Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
10 verses
1سو بادشاہ اور ہامان آئے کہ آستر ملکہ کے ساتھ کھائیں پئیں۔
2اور بادشاہ نے دوسرے دن ضیافت پر مے نوشی کے وقت آستر سے پھر پوچھا آستر ملکہ تیرا کیا سوال ہے؟وہ منظور ہوگا اور تیری کیا درخواست ہے؟
3آدھی سلطنت تک وہ پوری کی جائیگی۔آستر ملکہ نے جواب دیا اے بادشاہ اگر میں تیری نظر میں مقبول ہوں اور بادشاہ کومنظور ہو تو میرے سوال پر میری جان بخشی ہو اور میری درخواست پر میری قوم مجھے ملے۔
4کیونکہ میں اور میرے لوگ ہلاک اور قتل کئے جانے اور نیست ونابود ہونے کو بیچ ڈالے جاتے تو میں چپ رہتی اگرچہ اس دشمن کو بادشاہ کے نقصان کا معاوضہ دینے کا مقدور نہ ہوتا۔
5تب اخسویرس بادشاہ نے آستر ملکہ سے کہا وہ کون ہے اور کہاں ہے جس نے اپنے دل میں ایسا خیال کرنے کی جرات کی؟۔
6آستر نے کہا وہ مخالف اور وہ دشمن یہی خبیث ہامان ہے۔تب ہامان بادشاہ لمکہ کے حضور ہراسان ہوا۔
7اور بادشاہ غضبناک ہو کر مے نوشی سے اٹھا اور محل کے باغ میں چلا گیا اور ہامان آستر ملکہ سے اپنی جان بخشی کی درخواست کرنے کو اٹھ کھڑا ہوا کیونکہ اس نے دیکھا کہ بادشاہ نے میرے خلاف بدی کی ٹھان لی ہے۔
8اور بادشاہ محل کے باغ سے لوٹکر مے نوشی کی جگہ آیا اور ہامان اس تخت کے اوپر جس پر آستر بیٹھی تھی پڑا تھا۔تب بادشاہ نے کہا کیایہ گھر ہی میں میرے سامنے ملکہ پر جبر کرنا چاہتا ہے؟ اس بات کا بادشاہ کے منہ سے نکلنا تھا کہ انہوں نے ہامان کا منہ ڈھانک دیا۔
9پھر ان خواجہ سراؤں میں سے جو خدمت کرتے تھے ایک خواجہ سرا خربوناہ نے عرض کی کہ حضور! اسکے علاوہ ہامان کے گھر میں وہ پچاس ہاتھ اونچی سولی کھڑی ہے جسکو ہامان نے مردکی کے لئے تیار کیا جس نے بادشاہ کے فائدہ کی بات بتائی۔بادشاہ نے فرمایا کہ اسے اس پر ٹانگ دو۔
10سو انہوں نے ہامان کو اسی سولی پر جو اس نے مردکی کے لئے تیار کی تھی ٹانگ دیا۔تب بادشاہ کا غصہ ٹھنڈا ہوا۔