Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
28 verses
1تُم خداوند اپنے خدا کے فرزند ہو ۔ تُم مُردوں کے سبب سے اپنے آپ کو زخمی نہ کرنا اور نہ اپنے ابرو کے بال منڈوانا ۔
2کیونکہ تُو خداوند اپنے خدا کی مُقدس قوم ہے اور خداوند نے تجھ کو روی زمین کی اور سب قوموں میں سے چُن لیا ہے تاکہ تُو اُسکی خاص قوم ٹھہرے ۔
3تو کسی گھنونی چیز کو مت کھانا
4جن چوپایوں کو تُم کھا سکتے ہو وہ یہ ہیں یعنی گا۴ے بیل اور بھیڑ بکری۔
5اور ہرن اور چکارا اور چھوٹا ہرن اور بُز کوہی اور سابرادر نیل گائے اور جنگلی بھیڑ ۔
6اور چوپایوں میں سے جس جس کے پاوں الگ اور چرے ہوئے ہیں اور وہ جگالی بھی کرتا ہو تُم اُسے کھا سکتے ہو ۔
7لیکن اُن میں سے جو جگالی کرتے ہیں یا اُنکے پاوں چرے ہوئے ہیں تُم اُنکو یعنی اونٹ اور خرگوش اور سافان کو نہ کھانا کیونکہ یہ جُگالی کرتے ہیں لیکن اِنکے پاوں چرے ہوئے نہیں ہیں سو یہ تمہارے لیے ناپاک ہیں ۔
8اور سوار تمہارے لیے اِس سبب سے ناپاک ہے کہ اُسکے پاوں تو چِرے ہوئے ہیں پر و ہ جگالی نہیں کرتا ۔ تُم نہ تو اُنکا گوشت کھانا اور نہ اُنکی لاش کو ہاتھ لگانا ۔
9آبی جانوروں میں سے تُم اُن ہی کو کھانا جنکے پر اور چھلکے ہوں ۔
10لیکن جس کے پر اور چھلکے نہ ہوں تُم اُسے مت کھانا ۔ وہ تمہارے لیے ناپاک ہے ۔
11پاک پرندوں میں سے تُم جسے چاہو کھا سکتے ہو ۔
12لیکن اِن میں سے تُم کسی کو نہ کھانا یعنی عقاب اور استخوان خوار اور بحری عقاب ۔ اور چیل اور باز اور گدھ اور اُنکی اقسام ۔
13ہر قسم کا کوا۔
14اور شُتر مرغ اور چغد اور کوکل اور قسم قسم کے شاہین ۔
16اور بُوم اور اُلو اور قاز۔
17اور حواصل اور خم اور ہڑگیلا ۔
18اور لقلق اور ہر قسم کا بگلا اور ہُد ہد اور چمگادڑ۔
19اور سب پردار رینگنے والے جاندار تمہارے لیے ناپاک ہیں ۔ وہ کھائے نہ جائیں ۔
20اور پاک پرندوں میں سے تُم جسے چاہو کھاو۔
21جو جانور آپ ہی مر جائے تُم اُسے کھانا ۔ تُو اُسے کسی پردیسی کو جو تیرے پھاٹکوں کے اندر ہو کھانے کو دے سکتا ہے یا اُسے کسی اجنبی آدمی کے ہاتھ بیچ سکتا ہے کیونکہ تُو خداوند اپنے خدا کی مُقدس قوم ہے ۔ تُو حلوان کو اُسی کی ماں کے دودھ میں نہ اُبالنا ۔
22تُو اپنے غلہ میں سے جو سا ل بسال تیرے کھتیوں میں پیدا ہو دہ یکی دینا ۔
23اور تُو خداوند اپنے خدا کے حضور اُسی مقام میں جسے وہ اپنے نام کے مسکن کے لیے چُنے اپنے غلہ اور مَے اور تیل کی دہ یکی کو اور اپنے گائے بیل اور بھیڑ بکریوں کے پہلوٹھوں کو کھانا تاکہ تُو ہمیشہ خداوند اپنے خدا کا خوف ماننا سیکھے ۔
24اور اگر وہ جگہ جسکو خداوند تیرا خدا اپنے نام کو وہاں قائم کرنے کے لیے چُنے تیرے گھر سے بہت دور ہو اور راستہ بھی اِس قدر لمبا ہو کہ تُو اپنی دہ یکی کو اُس حال میں جب خداوند تیرا خدا تُجھ کو برکت بخشے وہا ں تک نہ لیجا سکے ۔
25تو تُو اُسے بیچ کر روپے کو باندھ ہاتھ میں لیے وئے اُس جگہ چلے جانا جسے خداوند تیرا خدا چُنے ۔
26اور اِس روپے سے جو کچھ تیرا جی چاہے خواہ گائے بیل یا بھیڑ بکری یا مَے یا شراب مول لیکر اُسے اپنے گھرانے سمیت وہاں خداوند اپنے خدا کے حضور کھانا اور خوشی منانا ۔
27اور لاوی کو جو تیرے پھاٹکوں کے اندر ہے چھوڑ نہ دینا کیونکہ اُسکا تیرے ساتھ کوئی حصہ یا میراث نہیں ہے ۔
28تین تین بر س کے بعد تُو تیسرے برس کے مال کی ساری دہ یکی نکالکر اُسے اپنے پھاٹکوں کے اندر اکٹھا کرنا ۔
29تب لاوی جسکا تیرے ساتھ کوئٰ حصہ یا میراث نہیں اور پردیسی اور یتیم اور بیوہ عورتیں جو تیرے پھاٹکوں کے اندر ہوں آئیں اور کھا کر سیر ہوں تاکہ خداوند تیا خدا تیرے سب کاموں میں جنکو تُو ہاتھ لگائے تُجھ کو برکت بخشے ۔