Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
23 verses
1تب یہوداہ کے سب لوگوں نے عُزریاہ کو جو سولہ برس کاتھا لے کر اُسے اُس کے باپ امصیاہ کی جگہ بادشاہ بنایا۔
2اُس نے بادشاہ کے اپنے باپ دادا ے ساتھ سو جانے کے بعد ایلوُت کو تعمیر کیا اور اُسے پھر یہوداہ میں شامل کر دیا۔
3عُزریاہ سولہ برس کاتھا جب وہ سلطنت کرنے لگا اور اُس نے یروشلیم میں باون برس سلطنت کی ۔اُس کی ماں کا نام یکولیاہ تھا جو یروشلیم کی تھی۔
4اُس نے وہی جو خُداوند کی نظر میں درست ہے ٹھیک اُسی کے مُطابق کیا جو اُس کے باپ امصیاہ نے کیا تھا۔
5اور وہ زکریاہ کے دنوں میں جو خُدا کی رویتوں میں ماہر تھا خُدا کا طالب رہا اور جب تک وہ خُداوند کا طالب رہا خُدا نے اُس کو کامیاب رکھا ۔
6اور وہ نکلا اور فلستیوں سے لڑا اور جات کی دیوار کو اور یبنہ کی دیوار کو اور اشدُود کی دیوار کو ڈھا دیا اور اشدُود کے مُلک میں اور فلستیوں کے درمیان شہر تعمیر کیے۔
7اور خُدا نے فلستیوں اور جُور بعل کے رہنے والے عربوں اور معونیوں کے مُقابلہ میں اُسکی مدد کی۔
8اور عمونی عُزریاہ کو نذرانے دینے لگے اور اُس کا نام مصر کی سرحد تک پھیل گیا کیونکہ وہ نہایت زور آور ہوگیا تھا۔
9اور عُزریاہ نے یروشلیم میں کونے کے پھاٹک اور وادی کے پھاٹک اور دیوار کے موٹر پر بُرج بنوائے اوراُنکو مُحکم کیا۔
10اُس نے بیابان میں بُرج بنوائے اور بُہت سے حوض کھدوائے کیونکہ نشیب کی زمین میں بھی اور میدان میں اُس کے بُہت چوپائے تھے اور پہاڑوں اور ذرخیز کھیتوں میں اُس کے کسان اور تاکستانوں کے مالی تھے کیونکہ کاشتکاری اُسے بُہت پسند تھی۔
11اُس کے سوا عُزریاہ کے پاس جنگی مردوں کو لشکر تھا جو یعیئیل مُنشی اور معسیاہ ناظم کے شمار کے مُطابق غول غول ہو کر باشاہ کے ایک سردار حنانیاہ کے کے ماتحت لڑائی پر جاتا تھا۔
12اور آبائی خاندانوں کے سرداروں یعنی زبردست سورماؤں کا کُل شمار دو ہزار چھ سو تھا۔
13اور اُن کے ماتحت تین لاکھ ساڑھے سات ہزار کا زبردست لشکر تھا جو دشمن کے مُقابلہ میں بادشاہ کی مدد کرنے کو بڑے زور سے لڑتا تھا۔
14اورعُزریاہ نے اُن کے لیئے یعنی سارے لشکر کے لیئے ڈھالیں اور برچھے اور خود اور بکتر اور کمانیں اور فلاخن کے لیے پتھر تیار کیے۔
15اور اُس نے یروشلیم میں ہُنر مند لوگوں کو ایجاد کی ہوئی کلیں بنوائیں تاکہ وہ تیر چلانے اور بڑے بڑے پتھر پھینکنے کے لیئے بُرجوں اور فصیلوں پر ہوں ۔سو اُس کا نام دور تک پھیل گیا کیونکہ اُس کی مدد ایسی عجیب طرح سے ہوئی کہ وہ زور آور ہوگیا۔
16لیکن جب وہ زور آور ہو گیا تو اُس کا دل اس قدر پُھول گیا کہ وہ خراب ہو گیا اور خُداوند اپنے کی نافرمانی کرنے لگا چُنانچہ وہ خُداوند کی ہیکل میں گیا تاکہ بخور کی قربان گاہ پر بخور جلائے۔
17تب عُزریاہ کاہن اُس کے پیچھے پیچھے گیا اور اُس کے ساتھ خُداوند کے اسی کاہن اور تھے جو بہادر آدمی تھے۔
18او ر اُنہوں نے عُزریاہ بادشاہ کا سامنا کیا اور اُس سے کہنے لگے اے عُزریاہ خُداوند کے لیئے بخور جلانا تیرا کام نہیں بلکہ کاہنوں یعنی ہارون کے بیٹوں کا کام ہے جو بخور جلانے کے لیئے مُقدس کیے گئے ہیں۔ سو مقدس سے باہر جا کیونکہ تُو نے خطا کی ہے اور خُداوند خُدا کی طرف سے یہ تیر ی عزت کا باعث نہ ہو گا۔
19تب عُزریاہ غُصہ ہوا اور خوشبو جلانے کو بخور دان اپنے ہاتھ میں لیئے ہوا تھا اور جب وہ کاہنوں پر جُھنجھلا رہا تھاتو کاہنوں کے سامنے ہی خُداوند کے گھر کے امذر بخور کی قربانگاہ کے پاس اُس کی پیشانی پر کوڑھ پُھوٹ نکلا۔
20اور سردار کاہنوں عُزریاہ اور سب کاہنوں نے اُس پر نظر کی اور کیا دیکھا کہ اُس کی پیشانی پر کوڑھ نکلا ہے۔سو اُنہوں نے اُسے جلد وہاں سے نکالا بلکہ اُس نے خود بھی باہر جانے کی جلدی کی کیونکہ خُداوند کی ماراُس پر پڑی تھی ۔
21چُنانچہ عُزریاہ بادشاہ اپنے مرنے کے دن تک کوڑھی رہا اور کوڑھی ہونے کی وہجہ سے ایک الگ گھر میں رہتا تھا کیونکہ وہ خُداوند کے گھر سے کاٹ ڈالا گیا تھا اور اُس کا بیٹا یوتام بادشاہ کے گھر کا مُختار تھا اور مُلک کے لوگوں کا انصاف کرتا تھا۔
22اور عُزریاہ کے باقی کام شروع سے آخر تک آموص کے بیٹے یسعیاہ نبی نے لکھے ۔
23سو عُزریاہ اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور اُنہوں نے قبرستان کے میدان میں جو بادشاہوں کا تھا اُسکے باپ دادا کے ساتھ اُس کو دفن کیا کیونکہ وہ کہنے لگے کہ وہ کوڑھی ہے اور اُس کا بیٹا یوتام اُس کی جگہ بادشاہ ہوا۔