Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
20 verses
1سب حکموں پر جو آج کے دن میں تجھ کو دیتا ہوں تم احتیاط کر کے عمل کرنا تاکہ تُم جیتے اور بڑھتے رہو اور جس ملک کی باب نمبرت خداوند نے تمہارے باپ دادا سے قسم کھائی ہے تُم اُس میں جا کر اُس پر قبضہ کرو۔
2اور تُو اُس سارے طریق کو یاد رکھنا جس پراِن چالیس برسوں میں خداوند تیرے خدا نے تجھ کو اِس بیابان میں چلایا تاکہ وہ تجھ کو عاجز کر کے آزمائے اور تیر دل کی بات دریافت کرے کہ تُو اُسکے حکموں کو مانے گا یا نہیں ۔
3اور اُس نے تجھ کو عاجز کیا بھی اور تجھ کو بھُوکا ہونے دیا اور وہ من جسے نہ تُو نہ تیرے باپ دادا جانتے تھے تجھ کو کھلایا تاکہ تُجھ کو سکھائے کہ انسان صرف روٹی ہی سے جیتا نہیں رہتا بلکہ ہر بات سے جو خداوند کے منہ سے نکلتی ہے وہ جیتا رہتا ہے ۔
4اَن چالیس برسوں میں نہ تو تیرے تن پر تیر ے کپڑے پُرانے ہوئے اور نہ تیرے پاوں سوجے ۔
5اور تُو اپنے دل میں خیال رکھنا کہ جس طرح آدمی اپنے بیٹے کو تنبیہ کرتا ہے ویسے ہی خداوند تیرا خدا تجھ کو تنبیہ کرتا ہے ۔
6سو تُو خداوند اپنے خدا کی راہوں پر چلنے اور اُسکا خوف ماننے کے لیے اُس کے حکموں پر عمل کرنا ۔
7کیونکہ خداوند تیرا خدا تُجھ کو ایک اچھے ملک میں لیے جاتا ہے ۔ وہ پانی کی ندیوں اور ایسے چشموں اور سوتوں کا مُلک ہے جو وادیوں اور پہاڑوں سے پھوٹ کر نکلتے ہیں ۔
8وہ ایسا ملک ہے جہاں گیہوں اور جَو اور انگور اور انجیر کے درخت اور انار ہوتے ہیں ۔ وہ ایسا مُلک ہے جہاں روغن دار زیتون اور شہد بھی ہے ۔
9اُس ملک میں تجھ کو روٹی با فراط ملے گی اور تجھ کو کسی چیز کی کمی نہ ہو گی کیونکہ اُس ملک کے پتھر بھی لوہا ہیں اور وہاں کے پہاڑوں سے تُو تانبا کھو د کر نکال سکے گا ۔
10اور تُو کھائے گا اور سیر ہو گا اور اُس اچھے ملک کے لیے جسے خداوند تیرا خدا تجھ کو دیتا ہے اُسکا شُکر بچا لائے گا ۔
11سو خبردار رہنا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ تو خداوند اپنے خدا کو بھول کر اُسکے فرمانوں اور حکموں اور آئین کو جنکو آج میں تجھ کو سُناتا ہوں ماننا چھوڑ دے ۔
12ایسا نہ ہو کہ جب تو کھا کر سیر ہو اور خوشنما گھر بنا کر اُن میں رہنے لگے ۔
13اور تیرے گائے بیل کے گلے اور بھیڑ بکریاں بڑھ جائیں اور تیرے پاس چاندی اور سونا اور مال بکثرت ہو جائے ۔
14تو تیر ے دل میں غرور سمائے اور تُو خداوند اپنے خدا کو بھول جائے جو تجھ کو ملکِ مصر یعنی غلامی کے گھر سے نکال لایا ہے ۔
15اور ایسے وسیع اور ہولناک بیابان میں تیرا رہنا ہوا جہاں جلانے والے سانپ اور بچھو تھے اور جہاں کی زمین بغیر پانی کے سوکھی پڑی تھی ۔ وہاں اُس نے تیرے لیے چقمق کی چٹان سے پانی نکالا ۔
16اور تجھ کو بیابان میں وہ من کھلایا جسے تیرے باپ دادا جانتے بھی نہ تھے تاکہ تجھ کو عاجز کرے اور تیری آزمائش کر کے آخر میں تیرا بھلا کرے ۔
17اور ایسا نہ ہو کہ تُو اپنے دل میں کہنے لگے کہ میری ہی طاقت اور ہاتھ کے زور سے مجھ کو یہ دولت نصیب ہوئی ہے ۔
18بلکہ تو خداوند اپنے خدا کو یاد رکھنا کیونکہ وہی تجھ کو دولت حاصل کرنے کی قوت اِس لیے دیتا ہے کہ اپنے اُس عہد کو جسکی قسم اُس نے تیرے باپ دادا سے کھائی تھی قائم رکھے جیسا آج کے دن ظاہر ہے ۔
19اور اگر تُو کبھی خداوند اپنے خدا کو بھولے اور اَور معبودوں کا پیرو بن کر اُنکی عبادت اور پرستش کرے تو میں آج کے دن تُمکو آگاہ کئے دیتا ہوں کہ تُم ضرور ہی نیست ہو جاو گے ۔
20جن قوموں کو خداوند تمہارے سامنے ہلاک کرنے کو ہے اُن ہی کی طرح تُم بھی خداوند اپنے خدا کی بات نہ ماننے کے سبب سے ہلاک ہو جاو گے ۔