Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
37 verses
1اور تُو مسکن کے لئے دس بنانا ۔ یہ بٹے ہو ئے باریک کتان اور آسمانی قِرمزی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں کے ہو ں اور اِن میں کسی ماہر اُستاد سے کروبیوں کی صُورت کڑھوانا ۔
2ہر پردہ کی لمبائی اٹھائیس ہاتھ اور چوڑائی چار ہاتھ ہو اور سب پردے ایک ہی نا پ کے ہوں ۔
3اور پا نچ پر دے ایک دُوسرے سے جو ڑے جا ئیں ۔
4اور تُو ایک بڑے پردہ کے حا شیہ میں بٹے ہُو ئے کنا رے کی طرف جو جو ڑا جا ئیگا آسمانی رنگ کے تُکمے بنا نا اور اَیسے ہ دُوسرے بڑے پردہ کے حا شیہ میں جو اِسکے ساتھ ملا یا جا ئیگا تُکمے بنا نا ۔
5پچاس تُکمے ایک بڑے پردہ میں بنا نا اور پچاس ہی دُوسرے بڑے پردہ کے حا شیہ میں جو اِسکے ساتھ ملا یا جا ئیگا بنا نا اور سب تُکمے ایک دُوسرے کے آمنے سا منے ہو ن ۔
6اور سو نے کی پچاس گُھنڈیا ں بنا کر اِن پردوں کو اِن ہی گُھنڈیوں سے ایک دُوسر ے کے ساتھ جوڑ دینا ۔ تب وہ مسکن ایک ہو جائیگا ۔
7اور تُو بکری کے بال کے پردے بنا نا تاکہ مسکن کے اُوپر خیمہ کا کام دیں ۔ اَیسے پردے گیارہ ہو ں ۔
8اور ہر پردہ کی لمبا ئی تیس ہاتھ اور چو ڑائی چار ہا تھ ہو ۔ وہ گیارہ ہوں ۔ پردے ایک ہی نا پ کے ہو ں ۔
9اور تُو پا نچ پردے ایک جگہ اور چھ پر دے ایک جگہ آپس میں جوڑ دینا اور چھٹے پردہ کو خیمہ کے سامنے موڑ کر دُہرا کر دینا ۔
10اور تُو پچا س تُکمے اُس پردہ کے حاشیہ میں جو با ہر سے ملا یا جائیگا اور پچاس ہی تُکمے دُوسری طرف کے پردے کے حاشیہ میں جو با ہر سے ملا یا جا ئیگا بنا نا ۔
11اور پیتل کی پچاس گُھنڈیاں بنا کر اِن گُھنڈیوں کو تُکموں میں پہنا دینا اور خیمہ کو جو ڑ دینا تاکہ وہایک ہو جا ئے ۔
12اور خیمہ کے ہر دوں کا لٹکا ہو ا حصّہ یعنی آدھا پردہ جو بچ رہیگاوہ مسکن کی پچھلی طرف لٹکا ر ہے ۔
13اور خیمہ کے پردوں کی لمبائی کئ با قی حصّہ میں سے ایک ہا تھ پر دہ اِدھر سے اور ایک ہا تھ پر دہ اُدھر سے مسکن کی دونوں طرف اِدھر اور اُدھر لٹکا ر ہے تا کہ اُسے ڈھا نک لے ۔
14اور تُو اِس خیمہ کے لئے مینڈھو ں کی سُرخ رنگی ہو ئی کھالوں کا غلاف اور اُسکے اُوپر تخسوں کی کھا لو ں کا غلاف بنانا ۔
15اور تُو مسکن کے لئے کیکر کی لکڑی کے تختے بنانا کہ کھڑے کئے جائیں ۔
16ہر تختہ کی لمبا ئی دس ہا تھ اور چوڑائی ڈیڑھ ہا تھ ہو۔
17اور ہر تختہ میں دو دو چُولیں ہو ں جو ایک دُو سری سے ملی ہو ئی ہو ں ۔ مسکن کے سب تختے اِسی طرح کے بنا نا ۔
18اور مسکن کے لئے جو تختے تُو بنا ئیگا اُن میں سے بیس تختے جنوبی سمت کے لئے ہوں ۔
