Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
17 verses
1مَیں نے اپنے دِل میں یہ قصد کِیا تھا کہ پھِر تُمہارے پاس غمگِین ہو کر نہ آؤں۔
2کِیُونکہ اگر مَیں تُم کو غمگِین کرُوں تو مُجھے کَون خُوش کرے گا۔ سِوا اُس کے جو میرے سبب سے غمگِین ہُؤا؟
3اور مَیں نے تُم کو وُہی بات لِکھی تھی تاکہ اَیسا نہ ہو کہ مُجھے آ کر جِن سے خُوش ہونا چاہئے تھا مَیں اُن کے سبب سے غمگِین ہُوں کِیُونکہ مُجھے تُم سب پر اِس بات کا بھروسا ہے کہ جو میری خُوشی ہے وُہی تُم سب کی ہے۔
4کِیُونکہ مَیں نے بڑی مُصِیبت اور دِلگیری کی حالت میں بہُت سے آنسُو بہا بہا کر تُم کو لِکھا تھا لیکِن اِس واسطے نہِیں کہ تُم کو غم ہو بلکہ اِس واسطے کہ تُم اُس بڑی محبّت کو معلُوم کرو جو مُجھے تُم سے ہے۔
5اور اگر کوئی شَخص غم کا باعِث ہُؤا ہے تو میرے ہی غم کا نہِیں بلکہ (تاکہ اُس پر زِیادہ سختی نہ کرُوں) کِسی قدر تُم سب کے غم کا باعِث ہُؤا۔
6یہی سزا جو اُس نے اکثروں کی طرف سے پائی اَیسے شَخص کے واسطے کافی ہے۔
7پَس برعکس اِس کے یہی بہُتر ہے کہ اُس کا قُصُور مُعاف کرو اور تسلّی دو تاکہ وہ غم کی کثرت سے تباہ نہ ہو۔
8اِس لِئے مَیں تُم سے اِلتماس کرتا ہُوں کہ اُس کے بارے میں محبّت کا فتویٰ دو۔
9کِیُونکہ مَیں نے اِس واسطے بھی لِکھا تھا کہ تُمہیں آزما لُوں کہ سب باتوں میں فرمانبردار ہو یا نہِیں۔
10جِسے تُم کُچھ مُعاف کرتے ہو اُسے مَیں بھی مُعاف کرتا ہُوں کِیُونکہ جو کُچھ مَیں نے مُعاف کِیا اگر کِیا تو مسِیح کا قائِم مقام ہوکر تُمہاری خاطِر مُعاف کِیا۔
11تاکہ شَیطان کا ہم پر داؤ نہ چلے کِیُونکہ ہم اُس کے حِیلوں سے ناواقِف نہِیں۔
12اور جب مَیں مسِیح کی خُوشخَبری دینے کو تروآس میں آیا اور خُداوند میں میرے لِئے دروازہ کھُل گیا۔
13تو میری رُوح کو آرام نہ مِلا اِس لِئے کہ مَیں نے اپنے بھائِی طِطُس کو نہ پایا۔ پَس اُن سے رُخصت ہوکر مکِدُنیہ کو چلا گیا۔
14مگر خُدا کا شُکر ہے جو مسِیح میں ہم کو ہمیشہ اسِیروں کی طرح گشت کراتا ہے اور اپنے عِلم کی خُوشبُو ہمارے وسِیلہ سے ہر جگہ پھِیلاتا ہے۔
15کِیُونکہ ہم خُدا کے نزدِیک نِجات پانے والوں اور ہلاک ہونے والوں دونوں کے لِئے مسِیح کی خُوشبُو ہیں۔
16بعض کے واسطے تو مرنے کے لِئے مَوت کی بُو اور بعض کے واسطے جِینے کے لِئے زِندگی کی بُو ہیں اور کَون اِن باتوں کے لائِق ہے؟
17کِیُونکہ ہم اُن بہُت لوگوں کی مانِند نہِیں جو خُدا کے کلام میں آمیزِش کرتے ہیں بلکہ دِل کی صفائی سے اور خُدا کی طرف سے خُدا کو حاضِر جان کر مسِیح میں بولتے ہیں۔