Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
15 verses
1تقُوع کے چرواہوں میں سے عامُوس کا کلام جو اُس پر شاہ یہُوداہ عز یاہ اور شاہ اسرائیل یُربعام بن یُوآس کے ایّام میں اسرائیل کی بابت بُھونچال سے دو سال پہلے رویا میں نازل ہُوا۔
2اُس نے کہا کہ خُداوند صیون سے نعرہ مارے گااور یروشیلم سے آواز بُلند کرے گااور چرواہوں کی چراگاہیں ماتم کریں گی اور کرمل کی چوٹی سُوکھ جائے گی۔
3خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دمشق کے تین بلکہ ار گُناہوں کے سبب سے میں اُس کو بے سزا نہ چھوڑوں گا کیونکہ اُنہوں نے جلعاد کوکھلیہان میں داو نے کے آہنی اوزار سے روندہ ڈالا ہے۔
4اور میں حزائیل کے گھرانے میں آگ بُھیجوں گا جو بن ہدد کے قصروں کو کھا جائے گی۔
5اور میں دمشق کا اڑبنگا توڑوں گا اور وادی آون کے باشندے اور بیت عدن کے فرما نروا کو کاٹ ڈالوں گا اور ارام کے لوگ اسیر ہو کر قبر کو جائیں گے خُداوند فرماتا ہے۔
6خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ عُزہ کے تین بلکہ چار گُناہوں کے سبب سے میں اس کو بے سزا نہ چھوڑوں گا کیونکہ وہ سب لوگوں کو اسیر کر کے لے گئے تا کہ اُن کو اُدوم کے حوالہ کریں۔
7پس میں غزہ کی شہر پناہ پر آگ بھُیجوں گا جو اُس کے قصروں کو کھا جائے گی۔
8اور اشدود کے باشندوں اور اسقلون کے فرمانروا کو کاٹ ڈالوں گا اور عقرون پر ہاتھ چلاوں گا اور فلستیوں کے باقی لوگ نیست ہو جائیں گے خُداوند فرماتا ہے۔
9خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ صُور کے تین بلکہ چار گُناہوں کے سبب سے میں اُس کو بے سزا نہ چھوڑوں گا کیونکہ اُنہوں نے سب لوگوں کو اُدوم کے حوالہ کیا اور برادرانہ عہد کو یاد نہ کیا۔
10">پس میں صور کی شہر پناہ پر آگ بھُیجوں گا جو اُس کے قصروں کو کھا جائے گی۔
11خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ اُدوم کے تین بلکہ چار گُناہوں کے سبب میں اُس کو بے سزا نہ چھوڑوں گا کیونکہ اُس نے تلوار لے کر اپنے بھائی کو رگیدا اور رحمدلی کو ترک کر دیا اور اُس کا قہر ہمیشہ پھاڑتا رہا اور اُس کا غضب موقوف نہ ہوُا۔
12پس میں تیمان پر آگ بھیُجوں گا اور وہ بصراہ کے قصروں کو کھا جائے گا۔
13خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ نبی عُمون کے تین بلکہ چار گُناہوں کے سبب سے میں اُس کو بے سزا نہ چھوڑوں گا کیونکہ اُنہوں نے اپنی حدُد کو بڑھانے کے لے جلعادکی بار دار عورتوں کے پیٹ چاک کیے۔
14پس میں ربّہ کی شہر پناہ پر آگ بھڑکاوں گا جو اُس کے قصروں کو لڑائی کے دن للکار اور آندھی کے دن گردباد کے ساتھ کھا جائے گی۔
15اور اُن کا بادشاہ بلکہ وہ اپنے اُمرا کے ساتھ اسیر ہو کر جائے گا خُداوند یُوں فرماتا ہے۔