Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
31 verses
1اگر کوئی آدمی بیل یا بھیڑچُرالے اور اُسے ذبح کر دے یا بیچ ڈالے تو وہ ایک بیل کے کے بدلے پانچ بیل اور ایک بھیڑکے بدلے چار بھیڑیں بھرے۔
2اگر چور سیندھ مارتے ہو ئے پکڑا جائے اور اُس پر اَیسی مار پڑے کہ وہ مر جائے تو اُسکے خُون کا کوئی جُرم نہیں ۔
3اگر سوْرج نکل چکے تو اُس کا خون جرم ہو گا بلکہ اسے نقصان بھرنا پڑیگا اور اگر اُسکے پاس کچھ نہ ہو تو وہ چوری کے لئے بیچا جائے ۔
4اگر چوری کا مال اسکے پاس جیتا مِلے خُواہ وہ بیل ہو یا گدھا یا بھیڑ تو وہ اسکا دُونا بھر دے۔
5اگر کوئی آدمی کسی کھیت یا تاکِستان کو کھلوا دے اور اپنے جانور کو چھوڑ دے کہ وہ دوسرے کے کھیت کو چرلے تو اپنے کھیت یا تاکستان کی اچھی سے اچھی پیداوار میں سے اسکا معاوضہ دے ۔
6اگر آگ بھڑ کے اور کانٹو ں میں لگ جائے اور اناج کے ڈھیر یا کھڑی فصل یا کھیت کو جالا کر بھسم کر دے تو جس نے آگ جلائی ہو وہ ضرور معاوضہ دے۔
7اگر کوئی اپنے ہمسایہ کو نقد یا جنس رکھنے کو دے اور وہ اُس شخص کے گھر سے چوری ہو جائے تو اگر چور پکڑا جائے تو دونا اُسکو بھرنا پڑیگا ۔
8پر اگر چور پکڑا نہ جائے تو اُس گھر کا مالک خُدا کے آگے لایا جائے تا کہ معلوم ہو جائے کہ اُس نے اپنے ہمسایہ کے مال کو ہاتھ نہیں لگایا ۔
9ہر قسم کی خیانت کے معاملہ میں خواہ بیل کا خواہ گدھے یا بھیڑیا کپڑے یا لسی اور کھوئی ہوئی چیز کا ہوجسکی نسبت کو ئی بول اُٹھے کہ وہ چیز یہ ہے تو فریقین کا مُقدمہ خُدا کے حضور لا یا جائے اور جسے خُدا مجرم ٹھہرائے وہ اپنے ہمسایہ کو دونا بھر دے۔
10اگر کوئی اپنے ہمسایہ کے پاس گدھا یا بیل یا بھیڑیا کوئی اور جانور امانت رکھے اور وہ بغیر کسی کے دیکھے مر جائے یا چوٹ کھا ئے یا ہنکا دیا جائے۔
11تو ان دونوں کے درمیان خُداوند کی قسم ہو کہ اُس نے اپنے ہمسایہ کے مال کو ہاتھ نہیں لگایا اور مال کو ہاتھ نہیں لگایا اور مالک اسے سچ مانے اور دوسرا اسکا معاوضہ نہ دے ۔
12پر اگر وہ اسکے پاس سے چوری ہو جائے تو وہ اسکے مالک کو معاوضہ دے ۔
13اور اگر اسکو کسی درندے نے پھاڑ ڈالا ہو تو وہ اسکو گواہی کے طور پیش کردے اور پھاڑے ہوئے کا نقصان نہ بھرے ۔
14اگر کوئی شخص اپنے ہمسایہ سے کوئی جانور عاریت لے اور وہ زخمی ہوجئے یا مر جائے اور مالک وہاں موجود نہ ہو تو وہ ضرور اسکا معاوضہ دے ۔
15پر اگر مالک ساتھ ہو تو اسکا نقصان نہ بھرے اور اگر کرایہ کی ہوئی چیز ہو تو اسکا نقصان اسکے کرایہ میں آگیا۔
16اگر کوئی آدمی کسی کنواری کو جسکی نسبت نہ ہوئی ہو پھسلا کر اس سے مبا شرت کرے تو وہ ضرور ہی اسے مہر دیکر اس سے بیاہ کرے ۔
17لیکن اگر اسکا باپ ہرگز راضی نہ ہو کہ اس لڑکی کو اسے دے تو وہ کنواریوں کے مہر کے موافق اسے نقدی دے۔
18تو جادو گرنی کو جینے نہ دینا۔
19جو کوئی کسی جانور سے مبا شرت کرے وہ قطعی جان سے ماراجائے ۔
20جو کوئی واحد خُداوند کو چھوڑ کر کسی اور معبود کے آگے قربانی چ��ھائے وہ بالکل نا بود کر دیا جائے۔
21اور تو مسافر کو نہ ستانا نہ اس پر ستم کرنا اسلئےب کہ تم بھی مُلِک مصر میں مسافر تھے۔
22تم کسی بیوہ یا یتیم لڑکے کو دکھ نہ دینا ۔
23اگر تو انکو کسی طرح سے دکھ دے اور وہ مجھ سے فریاد کریں تو مَیں ضرور انکی فریاد سنونگا۔
24اور میرا قہر بھڑ کیگا اور میں تمکو تلوار سے مار ڈالونگا اور تمہاری بیویاں بیوہ اور تمہارے بچے یتیم ہوجا ئینگے ۔
25اگر تو میرے لوگوں میں سے کسی مُحتاج کو جو تیرے پاس رہتا ہو کچھ قرض دے تو اس سے قرضخواہ کی طرح سلُوک نہ کرنا اور نہ اس سے سود لینا۔
26اگر تو کسی وقت اپنے ہمسایہ کے کپڑے گرد رکھ بھی لے تو سورج کے ڈوبنے تک اسکو واپس کر دینا ۔
27کیونکہ فقط وہی اسکا ایک اوڑھنا ہے۔ اسکے جسم کا وہی لباس ہے۔ پھر وہ کیا اوڑھکر سوئیگا ؟ پس جب وہ فریاد کریگا تو میں اسکی سنونگا کیونکہ میں مہربان ہوں۔
28تُو خُدا کو نہ سُنا اور نہ اپنی قوم کے سردار پر لعنت بھیجنا۔
29تُو اپنی کثیر پیدا وار اور اپنے کو لُھو کے رس میں سے مجھے نذر دنیازدینے ص میں دیر نہ کر نا اور اپنے بیٹوں میں سے پہلوٹھے کو مجھے دینا۔
30اپنی گایوں اور بھیڑوں سے بھی اِیسا ہی کر نا ۔ سات دن تک تو بچہ اپنی ماں کے ساتھ رہے ۔ آٹحویں دن تُو اُس کو مجھے دینا ۔
31اور تم میرے لئے پاک آدمی ہو نا ۔اِسی سبب سے درِندوں کے پھاڑے ہُو ئے جانور کا گوشت جو میدان میں پڑا ہو ا ملے مت کھا نا ۔ تُم اُسے کُتوں کے آگے پھینک دینا ۔