Loading Bible Translation
First-time download in progress. This may take a few seconds…
Urdu Holy Bible Wordproject Bible
38 verses
1پس بضلی ایل اور اہلیاب اور سب روشن ضمیر آدمی کام کریں جنکو خُداوند نے حکمت اور فہم سے مالا مال کیا ہے تاکہ وہ مُقدس کی عبادت کے سب کام کو خُداوند کے حُکم کے مُطابق انجام دیں۔
2تب مُوسیٰ نے بضلی ایل اور اہلیاب اور سب روشن ضمیر آدمیوں کو بُلایا جنکے دِل میں خُداوند نے حِکمت بھر دی تھی یعنی جنکے دِل تحریک ہوئی کہ جا کر کام کریں ۔
3اور جو جو ہدئے بنی اسرائیل لائے تھے کہ اُن سے مُقدس کی عبادت کی چیزیں بنائی جائیں وہ سب اُنہوں نے مُوسیٰ سے لے لئے اور لوگ پھر بھی اپنی خُوشی سے ہر صبح اُسکے پاس ہدیہ لاتے رہے ۔
4تب وہ سب عقل مند کار یگر جو مُقدس کے سب کام بنار ہے تھے اپنے اپنے کام کو چھوڑ کر مُوسیٰ کے پاس آئے ۔
5اور مُوسیٰ سے کہنے لگے سکہ لوگ اِس کام کے سرانجام کے لئے جِسکے بنانے کا حُکم خُداوند نے دیا ہے ضرورت سے بُہت زیادہ لے آئے ہیں ۔
6تب موسیٰ نے جو حکم دیا اُسکا اِعلان اُنہوں نے تمام لشکرگاہ میں کرایا کہ کوئی مرد یا عورت اب سے مُقدس کے لئے ہدیہ دینے کی غرض سے کُچھ اور کام نہ بنائے ۔ یُون وہ لوگ اِور لانے سے روک دِئے گئے ۔
7کیونکہ جو سامان اُنکے پاس پہنچ چُکا تھا وہ سارے کام کو تیا ر کر نے کے لئے نہ فقط کا فی بلکہ زیادہ تھا ۔
8اور کام کر نے میں جِتنے روشن ضمیر تھے اُنہوں نے مَقدِس کے واسطے باریک بٹے ہو ئے کتان کے اور آسمانی اور ارگوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں کے دس پردے بنائے جن پر ما ہر اُستاد کے ہاتھ کے کڑھے ہُوئے کر وبی تھے ۔
9ہر پردے کی لمبائی اٹھائیس ہاتھ اور چوَڑائی چار ہاتھ تھی اور وہ سب پردے ایک ہی ناپ کے تھے ۔
10اور اُس نے پانچ پردے ایک دُوسرے کے ساتھ جوڑ دے اور دُوسرے پانچ پردے بھی ایک دُوسرے کے ساتھ جوڑ دے ۔
11اور اُس نے ایک بڑے پردے کے حاشیہ میں اُسکے مِلانے کے رُخ پر آسمانی رنگ کے تُکمے بنا ئے ۔ اَیسے ہی تُکمے اُ س نے دُوسرے بڑے پردہ کی اُس طرف کے حاشیہ میں بنا ئے جد ھر مِلانے کا رُخ تھا ۔
12پچاس تُکمے اُس نے ایک پر دہ میں اور پچاس ہی دُوسرے پردہ کے حا شیہ میں اُسکے مِلا نے کے رُخ پر بنا ئے ۔ یہ تُکمے آپس میں ایک دُوسرے کے مقابِل تھے ۔
13اور اُس نے سونے کی پچاس گھُنڈیا ں بنا ئیں اوع اُن ہی گھُنڈیوں سے پر دوں کو آپس میں اَیسا جو ڑ دیا کہ مسکن مِل کر ایک ہو گیا ۔
14اور مکری کی با لوں سے گیا رہ پر دے مسکن کے اُوپر کے خیمہ کے لئے بنا ئے ۔
15ہر پر دے کی لمبا ئی تیس ہا تھ اور چوَڑائی چا ر ہا تھ تھی اور وہ گیا رہ پر دے ایک ہی نا پ کے تھے۔
16اور اُس نے پانچ پر دے تو ایک ساتھ جو ڑے اور چھ ایک ساتھ ۔
