Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
33 verses
1تُو جھوٹی بات نہ پھیلانا اور نا راست گواہ ہو نے کے لئے شرِیروں کا ساتھ نہ دینا ۔
2بُرائی کرنے کے لئے کِسی بھیڑ کی پیروی نہ کرنا اور نہ کسی مُقدمہ میں اِنصاف کا خُون کرانے کے لئے بھیڑ کا مُنہ دیکھ کر کُچھ کہنا ۔
3اور نہ مُقدمہ میں کنگال کی طرفداری کرنا ۔
4تُو تیرے دُشمن کا بیل یا گدھا تُجھے بھٹکتا ہوا ملے تو تُو ضرور اُسے اُسکے پاس پھیر کر لے آنا ۔
5اگر تُو اپنے دُشمن کے گدھے کو بوجھ کے نیچے دبا ہوا دیکھے اور اُسکی مدد کرنے کو جی بھی نہ چاہتا ہو تو بھی ضرور اُسے مدد دینا ۔
6تُو اپنے کنگال لوگوں کے مُقدمہ میں اِنصاف کا خُون نہ کر نا ۔
7جُھوٹے مُعاملہ سے دُور رہنا اور بے گُناہوں اور صادِقوں کو قتل نہ کرنا کیو نکہ مَیں شریرکو راست نہیں ٹھہراؤنگا ۔
8تُو رِشوت نہ لینا کیو نکہ رِشوت بِیناؤں کو اندھا کر دیتی ہے اور صادقوں کی با توں کو پلٹ دیتی ہے ۔
9اور پردیسی پر ظُلم نہ کرنا کیو نکہ تُم پردیسی کے دل کو جانتے ہو اِسلئے کہ تُم خُود بھی مُلِک مصر میں پردیسی تھے ۔
10اور چھ برس تک تُو زمین میں بونا اور اُسکا غلّہ جمع کر نا ۔
11پر ساتویں برس اُسے یُوں ہی چھوڑدینا کہ پڑتی رہے تاکہ تیری قُوم کے مسکین اُسے کھایئں اور جو اُن سے بچے اُسے جنگل کے جانور چرلیں ۔ اپنے انگور اور زیتون کے باغ سے بھی اَیسا ہی کرنا ۔
12چھ دن تک اپنا کام کاج کرنا اور ساتویں دن آرام کرنا تاکہ تیرے بیل اور گدھے کو آرام مِلے اور تیری لَونڈی کا بیٹا اور پردیسی تازہ دم ہو جایئں ۔
13اور تُم سب باتوں میں جو مَیں نے تُم سے کہی ہیں ہوشار رہنا اور دُوسرے معبُودوں کا نام تک نہ لینا بلکہ وہ تیرے مُنہ سے سُنائی بھی نہ دے ۔
14تُو سال بھر میں تین بار میرے لِئے عید منانا ۔
15عید فطیر کو ماننا ۔ اپس میں میرے حُکم کے مُطابق ابیب مہینے کے مُقّررہ وقت پر سات دِن تک بے خمیری روٹیاں کھانا ( کیو نکہ اُسی مہینے میں تُو مِصر سے نکلا تھا ) اور کو ئی میرے آگے خالی ہاتھ نہ آئے ۔
16اور جب تیرے کھیت میں جِسے تُو نے محنت سے بویا پہلا پھل آئے تو فصل کا ٹنے کی عید ماننا اور سال کے آخر میں جب تُو اپنی مِحنت کا پھل کھیت سے جمع کرے تو جمع کرنے کی عید منانا ۔
17اور سال میں تینوں مرتبہ تُمہارے ہاں کے سب مرد خُداوند خُدا کے آگے حاضر ہو ا کریں ۔
18تُو خمیری روٹی کے ساتھ میرے ذبیحہ کا خُون نہ پڑھا نا اور میری عید کی چربی صُبح تک باقی نہ رہنے دینا ۔
