Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
21 verses
1اُن ایّام میں اور اُسی وقت جب میں یہُوداہ اوریروشیلم کے اسیروں کو واپس لاؤںگا۔
2تو سب قوموں کو جمع کُروں گا اور اُن کو یہُو سفط کی وادی میں اُتارلاؤں گا اور وہاں اُن پر اپنی قوم اور میراث اسرائیل کےلئے جن کو اُہیوں نے قوموں کے درمیان پراگندہ کیااور میرے مُلک کو بانٹ لیا حُجت ثابت کُروں گا۔
3ہاں اُنہوں نے میرے لوگوں پر قرعہ ڈالااور ایک کسبی کے بدلے ایک لڑکا دیا اور مے کے لے ایک لڑکی بیچی تاکہ میخواری کریں۔
4پس اے صُور و صید اور فلستین کے تمام علاقو میرے لے تمہاری کیا حقیقت ہے؟ کیا تم مُجھ کو بدکہ دو گے؟ اور اگر دو گے تو میں وہیں فورا تمہارا بدلہ تمہارے سر پر پھینک دُوں گا۔
5چونکہ تُم نے میرا سونا چاندی لے لیا ہے اور میری لطیف و نفیس چیزیں اپنے مندروں میں لے گئے ہو۔
6اور تم نے یہُوداہ اور یروشیلم کی اولاد کو یُونانیوں کے ہاتھ بیچا ہے تا کہ اُن کو اُن کی حدُود سے دُور کرو۔
7اس لے میں اُن کو اُس جگہ سے جہاں تم نے بیچا ہے برا نگخیتہ کُروں گا اور تمہارا بدلہ تمہارے سر پر لاوں گا۔
8اور تمہارے بیٹے بیٹیوں کو بنی یہُوداہ کے ہاتھ بیچوں گا اور وہ اُن کو اہل سبا کے ہاتھ جو دُور کے مُلک میں رہتے ہیں بیچیں گے کیونکہ یہ خُداوند کا فرمان ہے۔
9قوموں کے درمیان اس بات کی مُنادی کرو۔لڑائی کی تیاری کرو۔بُہادُروں کو برا نگخیتہ کرو۔جنگی جوان حاضر ہوں۔ وہ چڑائی کریں۔
10اپنے ہل کی پھالوں کو پیٹ کر تلواریں بناؤاور ہنسووں کو پیٹ کر بھالے۔ کمزور کہے کہ میں زور آور ہُوں۔
11اے اردگرد کی سب قومو جلد آ کر جمع ہو جاؤاے خُداوند اپنے بہادُروں کو وہاں بھیج دے۔
12قومیں برا نگخیتہ ہوں اور یُہوسفط کی وادی میں آئیں کیونکہ میں وہاں بیٹھ کر اردگرد کی سب قوموں کی عدالت کُروں گا۔
13ہنسوا لگاو کیونکہ کھیت پک گیا ہے۔آؤروندو کیونکہ حوض لبا لب اور کو لُھولبریز ہیں کیونکہ اُن کی شرارت عظیم ہے۔
14گروہ پر گروہ انفصال کی وادی میں ہے کیونکہ خُداوند کا دن انفصال کی وادی میں آپُہنچا۔
15سورج اور چاند تاریک ہو جائیں گےاور ستاروں کا چمکنا بند ہو جائے گا۔
16کیونکہ خُداوند صیون سے نعرہ مارے گا اور یروشیلم سے آواز بُلند کرے گااور آسمان و زمین کانپیں گےلیکن خُداوند اپنے لوگوں کی پناہ گاہ اوربنی اسرائیل کا قلعہ ہے۔
17پس تم جانو گے میں خُداوند تمہارا خُدا ہُوں جو صیون میں اپنے کوہ مُقدس پر رہتا ہُوں تب یروشیلم بھی مُقدس ہو گااور پھر اُس میں کسی اجنبی کا گُزر نہ ہوگا۔
18اور اُس روز پہاڑوں پر سے نئی مے ٹپکے گےاور ٹیلوں پر سے دُودھ بہے گا اور یہُوداہ کی سب ندیوں میں پانی جاری ہوگااور خُدواند کے گھر سے ایک چشمہ پُھوٹ نکلے گااور وادی شطیم کو سیراب کرئے گا۔
19مصر ویرانہ ہوگا اور اُدوم سُنسان بیابان کیونکہ اُنہوں نے بنی یہُوداہ پر ظُلم کیااور اُن کے مُلک میں بے گُناہوں کا خُون بہایا۔
20لیکن یہُوداہ ہمیشہ آباد اور یروشیلم پُشت در پُشت قائم رہے گا۔
21کیونکہ میں اُن کا خُون پاک قراردُوں گاجو میں نے اب تک پاک قرار نہ دیا تھا کیونکہ خُداوند صیون میں سکونت پذیرہے۔+