17اور پچاس تُکمے اُن جُڑے ہو ئے پر دوں میں سے کنا رہ کے پر دہ کے حا شیہ میں بنا اور پچاس ہی تُکمے اُن دُوسرے جُڑے ہو ئے پر دوں میں سے کنا رہ کے پر دہ کے حا شیہ میں بنا ئے ۔
18اور اُس نے پِیتل کی پچاس گھُنڈ یاں بھی بنا ئیں تا کہ اُن سے اُس خیمہ کو اَیسا جو ڑدے کہ وہ ایک ہو جا ئے ۔
19اور خیمہ کے لئے ایک غ��اف مینڈھوں کی سُرخ رنگی ہو ئی کھا لوں کا اور اُسکے لئے غلا ف تخس کی کھالوں کا بنا یا ۔
20اور اُس نے مسکن کے واسطے کیکر کی لکڑی کے تختے بنا ئے کہ کھڑے کئے جا ئیں ۔
21ہر تختہ کی لمبا ئی دس ہا تھ اور چوَڑائی ڈیڑھ ہا تھ تھی ۔
22اور اُس نے ایک ایک تختہ کے لئے دو دو جُڑی ہُو ئی چُولیں ۔ مسکن کے سب تختوں کی چوُلیں اَیسی ہی بنائیں۔
23اور مسکن کے لئے جو تختے بنے تھے اُن میں سے بِیس تختے جنُوبی سمت میں لگا ئے ۔
24اور اُس نے اُن بیسوں تختوں کے نیچے چاندی کے چا لیس خا نے بنا ئے یعنی ہر تختہ کی دونوں چوُلوں کے لئے دو دو خا نے ۔
25اور مسکن کی دُوسری طرف یعنی شمالی سمت کے لئے بِیس تختے بنائے۔
26اور اُنکے لئے بھی چا ند ی کے چا لیس ہی خا نے بنا ئے یعنی ایک تختہ کے نیچے دو دو خا نے ۔
27اور مسکن کے پچھلے حصّہ یعنی مغربی سمت کے لئے چھ تختے بنا ئے ۔
28اور دو تختے مسکن کے دونوں کو نوں کے لئے پچھلے حصّہ میں بنا ئے ۔
29یہ نیچے سے دُہر ے تھے اور اِسی طرح اُو پر کے سر ے تک آکر ایک ہی حلقہ میں مِلا دِئے گئے تھے ۔ اُس نے دونوں کو نو ں کے دونوں تختے اِسی ڈھب کے بنا ئے ۔
30پس آٹھ تختے تھے اور اُنکے لئے چاندی کے سولہ خانےیعنی ایک ایک تختہ کے لئے دو دو خانے ۔
31اور اُس نے کِیکر کی لکڑی کے بینڈے بنائے ۔ پانچ بینڈے مسکن کی ایک طرف کے تختوں کے لِئے ۔
32اور پانچ بینڈے مسکن کی دُوسری طرف کے تختوں کے لئے اور پانچ بینڈے مسکن کے پچھلے حِصہ میں مغری طرف کے تختوں کے لئے بنائے ۔
33اور اُس نے وسطی بینڈے کو اَیسا بنایا کہ تختوں کے بِیچ میں سے ہو کر ایک سِرے سے دُوسرے سِرے تک پُہنچے۔
34اور تختوں کو سونے سے منڈھا اور سونے کے کڑے بنائے تاکہ بینڈوں کے لئے خانوں کاکام دیں اوربینڈوں کو سونے سے منڈھا ۔
35اور اُس نے بِیچ کا پردہ آسمانی ارغوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں اور بارِیک بٹے ہُوئے کتان کا بنایا جِس پر ماہر اُستاد کے ہاتھ کے کروبی کڑھے ہُوئے تھے۔
36اور اُسکے لئے کیکر کے چارسُتُون بنائے اور اُنکو سونے سے منڈھا۔ اُنکے کُنڈے سونے کے تھے اور اُس نے اُنکے لئے چاندی کے چارخانے ڈھال کر نبائےس۔
37اور اُس نے خیمہ کے دروازہ کے لئے ایک پردہ آسمانی ارغوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں اور بارِیک بٹے ہُوئے کتان کا بنایا ۔ وہ بیل بُوٹے دار تھا ۔
38اور اُسکے لئے پانچ سُتُون کُنڈوں سمیت بنائے اور اُنکے سِروں اور پٹیوں کو سونے سے مندھا ۔ اُنکے لِئے جو پانچ خانے تھے وہ پِیتل کے بنے ہُوئے تھے ۔