Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
30 verses
1اور ایسا ہوا کہ جب داؔؤد اور اُسکے لوگ تیسرے دن صِؔقلاج میں پہنچے تو دیکھا کہ عمالیقیوں نے جنوبی حصہ اور صِقلاؔج پر چڑھائی کرکے صِقلاؔج کو مارا اور آگ سے پھونک دِیا۔
2اور عورتوں کو اور جتنے چھوٹے برے وہاں تھے سب کو اِسیر کر لیا ہے ۔ اُنہوں نےکسی کو قتل نہیں کیا بلکہ اُنکو لیکر چلا دِئے تھے۔
3سو جب داؔؤد اور اُسکے لوگ شہر میں پُہنچے تو دیکھا کہ شہر آگ سے جلا پڑا ہے اور اُنکی بیویاں اور بیٹے اور بیٹیاں اِسیر ہوگئی ہیں۔
4تب داؔؤد اور اُسکے ساتھ کے لوگ چلا چلا کر رونے لگے یہاں تک کہ اُن میں رونے کی طاقت نہ رہی۔
5اور داؔؤد کی دونوں بیویاں یزرعیلی اؔجینوعم اور کرمِلی ناباؔل کی بیوی ابیجؔیل اِسیر ہوگئی تھیں ۔
6اور داؔؤد بڑے شکنجہ میں تھا کیونکہ لوگ اُسے سنگسار کرنے کو کہتے تھے اِسلئے کہ لوگوں کے دِل اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کے لئے نہایت ٹمگین تھے پر داؔؤد نے خُداوند اپنے خُدا میں پانے آپ کو مضبوط کیا۔
7اور داؔؤد نے اخؔیملک کے بیٹے ابی ؔیاتر کاہن سے کہا کہ ذرا افؔود کو ییہاں میرے پاس لے آ۔ سوابیؔ یاتر اُفود کو داؔؤد کے پاس لے آیا۔
8اور داؔؤد نے خُداوند سے پُوچھا کہ اگر میں اُس فوج کا پیچھا کروں تو کیا میں اُنکو جالونگا۔؟ اُس نے اُس سے کہا کہ پیچھا کر کیونکہ تو یقیناً اُنکو جالیگا اور ضرور سب کچھ چھڑالائیگا۔
9سو داؤد اور وہ چھ سَو آدمی جو اُسکے ساتھ تھے چلے اور بسؔور کی ندی پر پُہنچے جہاں وہ لوگ جو پیچھے چھوٹے گئے ٹھہرے رہے ۔
10پر داؔؤد اور چار سَو آدمی پیچھا کئے چلے گئے کیونکہ دو سَو جو اَیسے تھک گئے تھے کہ بؔسور کی ندی کے پار نہ جا سکے پیچھے رہ گئے؟۔
11اور اُنکو میدان میں ایک مصری مل گیا۔ اُسے وہ داؔؤد کے پاس لے آئے اور اُسے روٹی دی۔ سو اُس نے کھائی اور اُسے پینے کو پانی دیا۔
12اور اُنہوں نے انجیر کی ٹکیا کا ایک ٹکڑا اور کشمِش کے دو خوشے اُسے دِئے ۔ جب وہ کھا چُکا تو اُسکی جان میں جان آئی کیونکہ اُس نے تین دِن اور تین رات سے نہ روٹی کھائی تھی نہ پانی پیا تھا۔
13تب داؔؤد نے پُوچھا تو کِس کا آدمی ہے؟ اور تو کہا کا ہے؟ اُس نے کہامیں ایک مصری جوان اور ایک عمالیقی کا نوکر ہُوں اورم یرا آقا مجھ کو چھوڑ گیا کیونکہ تین دِن ہُوئے ۔ کہ میں بیمار پڑ گیا تھا۔
14ہم نے کریتیوں کے جنوب میں اور یہُؔوداہ کے ملک میں اور کاؔلب کے جنوب میں لُوٹ مار کی اور صِقؔلاج کو آگ سے پھونک دیا۔
15داؔؤد نے اُس سے کہا کیا تُو مجھے اُس فوج تک پُہنچادیگا۔؟ اُس نے کہا کہ تو مجھ سے خُدا کی قسم کا کہ نہ تومجھے قتل کریگا اور نہ مجھے میرے آقا کے حوالہ کریگا تو میں تجھ کو اُس فوج تک پُہنچا دُونگا ۔
