Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
18 verses
1اگر تیرے درمیان کوئی نبی یا خواب دیکھنے والا ظاہر ہو اور تجھ کو کسی نشان یا جیب بات کی خبر دے ۔
2اور وہ نشان یا عجیب بات جسکی اُس نے تجھ کو خبر دی وقوع میں آئے اور وہ تجھ سے کہے کہ آ ہم اور معبودوں کی جن سے تُو واقف نہیں پیروی کر کے اُنکی پوجا کرےں ۔
3تو تُو ہر گز اُس نبی یا خواب دیکھنے والے کی بات کو نہ سُننا کیونکہ خداوند تمہارا خدا تمکو آزمائے گا تاکہ جان لے کہ تُم خداوند اپنے خدا سے اپنے سارے دل اور اپنی ساری جان سے محبت رکھتے ہو یا نہیں ۔
4تُم خداوند اپنے خدا کی پیروی کرنا اور اُسکا خوف ماننا اور اُسکے حکموں پر چلنا اور اُسکی بات سُننا ۔ تُم اُسی کی بندگی کرنا اور اُسی سے لپٹے رہنا۔
5وہ نبی یا خواب دیکھنے والا قتل کیا جا ئے کیونکہ اُس نے تُم کو خداوند تمہارے خدا سے ( جس نے تُم کو ملک مصر سے نکالا اور تُجھ کو غلامی کے گھر سے رہائی بخشی ) بغاوت کرنے کی ترغیب دی تاکہ تُجھ کو اُس راہ سے جس پر خداوند تیرے خدا نے تجھ کو چلنے کا حکم دیا ہے بہکائے ۔ یوں تُو اپنے بیچ میں سے ایسی بدی کو دور کر دینا ۔
6اگر تیرا بھائی یا تیری ماں کا بیٹا یا تیرا بیٹا یا بیٹی یا تیری ہم آغوش بیوی یا تیرا دوست جسکو تُو اپنی جان کے برابر عزیز رکھتا ہے تجھ کو چپکے چپکے پھُسلا کر کہے کہ چلو ہم اور دیوتاوں کی پوجا کریں جن سے تُو اور تیرے باپ دادا واقف بھی نہیں ۔
7یعنی اُن لوگوں کے دیوتا جو تمہارے گردا گرد تیرے نزدیک رہتے ہیں یا تجھ س دور زمین کے اِس سرے سے اُس سِرے تک بسے ہوئے ہیں ۔
8تو تُو اِس پر اُس کے ساتھ رضا مند نہ ہونا اور نہ اُسکی بات سُننا ۔ تُو اُس پر ترس بھی نہ کھانا اور نہ اُسکی رعایت کرنا اور نہ اُسے چھپانا ۔
9بلکہ تُو اُسکو ضرور قتل کرنا اور اُسکو قتل کرتے وقت پہلے تیرا ہاتھ اُس پر پڑے ۔ اُسکے بعد سب قوم کا ہاتھ ۔
10اور تُو اُسے سنگسار کرنا تاکہ وہ مر جائے کیونکہ اُس نے تُجھ کو خداوند تیرے خدا سے جو تُجھ کو ملکِ مصر یعنی غلامی کے گھر سے نکال لایا برگشتہ کرنا چاہا ۔
11تب سب اسرائیل سُنکر ڈریں گے اور تیرے درمیان پھر ایسی شرارت نہیں کریں گے ۔
12اور جو شہر خداوند تیرے خدا نے تُجھ کو رہنے کو دیے ہیں اگر اُن میں سے کسی کے بارے میں تُو یہ افواہ سُنے کہ ۔
13چند خبیث آدمیوں نے تیرے ہی بیچ میں سے نکلر اپنے شہر کے لوگوں کو یہ کہ کر گمراہ کر دیا ہے کہ چلو ! ہم اور معبودوں کی جن سے تُم واقف نہیں پوجا کریں ۔
14تو تُو دریافت اور خوب تفتیش کر کے پتا لگانا اور دیکھ اھر یہ سچ ہو اور قطعی یہی بات نکلے کہ ایسا مکروہ کام تیرے درمیان کِیا گیا ۔
15تو تُو اُس شہر کے باشندوں کو تلوار سے ضرور قتل کر ڈالنا اور وہاں کا سب کچھ اور چوپائے وغیرہ تلوار ہی سے نیست و نابود کر دینا ۔
16اور وہاں کی ساری لُوٹ کو چوک کے بیچ جمع کر کے اُس شہر کو اور وہاں کی لُوٹ کو تنکا تِنکا خداوند اپنے خدا کے حضور آگ سے جلا دینا اور وہ ہمیشہ کو ایک ڈھیر سا پرا رہے اور پھر کبھی بنایا نہ جائے ۔
17اور اُن مخصوص کی ہوئی چیزوں میں سے کچھ بھی تیرے ہاتھ میں نہ رہے تاکہ خداوند اپنے قہرِ شدید سے باز آئے اور جیسا اُس نے تیرے باپ دادا سے قسم کھائی ہے اُسکے مطابق تجھ پر رحم کرے اور تر س کھائے اور تُجھ کو بڑھائے ۔
18یہ تب ہی ہو گا جب تو خداوند اپنے خدا کی بات مانکر اُس کے حکموں پر جو آج میں تجھ کو دیتا ہوں چلے اور جو کچھ خداوند تیرے خدا کی نظر میں ٹھیک ہے اُسی کو کرے ۔