19اور اِن بیسوں تختوں کے نیچے چا ندی کے چا لیس خا نے بنا نا یعنی ہر ایک تختہ کے نیچے اُسکی دونوں چُولوں کے لئے دو دو خا نے ۔
20اور مسکن کی دُوسری طرف یعنی شما لی سمت کے لئے بیس تختے ہو ں
21اور اُنکے لئے بھی چا ندی کے چا لیس ہی خا نے ہو ں یعنی ایک تختہ کے نیچے دو دو خا نے ۔
22اور مسکن کے پچھلے حصّہ کے ��ئے مغربی سمت میں چھ تختے بنا نا ۔
23اور اُسی پچھلے حصّہمیں مسکن کے کو نو ں کے لئے دو تختے بنا نا ۔
24یہ نیچے سے دُہر ے ہو ں اور اِسی طرح اُوپر کے سر ے تک آکر ایک حلقہ میں ملا ئے جا ئیں ۔ دو نو ں تختے اِسی ڈھب کے ہو ں ۔ یہ تختے دو نو ں کو نو ں کے لئے ہو نگے ۔
25پس آٹھ تختے اور چا ندی کے سو لہ خا نے ہو نگے یعنی ایک ایک تختہ کے لئے دو دو خا نے ۔
26اور تُو کیکر کی لکڑی کے بینڈے بنا نا ۔ پا نچ بینڈے مسکن کے ایک پہلو کے تختوں کے لئے ۔
27اور پا نچ بینڈے مسکن کے دُوسرے پہلُو کے تختوں کے لئے اور پا نچ بینڈے مسکن کے پچھلے حصّہ یعنی سمت کے تختوں کے لئے ۔
28اور وسطی مینڈا جو تختوں کے بیچ میں ہو وہ خیمہ کی ایک حدّ سے دُوسری حدّتک پہنچے۔
29اور تُو تختوں کو سو نے سے منڈھنا اور بینڈوں کے گھروں کے لئے سو نے کے کڑے بنا نا اور بینڈوں کو بھی سو نے سے منڈھنا ۔
30اور تُو مسکن کو اُسی نمونہ کے مُطابق بنا نا جو پہا ڑ پر تجھے دکھا یا گیا ہے ۔
31اور تُو آسما نی ۔ ارغوانی اور سُرخ کے کپڑوں اور با ریک بٹے ہُو ئے کتان کا ایک پردہ بنا نا اور اُس میں کسی ما ہر اُستاد سے کروبیوں کی صُورت کڑھوانا ۔
32اور اُسے سو نے سے منڈھے ہو ئے کیکر کے چا ر سُتونوں پر لٹکا نا ۔ اُنکے کُنڈے سو نے کے ہو ں اور چا ند ی کے چار خا نوں پر کھڑے کئے جا ئیں ۔
33اور پردہ کو گھُنڈیو ں کے نیچے لٹکا نا اور شہادت کے صنُدوق کو وہیں پردہ کے اندر لے جا نا اور یہ پردہ تُمہارے لئے پا ک مقام کو پاک ترین مقام سے الگ کریگا ۔
34اور تُو سر پوش کو پاک ترین مقام میں شہادت کے صنُدوق پر رکھنا ۔
35اور میز کو پردہ کے باہر دھر کر شمعدان کو اُسکے مقابل مسکن کی جنوبی سمت میں رکھنا یعنی میز شمالی سمت میں رکھنا ۔۔
36اور تُو ایک پردہ کے دروازہ کے لئے آسمانی ارغوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں اور باریک بٹے ہو ئے کتان اور اُس پر بیل بُو ٹے کڑھے ہُوئے ہوں ۔
37اور اِس پردہ کے لئے کیکر کی لکڑی کے پانچ ستُون بنانا اور اُنکو سونے سے منڈھنا اور اُنکے کُنڈے سونے کے ہو ں جنکے لئے تُو پِیتل کے پانچ خانے ڈھا لکر بنا نا ۔