Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
13 verses
1مُجھ بُزُرگ کی طرف سے اُس برگُزِیدہ بی بی اور اُس کے فرزندوں کے نام جِن سے مَیں اُس سَچّائی کے سبب سے سَچّی محبّت رکھتا ہُوں جو ہم میں قائِم رہتی ہے اور ابد تک ہمارے ساتھ رہے گی۔
2اور صِرف مَیں ہی نہِیں بلکہ وہ سب بھی محبّت رکھتے ہیں جو حق سے واقِف ہیں۔
3خُدا باپ اور باپ کے بَیٹے یِسُوع مسِیح کی طرف سے فضل اور رحم اور اِطمینان، سَچّائی اور محبّت سمیت، ہمارے شامِلِ حال رہیں گے۔
4مَیں بہُت خُوش ہُؤا کہ مَیں نے تیرے بعض لڑکوں کو اُس حُکم کے مُطابِق جو ہمیں باپ کی طرف سے مِلا تھا حقیقت میں چلتے ہُوئے پایا۔
5اب اَے بی بی! مَیں تُجھے کوئی نیا حُکم نہِیں بلکہ وُہی جو شُرُوع سے ہمارے پاس ہے لِکھتا اور تُجھ سے مِنّت کر کے کہتا ہُوں کہ آؤ ہم ایک دُوسرے سے محبّت رکھّیں۔
6اور محبّت یہ ہے کہ ہم اُس کے حُکموں پر چلیں، یہ وُہی حُکم ہے جو تُم نے شُرُوع سے سُنا ہے کہ تُمہیں اِس پر چلنا چاہئے۔
7کِیُونکہ بہُت سے اَیسے گُمراہ کرنے والے دُنیا میں نِکل کھڑے ہُوئے ہیں جو یِسُوع مسِیح کے مُجّسم ہوکر آنے کا اِقرار نہِیں کرتے، گُمراہ کرنے والا اور مُخالِفِ مسِیح یہی ہے۔
8اپنی بابت خَبردار ہو تاکہ جو محنت ہم نے کی ہے وہ تُمہارے سبب سے ضائِع نہ ہو جائے بلکہ تُم کو پُورا اجر مِلے۔
9جو کوئی آگے بڑھ جاتا ہے اور مسِیح کی تعلِیم پر قائِم نہِیں رہتا اُس کے پاس خُدا نہِیں، جو اُس تعلِیم پر قائِم رہتا ہے اُس کے پاس باپ بھی ہے اور بَیٹا بھی۔
10اگر کوئی تُمہارے پاس آئے اور یہ تعلِیم نہ دے تو نہ اُسے گھر میں آنے دو اور نہ سَلام کرو۔
11کِیُونکہ جو کوئی اَیسے شَخص کو سَلام کرتا ہے وہ اُس کے بُرے کاموں میں شِریک ہوتا ہے۔
12مُجھے بہُت سی باتیں تُم کو لِکھنا ہے مگر کاغذ اور سیاہی سے لِکھنا نہِیں چاہتا بلکہ تُمہارے پاس آنے اور رُوبرُو بات چِیت کرنے کی اُمِید رکھتا ہُوں تاکہ تُمہاری خُوشی کامِل ہو۔
13تیری برگُزِدہ بہن کے لڑکے تُجھے سَلام کہتے ہیں۔