Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
33 verses
1یوسیاہ آٹھ برس کا تھا ب وہ سلطنت کرنے لگا اور اُس نے اکتیس برس یروشلیم میں سلطنت کی۔
2اُس نے وہ کام کیا جو خُداوندکی نظر میں ٹھیک تھا اور اپنے باپ داؤد کی راہوں پر چلا اور داہنے یا بائیں ہاتھ کو نہ مُڑا۔
3کیونکہ اپنی سلطنت کے آٹھویں برس وہ لڑکا ہی تھا اور باپ داؤد کے خُدا کا طالب ہوا اور بارھویں برس میں یہوداہ اور یروشلیم کو اُونچے مقاموں اور یسیرتوں اور کھودے ہوئے بُتوں اور ڈھالی ہوئی مُورتوں سے پاک کرنے لگا۔
4اور لوگوں نے اُسے سامنے بعلیم کے مذبحوں کو ڈھا دیا ورج کی مُورتوں کو جو اُن کے اُونچے پر تھیں اُس نے لاٹ ڈالا اور یسیرتوں اور کھودی ہوئی مُورتوں اور ڈھالی ہوء مُورتوں کو اُس نے ٹکڑے ٹکڑے کر کے اُن کو دُھول بنادیا او ر اُس کو اُن کی قبروں پر بتھرایا یا جنہوں نے اُن کے لیئے قربانیاں چڑھائی تھیں۔
5اور اُس نے اُن نوں کی ڈیاں اُن ہی کے مذبحوں پر جلائیں اور یہوداہ اور یروشلیم کو پاک کیا ۔
6ور منسی اور افرائیم اور شمعون کے شہروں میں بلکہ نفتالی تک اُن کے گرد کھنڈروں میں اُس نے ایسا ہی کیا ۔
7اور مذبحوں کو ڈھا دیا اور یسیرتوں اور کھُدی ہوئی مُورتوں کو توڑ کر دُھول کر دیا اور اسرائیل کیے تمام مُلک میں سورج کی سب مُورتوں کو کاٹ ڈالا تب یروشلیم کو لوٹا۔
8اور اپنی سلطنت کے آٹھارھویں برس جب وہ مُلک اور ہیکل کو پاک کر چُکا تو اُس نے اصلیاہ کے بیٹے سافن کو اور شہر کے حاکم معسیاہ یوآخز کے بیٹے یوآخ مُورخ کو بھیجا کہ خُداوند اپنے خُدا کے گھر کی مرمت کرے۔
9وہ خلقیاہ سردار کاہن کے پاس آیا اور وہ نقدی جو خُدا کے گھر میں لائی گئی تھی جیسے دربان اور لاویوں نے منسی اور افرائیم اور اسرائیل کے سب باقی لوگوں سے اور بنیمین اور یروشلیم کے باشندوں سے لے کر جمع کیاتھا اُس کے سُپرد کی ۔
10اور اُنہوں نے اُسے اُن کارندوں کے ہاتھ میں سونپا جو خُداوندکے گھر کی نگرانی کرتے تھے اور اُن کارندوں نے جو خُداوند کے گھر میں کام کرتے تھے اُسے اُس گھر کی مرمت اور درست کرنے میں لگایا۔
11یعنی اُسے بڑھئیوں اور مماروں کو دیا کہ گھڑے ہوئے پتھر اور جوڑوں کے لیئے لکڑی خریدیں اور اُن گھروں کے لیے جن کو یہوداہ کے بادشاہوں نے اُجاڑ دیا تھا شہتر بنائے ۔
12اور وہ مرد دیانت سے کام کرتے تھے اور یحت اور عبدیاہ لاوی جو بنی عُمری میں سے تھے اُن کی نگرانی کرتے تھے اور بنی قہات ں سے زکریاہ اور مُسلام کراتے تھے اور لاویوں میں سے وہ لوگ تھے جو باجوں ماہر تھے ۔
13اور وہ بار برداروں کے بھی دروغہ تھے اور سب قسم قسم کے کام کنے والوں سے کام کراتے تھے اور مُنشی اور مُہتمم اور دربان لاویوں میں سے تھے۔
14اور جب وہ اُس نقدی کو جو خُداوندکے گھر میں لائی گئی تھے نکال رہے تھے تو خلقیاہ کاہن کو خُداوند کی توریت کی کتاب جو موسیٰ کی معرفت دی گئی تھی ملی۔
15تب خلقیاہ نے سافن مُنشی سے کہا کہ میں نے خُداوند کے گھر میں توریت کی کتاب پائی ہے اور خلقیاہ نے وہ کتاب سافن کو دی ۔
16اور سافن وہ کتاب بادشاہ کے پاس لے گیا اور پھر اُس نے بادشاہ کو یہ بتایا کہ سب کُچھ جو تُو نے اپنے نوکروں کے ��پُر د کیا تھا اُسے وہ کر رہے ہیں۔
17اور وہ نقدی جو خُداوند کے گھر میں موجود تھی اُنہوں نے لے کر ظروں اور کارندوں کے ہاتھ میں سونپی ہے ۔
