Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
10 verses
1اور خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا کہ میں فرعون اور مصریوں پر ایک بلا اور لاونگا۔اُس کے بعد وہ تم کو یہاں سے جانے دے گا اور جب وہ تم کو جانے دئیگا تو یقیناتم سب کو یہاں سے بالکل نکالدئیگا۔
2سو اب تُو لوگوں کے کان میں یہ بات ڈال دے کے اُن میں سے ہر شخص اپنے پڑوسی اور ہر عورت اپنی پڑوسن سے سونے چاندی کے زیور لے۔
3اور خداوند نے اُن لوگوں پر مصریوں کو مہربان کر دیا اور یہ آدمی موسیٰ بھی ملک مصر میں فرعون کے خادموں کے نزدیک اور اُن لوگوں کی نگاہ میں بڑا بزرگ تھا۔
4اور موسیٰ نے کہا کہ خداوند یوں فرماتا ہے کہ میں آدھی رات کو نکل کر مصر کے بیچ میں جاونگا۔
5اور ملک مصر کے سب پہلوھٹے فرعون جو تخت پر بیٹھا ہے اُس کے پہلوھٹے سے لیکر وہ لونڈی جو چکی پیستی ہے اُس کے پہلوھٹے تک اور سب چوپایوں کے پہلوھٹے مر جائے گے۔
6اور سارے ملک مصر میں ایسا بڑا ماتم ہو گا جیسا نہ کبھی پہلے ہوا اور نہ پھر کبھی ہو گا۔
7لیکن اسرائیلوں میں سے کسی پر خواہ انسان ہو خواہ حیوان ایک کتا بھی نہیں بھونکیگا تا کہ تم جان لو کہ خداوند مصریوں اور اسرائیلوں میں کیسا فرق کرتا ہے۔
8اور تیرے یہ سب نوکر میرے پاس آکر میرے آگے سر نگو ں ہونگے اور کہینگے کہ تو بھی نکل اور تیرے سب پیرو بھی نکلیں۔اُس کے بعد میں نکل جاونگا۔یہ کہہ کر وہ بڑے طیش میں فرعون کے پاس سے نکل کر چلا گیا۔
9اورخداوند نے موسیٰ سے کہا کہ فرعون تماری اسی سبب سے نہیں سنیگاتاکہ عجائب ملک مصر میں بہت زیادہ ہو جائیں۔
10اور موسیٰ اور ہارون نے یہ کرامات فرعون کو دکھائیں اور خداوند نے فرعون کے دل کو سخت کر دیا کہ اُس نے اپنے ملک سے بنی اسرائیل کو جانے نہ دیا