Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
23 verses
1اور خُداوند نے موسیٰ سے کہا کہ اُن لوگوں کو اپنے ساتھ لیکر جنکو تُو مُلکِ مصر سے نکال کر لایا یہاں سے اُس کی طرف روانہ جسکے کے بارے میں ابرہام اور اضحاق اور یعقوب سے مَیں نے قسم کھا کر کہا تھا کہ اِسے مَیں تیری نسل کو دُونگا ۔
2اور مَیں تیرے آگےآگے فرشتہ کو بھیجونگا اور مَیں کنعانیوں اور اموریوںاور جتّیوں اورفرزّیوں اورحوّیوں اور یبوسیوں کو نکال دُونگا ۔
3اُس مُلک میں دُودھ اور شہد بہتا ہے اور چونکہ تُو گردن کش قًوم ہے اسلئے مَیں تیرے بیچ میں ہوکرنہ چلُونگا تااَیسانہ ہو کہ مَیں تُجھ کو راہ میں فنا کر ڈالوں ۔
4لوگ اِس وحشتناک خبر کو سُنکر غمگین ہُوئے اور کسِی نے اپنے زیور نہ پہنے ۔
5کیونکہ خُداوند نےمُوًسیٰ سے کہدیا تھا کہ بنی اِسرائیل سے کہنا کہ تُم گردن کش لوگ ہو ۔ اگر مَیں ایک لمحہ بھی تیرے بیچ میں ہو کر چلُوں تو تُجھ کو فنا کُردُونگا۔سوتُو اپنے زیور اُتار ڈال تاکہ مُجھے معلُوم ہو کہ تیرے ساتھ کیا کرنا چاہئے ۔
6چنانچہ بنی اِسرائیل حورِب پہاڑ سے لیکر آگے آگے اپنے زیوروں کو اُتاے رہے ۔
7اور موسیٰ خیمہ کو لے کر اُسے لشکر گاہ سے باہر لشکر گاہ سے دور لگا لیا کرتا تھااور اُس کانام خیمہ اجتماع رکھا اور جو خداوند کا طالب ہوتا وہ لشکر گاہ کے باہر اُسی خیمہ کی طرف چلا جاتا۔
8اور جب موسیٰ باہر خیمہ کی طرف جاتا تو سب لوگ اُٹھ کر اپنے اپنے ڈیرے کے دروازہ پر کھڑے ہو جاتے اور موسیٰ کے پیچھے دیکھتے رہتے تھے جب تک وہ خیمہ کے اندر داخل نہ ہو جاتا۔
9اور جب موسیٰ خیمہ کے اندر چلا جاتا تو ابر کا ستون اُتر کر خیمہ کے دروازہ پر ٹھہرا رہتا اور خُداوند مُوسیٰ سے باتیں کرنے لگتا۔
10اور سب لوگ اُٹھ اُٹھ کر اپنے اپنے ڈیرے کے دروازہ پر سے اُسے سجدہ کرتے تھے ۔
11اور جیسے کوئی شخص اپنے دوست سے بات کرتا ہے ویسے ہی خُداوند رُو برُو ہو کر مُوسیٰ لشکر گاہ کو لوٹ آتا تھا پر اُسکا خادِم یشوع جو نُون کا بیٹا اور جوان آدمی تھا خیمہ سے باہر نہیں نکلتاتھا۔
12اور مُوسیٰ نے خُداوند سے کہا دیکھ تو مجھ سے کہتا ہے کہ ان لوگوں کو لے چل پر مُجھے یہ نہیں بتایا کہ تو کِس کو میرے پاس بھیجیگا حالانکہ تو نے یہ کہا ہے کہ میں تجھکو بنام جانتا ہوں اور تجھ پر میرے کرم کی نظر ہے۔
13پس اگر مجھ پر تیرے کرم کی نظر ہے تو مجھ کو اپنی راہ بتا جس سے میں تُجھے پہچان لوں تاکہ مجھ پر تیرے کرم کی نظر رہے اور یہ خیال رکھ کہ یہ قوم تیری ہی امت ہے۔
14تب اس نے کہا میں ساتھ چلُو نگا اور تجھے آرام دونگا۔
15مُوسیٰ نے کہا اگر تو ساتھ نہ چلے تو ہمکو یہاں سے آگے نہ لے جا۔
16کیونکہ یہ کیونکر معلوم ہوگا کہ مجھ پر اور تیرے لوگوں پر تیرے کرم کی نظر ہے؟کیا اسی طریق سے نہیں کہ تو ہمارے ساتھ ساتھ چلے تاکہ میں اورتیرےلوگ روی زمین کی سب قوموں سے نرالے ٹھہریں۔
17خُداوند نے موُ سٔیٰ سے کہا میں یہ کا م بھی جسکا تُو نے زِکر کیا ہے کروُنگا کیو نکہ تُجھ پر میرے کرم کی نظر ہے اور میں تُجھ کو بنام پہچانت�� ہُوں۔
18تب وہ بول اُٹھا کہ میں تیری مِنّت کر تا ہُوں مُجھے اپنا جلال دکھا دے۔
19اُس نے کہا میں اپنی ساری نیکی تیرے سامنے ظاہر کروُنگا اور تیرے ہی سامنے خداوند کے نام کا اعلان کر وُنگا اور میں جس پر مہربانی ہُوں مہربان ہوُنگا اور جس پر کرنا چاہُوں رحم کروُنگا۔
20اور یہ بھی کہا تُو میرا چہرہ نہیں دیکھ سکتا کیونکہ اِنسان مجُھے دیکھ کر زندہ نہیں رہیگا ۔
21پھر خدُاوند نے کہادیکھ میرے قریب ہی ایک جگہ ہے سو تُو اُس چٹا ن پر کھٹرا ہو۔
22اور جب تک میرا جلال گُزرتارہیگا میں تجُھے اُس چٹان کے شِگاف میں رکھُّو نگا اور جب تک میں نکل نہ جاوُں تجھے اپنےہاتھ سے ڈھانکے رہُونگا ۔
23اِسکے بعد میں اپنا ہاتھ اُٹھا لُونگا اور تُو میرا پیچھا دیکھیگا لیکن میرا چہرہ دِکھاہی نہیں دیگا۔