Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
15 verses
1ان باتوں کے بعد اخسویرس بادشاہ نے اجاجی ہمداتا کے بیٹے ہامان کو ممتاز اور سرفراز کیا اور اسکی کرسی کو سب امرا سے جو اسکے ساتھ تھے برتر کیا۔
2اور بادشاہ کے سب ملازم جو بادشاہ کے پھاٹک پر تھے ہامان کے آگے جھک کر اسکی تعظیم کرتے تھے کیونکہ بادشاہ نے اسکے بارے میں ایسا ہی حکم کیا تھا پر مردکی نہ جھکتا نہ اسکی تعظیم کرتا تھا۔
3تب بادشاہ کے ملازموں نے جو بادشاہ کے پھاٹک پر تھے مردکی سے کہا تو کیوں بادشاہ کے حکم کو توڑتا ہے؟۔
4جب وہ اس سے روز کہتے رہے اور اس نے انکی نہ مانی تو انہوں نے ہامان کو بتا دیا تا کہ دیکھیں کہ مردکی کی بات چلیگی یا نہیں کیونکہ اس نے ان سے کہہ دیا تھا کہ میں یہودی ہوں۔
5جب ہامان نے دیکھا کہ مردکی نہ جھکتا نہ میری تعظیم کرتا ہے تو ہامان غصہ سے بھر گیا۔
6لیکن فقط مردکی ہی پر ہاتھ چلانا اپنی شان سے نیچے سمجھا کیونکہ انہوں نے اسے مردکی کی قوم بتادی تھی اسلئے ہامان نے چاہا کہ مردکی کی قوم یعنی سب یہودیوں جو جو اخسویرس کی پوری مملکت میں رہتے تھے ہلاک کرے۔
7اور اخسویریں بادشاہ کی سلطنت کے بارھویں برس کے پہلے مہینے سے جو نیسان مہیہ ہے وہ روزبرروز اور ماہ بماہ بارھویں مہینے یعنی ادار کے مہینے تک ہامان کے سامنے پوری یعنی قرعہ ڈالتے رہے۔
8اور ہامان نے اخسویرس بادشاہ سے عرض کی کہ حضور کی مملکت کے سب صوبوں میں ایک قوم سب قوموں کے درمیان پراگندہ اور پھیلی ہوئی ہے اسکے دستور ہر قو سے نرالے ہیں اور وہ بادشاہ کے قوانین نہیں مانتے ہیں۔ سو انکو رہنے دینا بادشاہ کے لئے فائدہ مند نہیں۔
9اگر بادشاہ کو منظور ہو تو انکو ہلاک کرنے کا حکم لکھا جائے اور یں تحصیلداروں کے ہاتھ میں شاہی خزانوں میں داخل کرنے کے لئے چاندی کے دس ہزار توڑے دونگا۔
10وار بادشاہ نے اپنے ہاتھ سے انگوٹھی اتار کر یہوفیوں کے دشمن اجاجی ہمداتاکے بیٹے ہامان کو دی۔
11اور بادشاہ نے ہامان سے کہا کہ وہ چاندی تجھے بخشی گئی اور وہ لوگ بھی تاکہ جو تجھے اچھا معلوم ہو ان سے کرے۔
12تب بادشاہ کے منشی پہلے مہینے کی تیرھویں تاریخ کو بلائے گئے جو کچھ ہامان نے بادشاہ کے نوابوں اور ہر صوبہ کے حاکموں اور ہر قوم کے سرداروں کو حکم کیا اسکے مطابق لکھا گیا۔صوبہ کے حروف اور قوم قوم کی زبان میں شاہ اخسویرس کے نام سے یہ لکھا گیا اور اس پر بادشاہ کی انگوٹھی کی مہر کی گئی۔
13اور ہرکاروں کے ہاتھ بادشاہ کے سب صوبوں میں خط بھجیے گئے کہ بارھویں مہینے یعنی ادار مہینے کی تیرھویں تاریخ کو سب یہودیوں کو کیا جوان کیا بڈھے کیا بچے کیا عورتیں ایک ہی دن میں ہلاک اور قتل کریں اور نابود کردیں اور انکا مال لوٹ لیں۔
14اس تحریر کی ایک ایک نقل سب قوموں کے لئے شائع کی گئی کہ اس فرمان کا اعلان ہر صوبہ میں کیا جائے تاکہ اس دن کے لئے تیار ہو جائیں۔
15بادشاہ کے حکم سے ہر کارے فورأ روانہ ہوئے اور وہ حکم قصر سوسن میں دیا گیا اور بادشاہ اور ہامان مے نوشی کرنے کو بیٹھ گئے پر سوسن شہر پریشان تھا۔