Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
29 verses
1بضلی ایل نے وہ صندُوق کِیکر کی لکڑی کا بنایا ۔اُسکی لمبائی ڈھا ئی ہاتھ اور چوڑائی ڈیڑھ ہاتھ اور اُونچائی ڈیڑھ ہاتھ تھی ۔
2اور اُس نے اُسکے اندر اور باہر حالِص سونا منڈھا اور اُسکے لئِے گرِداگرِد ایک سونے کا تاج بنایا۔
3س اور اُس نے اُسکے چاروں پایوں پر لگانے کو سونے کے چارکڑے ڈھالے۔دو کڑے تو اُسکی ایک طرف اور دو دُوسری طرف تھے ۔
4اور اُس نے کِیکرکی لکڑی کی چوبیں بنا کر اُنکو سونے سے منڈھا۔
5اور چوبوں کو صندُوق کی دونوں طرف کے کڑوں میں ڈالا تاکہ صندُوق اُتھایا جائے ۔
6اور اُس نے سر پو ش خالِص سونے کا بنایا ۔ اُسکی لمبائی ڈھائی ہاتھ اور چوڑائی ڈیڑھ ہاتھ تھی ۔
7اور اُس نے سرپوش کے دونوں سِروں پر سونے کے دو کروبی گھڑ کر بنائے ۔
8ایک کروبی کو اُس نے ایک سِرے پر رکَھا اور دُوسرے کو دُوسرے سِرے پر۔دونوں سِروں کے کروبی اور سرپوش ایک ہی ٹکڑے سے بنے تھے۔
9اور کرویبوں کے بازُو اُوپر سے پَھیلے ہوئے تھے اور اُنکے بازُوؤں سے سرپوش ڈھکا ہؤا تھا اور اُن کروبیوں کے چہرے سرپوش کی طرف اور ایک دُوسرےکے مُقاِبل تھے ۔
10اور اُس نے وہ میرنکیکر کی لکڑی کی بنائی ۔ اُسکی لمبائی دو ہاتھ اور چوڑائی ایک ہاتھ اور اُنچائی ڈیڑھ ہاتھ تھی ۔
11اور اُس نے اُسکو خالص سونے سے منڈھا اور اُسکے لئے گِرداگرد سونے کا ایک تاج بنایا ۔
12اور اُس نے ایک کنگنی چار اُنگل چوَڑی اُسکے چاروں طرف رکھیّ ساور اُس کنگنی پر گردا گرد سو نے کا تاج بنا یا ۔
13اور اُس نے اُسکے لئے سونے کے چار کڑے ڈھا لکر اُنکو اُسکے چاروں پایوں کے چا روں کو نو ں میں لگا یا ۔
14یہ کڑے کنگنی کے پاس تھے تا کہ میز اُٹھا نے کی چو بوں کے خا نوں کا کا م دیں ۔
15اور اُس نے میز اُٹھا نے کی وہ چو بیں کیکر کی لکڑی کی بنا ئیں اور اُنکو سو نے سے منڈھا ۔
16اور اُس نے میز پر کے سب طروُف یعنی اُسکے طباق اور چمچے اور بڑے بڑے پیا لے اور اُنڈلینے کے آفتابے خالص سو نے کے بنا ئے ۔
17اور اُس نے شمعدان خالص سونے کا بنا یا ۔ وہ شمعدان اور اُسکا پا یہ اور اُسکی ڈنڈی گھڑے ہُو ئے تھے ۔ یہ سب اور اُسکی پیا لِیاں اور لٹوُ اور پھُول ایک ہی ٹُکڑے کے بنے ہُو ئے تھے ۔
18اور چھ شا خیں اُسکی دونوں طرف سے نکلی ہو ئی تھیں ۔ شمعدان کی تین شا خیں تو اُسکی ایک طرف سے اور تین شا خیں اُسکی دُوسری طرف سے ۔
19اور ایک شا خ میں با دام کے پھُول کی شکل کی تین پیا لِیا ں اور ایک لٹوُ اور ایک پھُول تھا اور دُو سری شا خ میں بھی با دام کے پھُول کی شکل کی تین پیا لِیاں اور ایک لٹوُ اور ایک پھُول تھا ۔ غرض اُس شمعدان کی چھوں شا خوں میں سب کُچھ اَیسا ہی تھا ۔
20اور خود شمعدان میں با دام کے پھُول کی شکل کی چار پیا لِیا ں اپنے اپنے لٹوُاور پھُول سمیت بنی تھیں ۔
21اور شمعدان کی چھؤں نکلی ہو ئی شاخوں میں سے دو دو شا خیں اور ایک لٹوُ ایک ہی ٹُکڑے کے تھے۔
22اُنکے لٹوُ اور اُنکی شا خیں سب ایک ہی ٹُکڑے کے تھے ۔ سارا شمعدان خالص سونے کا اور ایک ہی ٹکُڑے کا گھڑا ہو ا تھا ۔
23اور اُس نے اُسکے لئے سات چراغ بنائے اور اُسکے گُلِگیر اور گلُدان خا لص سع نے کے تھے ۔
24اور اُس نے اُ سکو اور اُس کے سب ظروُف کو ایک قنطار خالص سونے سے بنا یا ۔
25اور اُس نے بخور جلانے کی قُر بانگاہ کیکر کی لکڑی کی بنا ئی ۔ اُسکی لمبا ئی اُونچا ئی دو ہا تھ تھی اور وہ اور اُسکے سِینگ ایک ہی ٹُکڑے کے تھے ۔
26اور اُس نے اُسکے اُو پر کی سطح اور گردا گر د کی اطراف اور سینگو ں کو خا لص سو نے سے منڈھا اور اُسکے لئےسونے کا ایک تا ج گردا گرد بنایا۔
27اور اُس نے اُس کی دونوں طرف کے دونو ں پہلُوؤں میں تا ج کے نیچے سو نے کے دو کڑے بنا ئے جو اُس کے اُٹھا نے کی چو بو ں کے لئے خا نو ں کا کا م دیں ۔
28اور چو بیں کیکر کی لکڑی کی بنا ئیں اور اُنکو سو نے سے منڈھا ۔
29اور اُس نے مسح کر نے کا پا ک تیل اور خُوشُبودار مصالح کا خالص بخور گندھی کی حکمت کے مُطابق تیا ر کیا ۔