19تُو اپنی زمین کے پہلے پھلوں کا پہلا حِصہ خُداوند اپنے خُدا کے گھر میں لانا ۔ تُو حلوان کو اُسکی ماں کے دُودھ میں نہ پکانا ۔
20دیکھ مَیں ایک فرشتہ تیرے آگے بھیجتا ہوں کہ راستہ میں تیرا نگہبان ہو اور تجھے اُس جگہ پہنچا دے جسے مَیں نے تیار کیا ہے ۔
21تُم اُسکے آگے ہوشار رہنا اور اُسکی بات ماننا ۔ اُسے ناراض نہ کرنا کیو نکہ وہ تُمہاری خطا نہیں بخشیگا اِسلئے کہ م��را نام اُس میں رہتا ہے ۔
22پر اگر تُو سچ مچ اُسکی بات مانے اور جو مَیں کہتا ہوں وہ سب کرے تو مَیں تیرے دُشمنوں کا دُشمن اور تیرے مُخالِفوں کا مُخالف ہُونگا ۔
23اِسلئے کہ میرا فرشتہ تیرے آگے آگے چلیگا اور تجھے اموریوں اور حِتّیوں اور فرزّیوں اور کنعانیوں اور حوّیوں اور یبوسیوں میں پہنچا دیگا اور مَیں انکو ہلاک کر ڈالُونگا ۔
24تُو اُنکے معُنودوں کو سجدہ نہ کر نا نہ اُنکی عبادت کر نا نہ انکے سے کام کر نا بلکہ اُنکو بالکل اُلٹ دینا اور اُنکے سُتونوں کو ٹُکڑے ٹُکڑے کر ڈالنا ۔
25اور تُم خُداوند اپنے خُدا کی عبادت کرنا تب وہ تیری روٹی اور پانی پر برکت دیگا اور مَیں تیرے بیچ سے بیماری کو دُور کر دُونگا ۔
26اور تیرے مُلک میں نہ تو کسی کے اِسقاط ہو گا اور نہ کوئی بانجھ رہیگی اور مَیں تیری عمر پوری کرونگا ۔
27مَیں اپنی ہیبت کو تیرے آگے آگے بھیجونگا اور مَیں اُن سب لوگوں کو جنکے پاس تُو جائیگا شکت دُونگا اور مَیں اَیسا کرونگا کہ تیرے سب دُشمن تیرے آگے اپنی پُشت پھیردینگے ۔
28مَیں تیرے آگے زنبوُروں بھیجونگا جو حوّی اور کنعانی اور حِتّی کو تیرے سامنے سے بھگا دینگے ۔
29مَیں اُنکو ایک ہی سال میں تیرے آگے سے دُور نہیں کرونگا تا نہ ہو کہ زمین ویِران ہو جائے اور جنگلی دِرندے زیادہ ہو کر تجھے ستانے لگیں ۔
30بلکہ مَیں تھوڑا تھوڑا کر کے اُنکو تیرے سامنے سے دُور کرتا رہونگا جب تک تُو شُمار میں بڑھ کر مُلک کا وارث نہ ہو جائے ۔
31مَیں بِحرقُلزم سے لے کر فلستیوں کے سمندر تک اور بیابان سے لےکر نِہر فرات تک تیری حدّیں با ندھُونگا کیونکہ مَیں اُس مُلک کے باشندوں کو تُمہارے ہاتھ میں کردُونگا اور تُو اُنکو اپنے آگے سے نکا ل دیگا ۔
32تُو اُن سے یا اُنکے معبودوں سے کوئی عہد نہ باندھنا ۔
33وہ تیرے مُلک میں رہنے نہ پایئں تا نہ ہو کہ وہ تجھ سے میرے خِلاف گُناہ کرایئں کیو نکہ اگر تُو اُن کے معبودوں کی عبا دت کرے تو یہ تیرے لِئے ضرور پھنداہوجائیگا۔