Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
17 verses
1جب مردکی کو وہ سب جو کیا گیا تھا معلوم ہوا تو مردکی نے اپنے کپڑے پھاڑے اور ٹاٹ پہنے اور سرپر راکھ ڈالکر شہر کے بیچ میں چلا گیا اور بلند اور پردرد آواز سے چلانے لگا۔
2اور وہ بادشاہ کے پھاٹک کے سامنے بھی آیا کیونکہ ٹاٹ پہنے کوئی بادشاہ کے پھاٹک کے اندر جانے نہ پاتا تھا۔
3اور ہر صوبہ میں جہاں کہیں بادشاہ کا حکم اور فرمان پہنچا یہودیوں کے درمیان بڑا ماتم اور روزہ اور گریہ زاری اور نوحہ شروع ہو گیا اور بہتیرے ٹاٹ پہنے راکھ میں پڑگئے۔
4اور آستر کی سہیلیوں اور اسکے خواجہ سراؤں نے آکر اسے خبردی۔ تب ملکہ بہت غمگین ہوئی اور اس نے کپڑے بھیجے کہ مردکی کو پہنائیں اور ٹاٹ اس پر سے اتارلیں پر اس نے انکو نہ لیا۔
5تب آستر نے بادشاہ کے خواجہ سراؤں میں سے ہتاک کو جسے اس نے آستر کے پاس حاضر رہنے کو مقرر کیا تھا بلوایا اور اسے تاکید کی مردکی کے پاس جاکر دریافت کرے کہ یہ کیا بات ہے اور کس سبب سے ہے۔
6سوہتاک نکلکر شہر کے چوک میں جو بادشاہ کے پھاٹک کے سامنے تھا مردکی کے پاس گیا۔
7تب مردکی نے اپنی پوری ستگذشت اور روپے کی وہ ٹھیک رقم اسے بتائی جسے ہامان نے یہودیوں کو ہلاک کرنے کے لئے بادشاہ کے خزانوں میں داخل کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
8اور اس فرمان کی تحریر کی ایک نقل بھی جو انکو ہلاک کرنے کے لئے سوسن میں دی گئی تھی اسے دی تاکہ اسے آستر کو دکھائے اور بتائے اور اسے تاکید کرے کہ بادشاہ کے حضور جا کر اس سے محبت کرے اور اسکے حضور اپنی قوم کے لئے درخواست کرے۔
9چنانچہ ہتاک نے آکر آستر کو مردکی کی باتیں کہہ سنائیں۔
10تب آستر ہتاک سے بات کرنے لگی اور اسے مردکی کے لئے یہ پیغام دیا کہ۔
11بادشاہ کے سب ملازم اور شاہی صوبوں کے سب لوگ جانتے ہیں کہ جو کوئی مرد ہو یا عورت بے بلائے بادشاہ کی بارگاہ اندرونی میں جائے اسکے لئے بس ایک ہی قانون ہے کہ وہ مارا جائے سوا اسکے جسکے لئے بادشاہ سونے کا عصا اٹھائے تاکہ وہ جیتا رہے لیکن تیس دن ہوئے کہ میں بادشاہ کے حضور نہیں بلائی گئی۔
12انہوں نے مردکی سے آستر کی باتیں کہیں۔
13تب مردکی نے ان سے کہا کہ آستر کے پاس یہ جواب لے جائیں کہ تو اپنے دل میں یہ نہ سمجھ کہ سب یہودیوں میں سے تو بادشاہ کے محل میں بچی رہیگی۔
14کیونکہ اگر تو اس وقت خاموشی اختیار کرے تو خلاصی اور نجات یہودیوں کے لئے کسی اور جگہے آئیگی پر تو اپنے باپ کے خاندان سمیت ہلاک ہو جائیگی اور کیا جانے کہ تو ایسے ہی وقت کے لئے سلطنت کو پہنچی ہے؟۔
15تب آستر نے انکو مردکی کے پاس یہ جواب لے جانے کا حکم دیا۔
16کہ جا اور سوسن میں جتنے یہودی موجود ہیں انکو اکٹھا کر اور تم میرے لئے روزہ رکھو اور تین روز تک دن اور رات نہ کچھ کھاؤ نہ پیو۔میں بھی اور میری سہیلیاں اسی طرح سے روزہ رکھینگی اور ایسے ہی میں بادشاہ کے حضور جاؤنگی جو آئین کے خلاف ہے اور اگر میں ہلاک ہوئی تو ہلاک ہوئی۔
17چنانچہ مردکی روانہ اور آستر کے حکم کے مطابق کچھ کیا۔(ب