Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
11 verses
1(باب نمبر 29)اور فلستی اپنے ساے لشکر کو افیؔق میں جمع کرنے لگے اور اسرائیلی اُس چشمہ کے نزدیک جو یزؔرعیل میں ہے خیَمہ زن ہُوئے ۔
2اور فلِسِتیوں کے اُمرا سَیکڑوں اور ہزاروں کے ستھ آگے آگے چل رہے تھے اور داؔؤد اپنے لوگوں سمیت اِکؔیِس کے ساتھ پیچھے پیچھے جا رہا تھا۔
3تب فلِستی امیروں نے کہا اِن عبرانیوں کا یہاں کیا کام ہے؟ اکؔیِس نے فلستی امیروں سے کہا کیا یہ اسرؔائیل کے بادشاہ ساؔؤل کا خادِم داؔؤد نہیں جو اِتنے دِنوں بلکہ اِتنے برسوں میرے ساتھ ہے اور مَیں نے جب سے وہ میرے پاس بھاگ آیا ہے آج کے دن تک اُس میں کچھ بدی نہیں پائی؟۔
4لیکن فلِستی اُمرا اُس سے ناراض ہُوئے اور فلِستی امرا نے اُس سے کہا اِس شخص کو لَوٹا دے کہ وہ اپنی جگہ کو جو تُو نے اُسکے لئے ٹھہرائی ہے واپس جائے ۔ اُسے ہامرے ساتھ جنگ پر نہ جانے دے تا اِیسا نہ ہو کہ جنگ میں وہ مہارا مُخالفِ ہو کیونکہ وہ اپنے آقا سے کیسے میل کریگا؟ کیا اِنہی لوگوں کے سروں سے نہیں ؟۔
5کیا یہ وُہی داؔؤد نہیں جسکی بابت اُنہوں نے ناچتے وقت گاگا کر ایک دُوسرے سے کہا کہ ساؔؤل نے تو ہزاروں کو پر داؔؤد نے لاکھوں کو مارا؟۔
6تب اکؔیِس نے داؔؤد کو بُلا کر اُس سے کہا خُداوند کی حیات کی قسم کہ تُو راستکار ہے اور میری نظر میں تیری آمد و رفت میرے ساتھ لشکر میں اچھّی ہے کیونکہ مَیں نے جس دن سے تو میرے پاس آیا آج کے دن تک تجھ میں کچھ بدی نہیں پائی تَو بھی یہ اُمرا تجھے نہیں چاہتے ۔
7سو تو اب لَوٹ کر سلامت چلا جا تا کہ فلِستی اُمرا تجھ سے ناراض نہ ہو۔
8داؔؤد نے اکؔیِس سے کہا لیکن میں نے کیا کیا ہے؟ اور جب سے میں تیے سامنے ہُوں تب سے آج کے دِن تک مجھ میں تو نے کیا بات پائی جو میں نے اپنے مالک بادشاہ کے دُشمنوں سے جنگ کرنے کو نہ جاؤں ؟۔
9اکؔیِس نے داؔؤد کو جواب دیا میں جانتا ہوں کہ تہ ومیری نظر میں خُدا کے فرشتہ کی مانند نیک ہے تو بھی فلسِتی اُمرا نے کہا ہے کہ وہ ہامرے ساتھ جنگ کے لئے نہ جائے۔
10سو اب تُو صُبح سویرے اپنے آقا کے خادِموں کو لیکر جو تیرے ساتھ یہاں آئے ہیں اُٹھانا اور جَیسے ہی تُم صُبح سویرے اُٹھوروشنی ہوتے ہوتے روانہ ہو جانا ۔
11سو داؔؤد اپنے لوگوں سمیت تڑکے اُٹھا تا کہ صُبح کو روانہ ہو کر فلسِتیوں کے مُلک کو لَوٹ جائے اور فلِستی یزؔرعیل کو چلے گئے۔