Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
14 verses
1اور تیسرے دن ایسا ہوا کہ آستر شاہانہ لباس پہنکرشاہی محل کی بارگاہ اندرونی میں شاہی محل کے سامنے کھڑی ہو گئی اور بادشاہ اپنے شاہی محل میں اپنے تخت سلطنت کے مقابل کے دروازہ پر بیٹگا تھا۔
2اور ایسا ہوا کہ جب بادشاہ نے آستر ملکہ کو بارگاہ میں کھڑی دیکھا تو وہ اسکی نظر میں مقبول ٹھہری اور بادشاہ نے وہ سنہلا عصا جو اسکے ہاتھ میں تھا آستر کی طرف بڑھایا۔سو آستر نے نزدیک جا کر عصا کی نوک کو چھوا۔
3تب بادشاہ نے اس سے کہا آستر ملکہ !تو کیا چاہتی ہے اور کس چیز کی درخواست کرتی ہے؟آدھی سلطنت تک وہ تجھے بخشی جائیگی۔
4آستر نے عرض کی اگر بادشاہ کو منظور ہو تو بادشاہ اس جشن میں جو میں نے اسے لئے تیار کیا ہے ہامان کو ساتھ لیکر آج تشریف لائے۔
5بادشاہ نے فرمایا کہ ہامان کو جلد لاؤ تاکہ آستر کے کہے کے موافق کیا جائے سو بادشاہ اور ہامان اس جشن میں آئے جسکی تیاری آستر نے کی تھی۔
6اور بادشاہ نے جشن میں مے نوشی کے وقت آستر سے پوچھا کہ تیرا کیا سوال ہے؟۔وہ منظور ہوگا۔تیری کیا درخواست ہے؟۔ آدھی سلطنت تک وہ پوری کی جائیگی۔
7آستر نے جواب دیا میرا سوال اور میری درخواست یہ ہے۔
8اگر میں بادشاہ کی نظر میں مقبول ہوں اور بادشاہ کو منظور ہو کہ میرا سوال قبول اور میری درخواست پوری کرے تو بادشاہ اور ہامان میرے جشن میں جو میں انکے لئے کرونگی۔
9اس دن ہامان شادمان اور خوش ہو کر نکلا پر جب ہامان نے بادشاہ کے پھاٹک پر مردکی کو دیکھا کہ اسکے لئے نہ کھڑا ہوا نہ ہٹا تو ہامان مردکی کے خلاف غصہ سے بھر گیا۔
10تو بھی ہامان اپنے آپ کو ضبط کے کے گھر گیا اور لوگ بھیجکر اپنے دوستوں کو اور اپنی بیوی زرش کو بلوایا۔
11اور ہامان انکے آگے اپنی شان و شوکت اور فرزندوں کی کثرت کا قصہ کہنے لگا اور کس کس طرح بادشاہ نے اسکی ترقی کی اور اسکو امرا اور بادشاہی ملازموں سے زیادہ سرفراز کیا۔
12ہامان نے یہ بھی کہا دیکھو آستر ملکہ نے سوا میرے کسی کو بادشاہ کے ساتھ اپنے جشن میں جو اس نے تیار کیا تھا آنے نہ دیا اور کل کے لئے بھی اس نے بادشاہ کے ساتھ مجھے دعوت دی ہے۔
13تو بھی جب تک مردکی کی یہودی مجھے بادشاہ کے پھاٹک پر بٹھا دکھائی دیتا ہے ان باتوں سے مجھے کچھ حاصل نہیں۔
14تب اسکی بیوی زرش اور اسکے سب دوستوں نے اس سے کہا کہ پچاس ہاتھ اونچی سولی بنائی جائے اور کل بادشاہ سے عرض کر کہ مردکی اس پر چٹھایا جائے تب خوشی خوشی بادشاہ کے ساتھ جشن میں جانا۔یہ بات ہامان کو پسند آئی اور اس نے ایک سولی بنوائی۔