Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
17 verses
1اسی دن اخسویرس ادشاہ نے یہودیوں کے دشمن ہامان کا گھر آستر ملکہ کو نخشا اور مردکی بادشاہ کے سامنے آیا کیونکہ آستر نے بتادیا تھا کہ اسکا اس سے کیا رشتہ تھا۔
2اور بادشاہ نے اپنی انگوٹھی جو اس نے ہامان سے لے لی تھی اتار کر مردکی کو دی اور آستر نے مردکی کو ہامان کے گھر پر مختار بنادیا۔
3اور آستر نے پھر بادشاہ کے حضور عرض کی اور اسکے قدموں پر گری اور آنسو بہا بہا کر اسکی منت کی کہ ہامان اجاجی کی بدخواہی اور بارش کو جو اس نے یہودیوں کے بر خلاف کی تھی باطل کردے۔
4تب بادشاہ نے استر کی طرف سنہلا عصا بڑھایا۔سو آستر بادشاہ کے حضور اٹھ کھڑی ہوئی۔
5اور کہنے لگی کہ اگر بادشاہ کو منظور ہوا اور میں اسکی نظر میں مقبول ہوں اور یہ بات بادشاہ کو مناسب معلوم ہو اور اسکی نگاہ میں پیاری ہوں تو ان فرمانوں کو منسوخ کرنے کو لکھا جائے جنکو اجاجی ہمداتا کے بیٹے ہامان نے ان سب یہودیوں کو ہلاک کرنے کے لئے جو بادشاہ کے سب صوبوں میں بستے ہیں تجویز کیا تھا۔
6کیونکہ میں اس بلاکو جو میری قوم پر نازل ہوگی کیونکہ دیکھ سکتی ہوں؟ یا کیسے میں اپنے رشتہ داروں کی ہلاکت دیکھ سکتی ہوں؟۔
7تب اخسویرس بادشاہ نے آستر ملکہ اور مردکی یہودی سے کہا کہ دیکھو میں نے ہامان کا گھر آستر کو بخشا ہے اور اسے انہوں نے سولی پر ٹانگ دیا ہے اسلئے کہ اس نے یہودیوں پر ہاتھ چلایا۔
8تم بھی بادشاہ کے نام سے یہودیوں کو جیسا چاہتے ہو لکھو اور اس پر بادشاہ کی انگوٹھی سے مہر کرو کیونکہ جو نوشتہ بادشاہ کے نام سے لکھا جاتا ہے اور اس پر بادشاہ کی انگوٹھی سے مہر کی جاتی ہے اسے کوئی منسوخ نہیں کرسکتا۔
9سو اسی وقت تیسرے مہینے یعنی سیوان مہینے کی تیسویں تاریخ کو بادشاہ کے منشی طلب کئے گئے اور جو کچھ مردکی نے ہندوستان سے کوش تک ایک سوستائیس صوبوں کے یہودیوں اور نوابوں اور حاکموں اور صوبوں کے امیروں کو حکم دیا وہ سب ہر صوبہ کو اسی کےحروف اور ہر قوم کو اسی کی زبان اور یہودیوں کو انکے حروف اور انکی زبان کے مطابق لکھا گیا۔
10اور اس نے اخسویرس بادشاہ کے نام سے خط لکھے اور بادشاہ کی انگوٹھی سے ان پر مہر کی اور انکو سوار ہرکاروں کے ہاتھ روانہ کیا جو عمدہ نسل کے تیز رفتار شاہی گھوڑوں پر سوار تھے۔
11ان میں بادشاہ نے یہودیوں کو جو ہر شہر میں تھے اجازت دی کہ اکٹھے ہو کر اپن بچانے کے لئے مقابلہ پر اڑجائیں اور اس قوم اور اس صوبہ کی ساری فوج کو جوان پر اور انکے چھوٹے بچوں اور یہودیوں پر حملہ آور ہو ہلاک اور قتل کریں اور نیست ونابود کردیں اور انکا مال لوٹ لیں۔
12یہ اخسویرس بادشاہ کے سب صوبوں میں بارھویں مہینے یعنی ادار مہینے کی تیرھویں تاریخ کو ایک ہی دن میں ہو۔
13اس تحریر کی ایک ایک نقل سب قوموں کے لئے شائع کی گئی کہ اسفرمان کا اعلان ہر صوبہ میں کیا جائے تاکہ یہودی اس دن اپنے دشمنوں سے اپنا انتقام لینے کو تیار ہیں۔
14سو وہ ہر کارے جو تیز رفتار شاہی گھوڑوں پر سوار تھے روانہ ہوئے اور بادشاہ کے حکم کی وجہ سے تیز نکلے چلے گئے اور وہ فرمان قصر سوسن میں دیافیا۔
15اور مردکی بادشاہ کے حضور سے آسمانی اور سفید کا شاہانہ لباس اور سونے کا ایک بڑا تاج اور کتانی اور ارغوانی خلعت پہنے نکلا اور سوسن شہر نے نعرہ مارا اور خوشی منائی۔
16یہودیوں کو رونق اور خوشی اور شادمانی اور عزت حاصل ہوئی۔
17اور ہر صوبہ اور ہر شہر میں جہاں کہیں بادشاہ کا حکم اور اسکا فرمان پہنچا یہودیوں کو خرمی اور شادمانی اور عید اور خوشی کا دن نصیب ہوا اور اس ملک کے لوکوں میں سے بہتیرے یہودی ہو گئے کیونکہ یہودیوں کا خوف ان پر چھایا گیا تھا۔