Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
21 verses
1اور تُو کیکر کی لکڑی کی قربانگاہ پانچ ہاتھ لمبی اور پانچ ہاتھ چوڑی بنانا۔وہ قُر بانگاہ چوَکھُونٹی اور اُسکی اُونچائی تین ہاتھ ہو ۔
2اور تُو اُسکے لئے چاروں کونوں پر سینگ بنانا اور وہ سینگ اور قُر بانگاہ سب ایک ہی ٹُکڑے کے ہوں اور تُو اُنکو پِیتل سے منڈھنا ۔
3اور تُو اُسکی راکھ اُٹھانے کے لئے دیگیں اور بیلچے اور کٹورے اور سِیخیں اور انگیٹھیاں بنانا ۔ اُسکے سب ظروُف پِیتل کے بنانا ۔
4اور اُسکے لئے پِیتل کی جالی کی جھنجری بنانا اور اُس جالی کے چاروں کونوں پر پِیتل کے چار کڑے لگانا ۔
5اور اُس جھنجری کو قُربانگاہ کی چاروں طرف کے کنارے کے نیچے اِس طرح لگانا کہ وہ اُونچائی میں قُربانگاہ کی آدھی دُور تک پہنچے ۔
6اور تُو قُر بانگاہ کے لئے کیکر کی لکڑی کی چوبیں بناکر اُنکو پیتل سے منڈھنا ۔
7اور تُو اُن چوبوں کو کڑوں میں پہنا دینا کہ جب کبھی قُر بانگاہ اُٹھائی جائے وہ چوبیں اُسکی دونوں طرف رہیں ۔
8تختوں سے وہ قُربانگاہ بنانا اور وہ کھوکھلی ہو ۔ وہ اُسے اَیسی ہی بنائیں جَیسی تجھے پہاڑ پر دِکھائی گئی ہے ۔
9پھر تُو مسکن کے لئے صحن بنانا ۔ اُس صحن کی جنوُبی سمت کے لئے باریک بٹے ہوئے کتان کے پردے ہوں جو ملا کر سو ہاتھ لمبے ہو ں ۔ یہ سب ایک ہی سمت میں ہوں ۔
10اور اُنکے لئے بِیس سُتوُن بنیں اور سُتوُنوں کے لئے پیتل کے بیس ہی خانے بنیں اور اِن سُتوُنوں کے کُنڈے اور پٹیاں چاندی کی ہوں ۔
11اِسی طرح شمالی سمت کے لئے پردے ملاکر لمبائی میں سَوہاتھ ہو ں۔ اُنکے لئے بھی بِیس ہی سُتوُن اور سُتوُنوں کے لئے بِیس ہی پِیتل کے خانے بنیں اور سُتوُنوں کے کُنڈے اور پٹیاں چاندی کی ہوں ۔
12اور صحن کی مغربی سمت کی چوڑائی میں پچاس ہاتھ کے پردے ہوں ۔اُنکے لئے دس سُتوُن اور سُتوُنوں کے لئے دس ہی خانے بنیں ۔
13اور مشرقی سمت میں صحن ہو ۔
14اور صحن کے دروازہ کے ایک پہلُو کے لئے پندرہ ہاتھ کے پردے ہوں جنکے لئے تین سُتوُن اور سُتوُنوں کے لئے تین ہی خانے بنیں۔
15اور دُوسرے پہلُو کے لئے بھی پندرہ ہاتھ کے پردے اور تین سُتوُن ہی خانے بنیں۔
16اور صحن کے دروازہ کے لئے بیس ہاتھ کا ایک پردہ ہو جو آسمانی ۔ارغوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں اور باریک بٹےہو ئے کتان کا بنا ہوا ہو اور اُس پر بیل بُوٹے کڑھے ہوں ۔ اُسکے سُتون چار اور سُتوُنوں کے خانے بھی چار ہی ہوں۔
17اور صحن کے آس پاس سب سُتوُن چاندی کی پٹیوں سے جڑے ہُوئے ہوں اور اُنکے کُنڈے چاندی کے اور اُنکے خانے پِتیل کے ہوں۔
18صحن کی لمبائی سَو ہاتھ اور چوڑائی ہر جگہ پچاس ہاتھ اور قنات کی اآونچائی پانچ ہاتھ ہو۔ پردے بارِیک بٹے ہُوئے کتان کے اور سُتُونوں کے خانے پِتیل کے ہو ں۔
19مسکن کے قِسم قِسم کے کام کے سب سامان اور وہاں کی میخیں اور صحن کی میخیں یہ سب پِتیل کے ہوں۔
20اور بنی اِسرائیل کُو حکم دینا کہ تیرے پاس کُو ٹکر نکلا ہُوا زتیون کا خالص ��یل روشنی کے لئے لائیں تاکہ چراغ ہمیشہ جلتا رہے۔
21خیمہ اجتماع میں اس پردہ کے باہر جو شہادت کے صندوق کے سامنے ہوگا ہارون اور اسکے بیٹےشام سے صبح تک شمعدان کو خُداوند کے رُوبرُو آراستہ رکّھیں ۔ یہ دستور العمل بنی اِسرائیل کے لئے نسل در نسل سدا قائم رہیگا۔