Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
18 verses
1اور بیس برس کے آخر میں جن میں سلیمان نے خُداوند کا گھر اور اپنا ھر بنایا تھا یوں ہوا کہ۔
2سلیمان نے اُن شہروں کو جو حُورام نے سلیمان کو دئے تھے پھر تعمیر کیا اور بنی اسرائیل کو وہاں بسایا۔
3اور سلیمان حمات ضوباہ کو جاکر اُس پر غالب ہوا۔
4اور اُس نے بیابان میں تدمور کو بنایا اور خزانہ ککے سب شہروں کو بھی جو اُس نے حمات میں بنائے تھے ۔
5اور اُس نے اُوپر کے بیت حورون ر نیچے کے بیت حورون کو بنایا جو دیواروں اور پھاٹکوں اور اڑبنگوں سے مضبوط کیے ہوئے شہر تھے ۔
6اور بعلت اور خزانہ کے سب شہر جو سلیمان کے تھے اور رتھوں کے سب شہر اور سواردوں کے شہر اور جو کُچھ سُلیمان چاہتا تھا کہ یروشلیم اور لُبنان اور اپنی مملکت کی ساری سر زمین میں بنائے وہ سب بنایا۔
7اور وہ سب لوگ جو حِتیوں اور اموریوں اور فرزیوں اور حویوں اور یبوسیوں میں سے باقی رہ گئے تھے ور اسرائیلی نہ تھے۔
8اُن ہی کی اولاد جو اُن کے بعد مُلک میں باقی رہ گئی تھی جسے بنی اسرائیل نے نابود نہیں کیا اُسی میں سے سلیمان نے بیگاری مُقرر کیا جیسا آج کے دن ہے۔
9پر سلیمان نے اپنے کام کے لیئے بنی اسرائیل میں سے کسی کو غُلام نہ بنایا بلکہ وہ جنگی مرد اور اُس کے لشکروں کے سردار اور اُس کے رتھوں اور سواروں پر حُکمران تھے ۔
10اور سلیمان بادشاہ کے خاص منصبدار جو لوگو ں پر حکومت کرتے تھے دو سو پچا تھے۔
11اور سلیمان فرعون کی بیٹی کو داؤد کے شہر سے اُس گھر میں جو اُس کے لیئے بنایا تھا لے آیا کیونکہ اُس نے کہا کہ میری بیوی اسرائیل کے بادشاہ داؤد کے گھر میں نہیں رہیگی کیونکہ وہ مقام مُقدس ہیں جن میں خُداوند کا صندوق آگیا ہے ۔
12تب سُلیمان خُداوند کے لیئے خُداوند کے اُس مذبح پر جس کو اُس نے اُسارے کے سامنے بنایا تھا سوختنی قربانیاں چڑھانے لگا۔
13وہ ہر روز کے فرض کے مُطابق جیسا موسیٰ نے حُکم دیا تھا سبتوں اور نئے چاندوں اور سال میں تین بار مُقررہ عیدوں یعنی فِطیری روٹی کی عید اور ہفتوں کی عید اور خیموں کی عید پر قربانی کرتا تھا۔
14اور اُس نے اپنے با پ داؤد کے حُکم کے مُوافق کاہنوں کے فریقوں کو ہر روز کے فرض کے مُطابق اُن کے کام پر اور لاویوں کو اُن کی خدمت پر مُقرر کیا تاکہ وہ کاہنوں کے رُو برُو حمد اور خدمت کریں اور دربانوں کو بھی اُن کے فریقوں کے مُطابق ہر پھاٹک پر مُقرر کیا کیونکہ مردِ خُدا داؤد نے ایسا ہی حُکم دیاتھا۔
15اور وہ بادشاہ کے حُکم سے جو اُس نے کاہنوں اور لاویوں کو کسی بات کی نسبت یا خزانوں کے حق میں دیا تھا باہر نہ آئے۔
16اور سلیمان کا سارا کام خُداوند کے گھر کی بنیاد ڈالنے کے دن سے اُس کے تیار ہونے تک تمام ہوا اور خُداوند کا پُورا بن گیا۔
17تب سلیمان عصیون جابر اور ایلوت کو گیا جو مُلک ادوم میں سمُندر کے کنارے ہیں۔
18اور حُورام نے اپنے نوکروں کے ہاتھ سے جہازوں اور ملاحوں کو جو سمُندر سے واقف تھے اُس کے پاس بھیجا اور وہ سلیمان کے ملازموں کے ساتھ اوفیر میں آئے اور وہاں سے ساڑھے چارسَو قنطار سونا لے کر سلیمان بادشا�� کے پاس لائے۔