Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
31 verses
1اور اُس نے سو ختنی قُر بانی کا مذبح کیکر کی لکڑی کا بنا یا ۔ اُس کی لمبائی پانچ ہاتھ اور چَوڑائی پانچ ہاتھ تھی ۔ وہ چوکھُوٹا تھا اور اُسکی اُونچائی تین ہاتھ تھی۔
2اور اُس نے اُسکے چاروں کو نوں پر سینگ بنا ئے ۔ سینگ اور وہ مذبح دونوں ایک ہی ٹُکڑے کے تھے اور اُس نے اُسکو پِیتل سے منڈھا ۔
3اور اُس نے مذبح کے سب ظروُف یعنی ویگیں اور بیلچے اور کٹورے اور سیحیں اور انگیٹھیاں بنا ئیں ۔ اُسکے سب ظروُف پیتل کے تھے ۔
4اور اُس نے مذبح کے لئے اُسکی چاروں طرف کنا رے کے نیچے پِیتل کی جا لی کی جھنجری اِس طرح لگائی کہ وہ اُسکی آدھی دُور تک پہنچتی تھی ۔
5اور اُس نے پیتل کی جھنجری کے چاروں کو نو ں میں لگا نے کے لئے چا ر کڑے ڈھا لے تا کہ چو بو ں کے لئے خانو ں کا کا م دیں ۔
6اور چو بیں کیکر کی لکڑی کی بنا کر اُنکو پِیتل سے منڈھا ۔
7اور اُس نے وہ چو بیں مذبح کی دو نو ں طرف کے کڑوں میں اُسکے اُٹھا نے کے لئے ڈال دیں ۔ وہ کھو کھلا تختوں کا بنا ہوا تھا ۔
8اور جو خِدمت گذُار عورتیں خیمہ اِجتماع کے دروازہ پر خِدمت کر تی تھیں اُنکے آئینوں کے پِیتل سے اُس نے پِیتل کا حَوض اور پِیتل ہی کی اُسکی کُرسی بنائی ۔
9پھر اُس نے صحن بنا یا اور جنوبی سمت کے لئے اُس صحن کے پردے باریک بٹے ہو ئے کتان کے تھے اور سب ملا کر ہاتھ لمبے تھے ۔
10اُنکے لئے بیس ستُون اور اُنکے واسطے پِیتل کے بیس خا نے تھے اور سُتونوں کے کُنڈے اور پٹیاں چاندی کی تھیں ۔
11اور شمالی سِمت میں بھی وہ سو ہاتھ لمبے اور اُنکے لِئے بیس سُتُون اور اُنکے واسطے بیس ہی پیتل کے خانے تھے اور سُتُونوں کے کُنڈے اور پٹیاں چاندی کی تھیں ۔
12اور مغربی سمت کے لئے سب پردے مِلا کر پچاس ہاتھ کے تھے ۔ اُنکے لئے دس سُتُون اور دس ہی اُنکے خانے تھے اور سُتُونوں کے کُنڈے اور پٹیاں چاندی کی تھیں۔
13اور مشرقی سمت میں بھی وہ پچاس ہی ہاتھ کے تھے۔
14اُسکے دروازہ کی طرف پندرہ ہاتھ کے پردے اور اُنکے لئے تین سُتُون اور تین خانے تھے ۔
15اور دوسری طرف بھی ویسا ہی تھا۔ پس صحن کے دروازہ کے اِدھر اُدھر پندرہ پندرہ ہاتھکے پردے تھے۔ اُنکے لئے تین تین سُتُون اور تین ہی تین خانے تھے۔
16صحن کے گردا گرد کے سب پردے باریک بٹے ہوئے کتان کے بنے ہوئے تھے۔
17اور سُتُونوں کے خانے پیتل کے اور اُنکے اور پٹیاں چاندی کی تھیں۔ اُنکے سرے چاندی سے منڈھے ہوئے اور صحن کے کُل سُتُون چاندی کی پٹیوں سے جڑے ہوئے تھے ۔
18اور صحن کے دروازہ کے پردہ پر بیل بُوٹے کا کام تھا اور وہ آسمانی اور ارغوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں اور باریک بٹے ہوئے کتان ک بنا ہوا تھا ۔ اُسکی لمبائی بیس ہاتھ اور اُنچاوئی صحن کے پردوں کی چوڑائی کے مُطابق پانچ ہاتھ تھی ۔
19اُنکے کُنڈے چاندی کے تھے اور اُنکے سروں پر چاندی منڈھی ہوئی اور اُنکی پٹیاں بھی چاندی کی تھیں۔
20اور مسکن کی اور صحن کے گردا گرد کی سب میخیں پیتل کی تھی��۔
21اور مسکن یعنی مسکن شہادت کے جو سامان لاویوں کی خدمت کے لئے بنے اور جنکو مُوسیٰ کےحکم کے مطابق ہارون کاہن کے بیٹے اتمر نے گناہ انکا حساب یہ ہے۔
22بضلی ایل بن اُوری بن حُور نے جو یہوداہ کے قبیلہ کا تھا سب کُچھ جو خداوند نے مُوسیٰ کو فرمایا تھا بنایا۔
23اور اسکے ساتھ دان کے قبیلہ کا اہلیاب بن اخیمک تھا جو کندہ کار اور ماہر کاریگر تھا اور آسمانی اور ارغوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں اور باریک کتان پر بیل بوٹے کاڑھتا تھا۔
24سب سونا جو مقدس کی چیزوں کے کام میں لگا یعنی ہدیہ کا سونا اُنتِیس قنطار اور مقدس کی مثقال کے حساب سے سات سو تیس مثقال تھا۔
25اور جماعت میں سے گنِے ہُوئے لوگوں کے ہدیہ کی چاندی ایک سُو قِنطار اور مقِدس کی مثقال کے حِساب سے ایک ہزار سات سُو پچھتر مثقال تھی ۔
26مَقِدس کی مِثقال کے حِساب سے فی آدمی جو نِکلکر شُمار کئِے ہُوئوں میں مِل گیا ایک بیکا یعنی نِیم مِثقال بِیسں برس اور اُس سے زیادہ عُمر کے لوگوں سے لِیا گیا تھا ۔یہ چھ لاکھ تِین ہزار ساڑھے پانچسو مرد تھے ۔
27اِس سِو قِنطار چاندی سے مَقِدس کے اور بِیچ کے پردہ کے خانے ڈھالے گئے ۔ سو قِنطار سے سَوہی خانے بنے یعنی ایک ایک قِنطار ایک ایک خانے میں لگا۔
28اور ایک ہزار سات سُو پچھتر مِثقال چاندی سے سُتُونوں کے کُنڈے بنے اور اُنکے مِیرے منڈھے گئے اور اُنکے لئِےپٹیاں تیار ہُوئیں ۔
29اور ہدیہ کا پِیتل ستّر قِنطار اور دو ہزار چار سَو مِثقال تھا ۔
30اِس سے اُس نے خیمہ اجتماع کے دروازہ کے خانے اور پِیتل کا مذبح اور اُسکےلئِے پیتل کی جھنجری اور مذبح کے سب ظرُوف ۔
31اور صحن کے گِرداگِرد کے خانے اور صحن کے دروازہ کے خانے اور مسکن کی میخیں اور صحن کی چاروں طرف کی میخیں بنائیں ۔