18پھر سافن مُنشی نے بادشاہ سے کہا کہ خلقیاہ کاہن نے مُجھے یہ کتاب دی ہے اور سافن نے اُس میں سے بادشاہ کے حضور پڑھا۔
19اور ایسا ہوا کہ جب بادشاہ نے توریت کی باتیں سُنی تو اپنے کپڑے پھاڑے۔
20ر بادشاہ نے خلقیاہ اور اخی قام سافن اور عبدون بن میکاہ او سافن مُنشی اور بادشاہ اور بادشاہ کے نوکر عسایاہ کو یہ حُکم دیا۔
21کہ جاوؤ اور میری طرف سے اور اُن لوگوں کی طرف سے جو اسرائیل اور یہوداہ میں باقی رہ گئے ہیں اس کتاب کی باتوں کے حق میں جو مل ہے داوند سے پوچھو کیونکہ خُداوند قہر جو ہم پر نازل ہوا بڑا ہے ا س لیئے کہ ہمارے باپ دادا نے خُداون دکے کلام کو نہیں مانا ہے کہ سب کُچھ جو اس کتاب میں لکھا ہے اُس کے مُطابق کرتے ۔
22تب خلقیاہ اور جن کو بادشاہ نے حُکم کیا تھا خلدہ نبیہ کے پاس جو توشہ خانہ ے داروغہ سلوم بن توقہت بن خسرہ کی بیوی تھی گئے۔وہ یروشلیم میں مشنہ نامی محلہ میں رہتی تھی۔سو اُنہوں نے اُس سے وہ باتیں کہیں۔
23سو اُس نے اُن سے کہا کہ خُداوند اسرائیل کا خُدا یوں فرماتا ہے کہ تُم اس شخص سے جس نے تُم کو میرے پاس بھیجا ہے کہو کہ۔
24خُداوند یوں فرماتا ہے دیکھ میں اس جگہ پر اور اس کے باشندوں پر آفت لاؤں گایعنی سب لعنتیں جو اُس کتاب میں لکھی ہیں جو اُنہوں نے شاہِ یہوداہ کے آگے پڑھی ہے۔
25کیونکہ اُنہوں نے مُجھے ترک کیا اور غیرمعبودوں کے آگے بخور جلایا اور ہاتھوں کے سب کاموں سے مُجھے غصہ دلایا سو میرا قہر اُس مقام پر نازل ہوا ہے اور دھیما نہ ہوگا۔
26رہا شاہِ یہوداہ جس نے تُم کوخُداوند سے دریافت کرنے کو بھیجا ہے سو تُم اُس سے یوں کہنا کہ خُداوند اسرائیل کا خُدا یوں فرماتا ہے کہ اُن باتوں کے بارے میں جو تُم نے سُنی ہیں ۔
27چونکہ تیرا دل موم ہوگا اور تُو نے خُداوند کے حضور عاجزی کی جب تُونے اُس کی وہ باتیں سُنیں اور اُس نے اس مقام اور اس کے باشندوں کے خلاف کہی ہیں اور اپنے کو میرے حضور خاکسار بنایا اور اپنے کپڑے پھاڑ کر میرے آگے رویا اس لیئے میں نے بھی تیری سُن لی ہے۔
28دیکھ میں تُجھے تیرے باپ دادا کے ساتھ ملاؤں گا اور تُو اپنی گور میں سلامتی سے پُہنچایا جائے گا اور ساری آفت کو جو میں اس مقام اور اس باشندوں پر لاؤں گا تیری آنکھیں نہیں دیکھیں گی سو اُنہوں نے یہ جواب بادشاہ کو پُہنچا دیا۔
29تب بادشاہ نے یہوداہ اور یروشلیم کے سب بزرگوں کو بُلوا کر اکٹھا کیا ۔
30اور بادشاہ اور سب اہلِ یہوداہ اور یروشلیم کے باشندے کاہن اور لاوی اور سب لوگ کیا چھوٹے کیا بڑے خُداوند کے گھر کو گئیور اُس نے جو عہد کی کتاب خُداوند کے گھر میں ملی تھی اُس کی سب باتیں اُن کو پڑھ سُنائیں ۔
31اور بادشاہ اپنی جگہ کھڑا ہوا اور خُداوند کے آگے عہد کیا کہ وہ خُداوندکی پیروی کر گا اور اُس کے حُکموں اور اُس کے شہادتوں اور آئین کو اپنے سار ے دل اور اپنی ساری جان سے مانے گا تا کہ اُس عہد کی اُن باتوں کو جو اُس کتاب میں لکھی تھی پُورا کرے۔
32س نے اُن سب کو جو یروشلیم اور بنیمین میں موجود تھے اُس عہد میں شریک کیا اور یروشلیم کے باشندوں نے خُدااپنے دادا کے خُدا کے عہد کے مُطابق عمل کیا۔
33ور یوسیاہ نے بنی اسرائیل کے سب علاقوں میں سے سب مکرُوہات کو دفع کیا اور جتنے اسرائیل میں ملے اُن سبھوں سے عبادت یعنی خُداوند اُن کے خُدا کی عبادت کرائی اور وہ اُس کے جیتے جی خُداوند اپنے باپ دادا کے خُدا کی پیروی سے نہ ہٹے۔