16جب اُس نے اُسے وہاں پُہنچا دیا تو دیکھا کہ وہ لوگ اُس ساری زمین پر پھیلے ہوُئے تھے اور اُس بہت سے مال کے بب سے جو اُنہوں نے فلِسِتیوں کے مُلک اور یہُؔوداہ کے مُلک سے لُوٹا تھا کھاتے پیتے اور ضِیافتیں اُڑا رہے تھے ۔
17سو داؔؤد رات کے پہلے پر سے لیکر دُوسرے دِن کی شام تک اُنکو مارتا رہا اور اُن میں سے ایک بھی نہ بچا سِوا چار سو جوانوں کے جو اُونٹوں پر چڑھ کر بھاگ گئے ۔
18اور داؔؤد نے سب کچھ عمالیقی لے گئے تھے چُھڑالیا اور اپنی دونوں بیویوں کو بھی داؔؤد نےچھُڑا یا ۔
19اور اُنکی کو ئی چیز گُم نہ ہُوئی نہ چھوٹی نہ بڑی نہ لڑکے نہ لڑکیاں نہ لُوٹ کا مال نہ اَور کوئی چیز جو اُنہوں نے لی تھی۔ داؔؤد سب کا سب لَوٹا لایا۔
20اور داؔؤد نے سب بھیڑبکریاں اور گائے بیل لے لئے اور وہ اُنکو باقی مواشی کے آگے یہ کہتے ہُوئے ہانک لائے کہ یہ داؔؤد کی لُوٹ ہے ۔
21اور داؔؤد اُن دو سو جوانوں کے پاس آیا جو اَیسے تھک گئے تھے کہ دؔاؤد کے پیچھے پیچھے نہ جا سکے اور جنکو اُنہوں نے بؔسور کی نڈی پر تھہرا دیا تھا۔ وہ داؔؤد اور اُسکے ساتھ کے لوگوں سے مِلنے کو نِکلے اور جب داؔؤد اُن لوگو کے نزدیک پُہنچا تو اُ سنے اُ ن سے خَیر و عافیت پُوچھی۔
22تب اُن لوگوں میں سے جو داؔؤد کے ساتھ گئے تھے سب بدذات اور خبیث لوگوں نے کہا چُونکہ یہ ہمارے ساتھ نہ گئے اِسلئے ہم اِنکو اُس مال میں سے جو ہم نے چھُڑایا ہے کو ئی حصہ نہیں دینگے سوا ہر شخص کی بیوی اور بال بچوں کے تاکہ وہ اُنکو لیکر چلے جائیں ۔
23تب داؔؤد نے کہا اَے میرے بھائیو تُم اِس مال کے ساتھ جو خُداوند نے ہم کو دیا ہے اَیسا نہیں کرنے پاؤ گے کیونکہ اُسی نے ہم کو بچایا اور اُس فوج کو جس نے ہم پر چڑھائی کی ہمارے ہاتھ میں کر دیا۔
24اور اِس امر میں تُمہاری مانیگا کون؟ کیونکہ جیسا اُسکا حصہ ہے جو لڑائی میں جاتا ہے وَیسا ہی اُسکا حصَّہ ہو گا جو سامان کے پاس ٹھہرتا ہے ۔ دونوں برابر حصّہ پائینگے۔
26اور جب داؔؤد صِؔقلاج میں یا تو اُس نے لُوٹ کے مال میں سے یہُؔوداہ کے بزرگوں کے پاس جو اُسکے دوست تھے کچھ کچھ بھیجا اور کہا کہ دیکھو خُداوند کے دُشمنوں کے مال میں سے یہ تمہارے لئے ہدیہ ہے۔
27یہ اُنکے پاس جو بَیت ایؔل میں اور اُنکے پاس جر راماؔتُ الجنوب میں اور اُنکے پاس جو یؔتیر میں ۔
28اور اُنکے پاس جو عؔروعیر میں اور اُنکے پاس جو سِفؔموت میں اور اُنکے پاس جو اِستموع میں ۔
29اور اپنکے پاس جو رؔکِل میں اور اور اُنکے پاس جو یرحمئیلیوں کے شہروں میں اور اُنکے پاس جو قینیوں کے شہروں میں ۔
30اور اُنکے پاس جو حُرمؔہ میں اور اُنکے (پاس جو کورعاساؔن میں اور اُنکے پاس جو عؔتاک میں ۔
31اور اُنکے پاس جو حؔبرُون میں تھے اور اُن سب جگہوں میں جہاں جہاں داؔؤد اور اُسکے لوگ پھرا کرتے تھے بھیجا۔