہے؟۔
14تب اِخؔیملک نے بادشاہ کو جواب دِیا کہ تیرے سب خادِموں میں داؔؤد کی طرح امانتدار کون ہے؟ وہ بادشاہ کا داماد ہے اور تیرے دربار میں حاضِر ہُؤا کرتا اور تیرے گھر میں مُعّزز ہے ۔
15اور کیا مَیں نے آج ہی اُسکے لئے خُدا سے سوال کرنا شرُوع کِیا؟ اَیسی بات مجھُ سے دُور رہے۔ بادشاہ اپنے خادِم پر اور میرے باپ کے سارے گھرانے پر کوئی الزام نہ لگائے کیونکہ تیرا خادِم اِن باتوں کو کچھُ نہیں جانتا ۔ نہ تھوڑا نہ بہت۔
16بادشاہ نے کہا اَے اِخؔیملک ! توُ اور تیرے باپ کا سارا گھرانا ضُرور مار ڈالا جائیگا۔
17پھر بادشاہ نے اُن سِپاہیوں کو جو اُسکے پاس کھڑے تھے حُکم کیا کہ مُڑو ا ور خُداوند کے کاہ��وں کو مار ڈالو کیونکہ داؔؤد کے ساتھ اِنکا بھی ہاتھ ہے اور اِنہوں نے یہ جانتے ہُوئے بھی کہ وہ بھاگا ہُؤا ہے مجھے نہیں بتایا لیکن بادشاہ کے خادِموں نے خُداوند کے کاہنوں پر حملہ کرنے کے لئے ہاتھ بڑھانا نہ چاہا۔
18تب بادشاہ نے دؔوئیگ نے مُڑ کر کاہنوں پر حملہ کیا اور اُس دِن اُس نے پچاسی آدمی جو کتان کے اؔفود پہنے تھے قتل کئے ۔
19اور اُس نے کاہنوں کے شہر نؔوب کو تلوار کی دھار سے مارا اور مردوں اور عَورتوں اور لڑکوں اور دُودھ پیتے بچوّں اور بَیلوں اور گدھوں اور بھیڑ بکریوں کو تہِ تیغ کیا ۔
20اور اِخؔیطوب کے بیٹے اِخؔیملک کے بیٹوں میں سے ایک جِسکا نام ابؔی یاتر تھا بچ نِکلا اور داؔؤد کے پاس بھاگ گیا۔
21اور ابؔی یاتر نے داؔؤد کو خبر دی کہ ساؔؤل نے خُداوند کے کاہنوں کو قتل کر ڈالا ہے ۔
22داؔؤد نے ابؔی یاتر سے کہا مَیں اُسی دِن جب ادومی دوؔئیگ وہاں مِلا جان گیا تھا کہ وہ ضُرور ساؔؤل کو خبر دیگا۔ تیرے باپ کے سارے گھرانے کے مارے جانے کا باعِث میں ہُوں۔
23سو تُو میرے ساتھ رہ اور مت ڈر۔ جو تیری جان کا خواہاں ہے وہ میری جان کا خواہاں ہے۔ سو تُو میرے ساتھ سلامت رہیگا۔